عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مسوری میں افریقی خطہ کے سول سرونٹس کے لیے پبلک پالیسی اور گورننس پر دو ہفتے کے ایڈوانسڈ لیڈرشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کا افتتاح


پروگرام میں چھ ممالک کے مستقل سیکرٹریز اور نائب مستقل سیکرٹریز سمیت 36 سینئر افسران حصہ لے رہے ہیں

سکریٹری ڈی اے آر پی جی اور ڈی جی،  این سی جی جی ،وی-سرینواس نے افتتاحی خطاب کیا

Posted On: 23 JAN 2024 3:20PM by PIB Delhi

نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس(این سی جی جی) ، حکومت ہند کے ایک اعلیٰ سطحی خود مختار ادارے نے 22 جنوری 2024 کی سہ پہر کو افریقی خطے کے سرکاری ملازمین کے لیے عوامی پالیسی اور حکمرانی پر دو ہفتے کا ایڈوانسڈ لیڈرشپ ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کیا۔  اس پروگرام میں چھ ممالک  یعنی اریٹیریا، کینیا، ایتھوپیا، تنزانیہ، گیمبیا اور ایسواتینی کے  36  سینئر افسران شرکت کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Q2CH.jpg

افتتاحی اجلاس کو جناب وی سری نواس، سکریٹری ڈی اے آر پی جی اور ڈائریکٹر جنرل این سی جی جی نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں، وی سرینواس نے شرکت کرنے والے ممالک کی وزارتوں کی سفارشات پر مبنی پروگرام کی محتاط کیوریشن پر روشنی ڈالی۔ صلاحیت سازی کے پروگرام کا خصوصی فوکس لینڈ مینجمنٹ، لینڈ ریکارڈز کا ڈیجیٹلائزیشن، سوامتو اسکیم پر  لیکچر سمیت اربن لینڈ مینجمنٹ،دیہی  املاک کے سروے کے پروگرام اور لینڈ ریکارڈز ماڈرنائزیشن پروگرام، ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی، پی ایم گتی شکتی وغیرہ  پر ہے۔ ڈیجیٹل تبدیلی کے تئیں ہندوستان کی وابستگی پرزور دیتے ہوئے وی-سرینواس نے شہریوں کو حکومت کے قریب لانے میں ٹیکنالوجی کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ‘‘زیادہ سے زیادہ گورننس، کم سے کم حکومت’’ کی ہندوستان کی پالیسی نے شہریوں کو ڈیجیٹل  طور پر بااختیار بنانے اور ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں اور حکومت کو  قریب لانے کے لیے اداروں کی ڈیجیٹل تبدیلی پر توجہ مرکوز کی ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس کا استعمال کرتے ہوئے شکایات کے مؤثر ازالے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، مربوط سروس پورٹلز کے ذریعے خدمات کی فراہمی کو بہتر بناکر سیکرٹریٹ اصلاحات اور ای خدمات پر  بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ہندوستان 16000 سے زیادہ خدمات بطور ای-سروسز فراہم کر رہا ہے جس سے لاکھوں شہریوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ صلاحیت سازی کا پروگرام ٹکنالوجی میں ہندوستان کی پیشرفت، بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرینس اور گورننس میں اخلاقیات کو مندوبین کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہے۔ اس دوران  زمینی اصلاحات پر  بھی توجہ مرکوز رہے گی۔

A person sitting at a deskDescription automatically generated

گیمبیا کے ڈپٹی ہائی کمشنر جناب لامین ای سنگھتے نے گیمبیا، ہندوستان اور این سی جی جی کے درمیان معلومات کے اشتراک کے تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آج کی دنیا میں پیشہ ورانہ اور ذاتی ترقی کے لیے مسلسل سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

A person standing at a podium with a microphoneDescription automatically generated

کورس کوآرڈینیٹر اور این سی جی جی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اے پی سنگھ نے دو ہفتے کے پروگرام کا ایک جامع جائزہ فراہم کیا، جس میں مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں گورننس کے پیراڈائمز، ہاؤسنگ میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، گڈ گورننس کے لیے آدھار، لینڈ ریکارڈ کی جدید کاری، سرکاری خریداری میں شفافیت، دیہی املاک کے سروے کے پروگرام، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، موثر دفتری انتظامیہ، موسمیاتی تبدیلی کی پالیسیاں، پائیدار ترقی کے اہداف، زراعت پر سیشن،ہندوستان میں عوامی پالیسی کے نقطہ نظر، اور ہندوستان-افریقہ تعلقات کے ساتھ ساتھ پی ایم سنگھرالیہ، ڈی ایم آر سی، ایمس اور تاج محل کا دورہ شامل ہے۔

صلاحیت سازی کے پروگرام کی نگرانی ڈاکٹر اے پی سنگھ، کورس کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر مکیش بھنڈاری، ایسوسی ایٹ کورس کوآرڈینیٹر، جناب سنجے دت پنت، پروگرام اسسٹنٹ، اور این سی جی جی کی صلاحیت سازی ٹیم  کرے گی۔

A group of people posing for a photoDescription automatically generated

*****

ش ح۔م م  ۔ ج

Uno3913


(Release ID: 1998814) Visitor Counter : 94