بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

سری ایودھیا دھام میں شری رام للا کی زندگی کے پران پرتشٹھا (تقدس کی تقریب) کے مبارک موقع پر، ہریانہ کے گاؤں جھُمپا میں ’ سری رام مہوتسو ‘ اور  ’ کھادی سمواد ‘ کا انعقاد کیا گیا


ہزاروں دست کاروں ، استفادہ کنندگان اور مقامی لوگوں نے ایک بڑی ایل ای ڈی اسکرین پر شری رام للا کی پران پرتشٹھا کے براہ راست  نشریے کو دیکھا

مہمان خصوصی  ، راجیہ سبھا کے ایم پی جناب بپلب کمار دیب نے کے وی آئی سی کے چیئرمین کے ساتھ دست کاروں  کو مشینیں اور ٹول کٹس تقسیم کئے

ویلیج انڈسٹریز ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت   بجلی سے چلنے والے  ایک سو بیس  چاک، تین سو پچاس  بی باکس اور  ایک سو پندرہ  ٹول کٹس تقسیم کی گئیں

Posted On: 23 JAN 2024 10:08AM by PIB Delhi

ایودھیا دھام میں بنائے گئے نئے مندر میں جائے پیدائش پر نصب شری رام کی مورتی کی تقدیس کے مبارک موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے  ’ خود  کفیل اور ترقی یافتہ  بھارت ‘  کے عہد کو ایک نئی جہت تک لے جانے کے لیے، بہت چھوٹی ، چھوٹی اور  اوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت  کے تحت کھادی اینڈ  ویلیج انڈسٹری کمیشن  ( کے وی آئی سی )  نے کل ہریانہ کے ضلع بھیوانی، تحصیل سیوانی کے  گاؤں جھُمپا میں شری رام مہوتسو ،   کھادی سمواد اور گاؤں کی صنعتوں کی ترقی کی اسکیم کے تحت مشینیں اور ٹول کٹس تقسیم کئے  ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013ANM.jpg

اس موقع پر پروگرام میں موجود ہزاروں  دست کاروں ،  استفادہ کنندگان  اور مقامی لوگوں نے ایودھیا میں  شری رام للا کی تقدیس کے   مبارک موقع کا مشاہدہ کیا۔ کے وی آئی سی نے ایک بڑی ایل ای ڈی اسکرین پر پروگرام کے براہ راست نشریات کے لیے خصوصی انتظامات کیے  تھے ۔ پروگرام کے مہمان خصوصی  راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ جناب بپلب کمار دیب ،  کے وی آئی سی کے چیئرمین، جناب منوج کمار اور ہریانہ حکومت کے زراعت، کسانوں کی بہبود اور  مویشی پروری کے کابینی وزیر، جناب  جے پرکاش دلال کی موجودگی میں   120 کمہاروں کو  بجلی سے چلنے والے چاک، 35 شہد کی مکھیاں پالنے والوں کو 350 شہد کی مکھیوں کے ڈبے، 20 مستحقین کو خودکار اگربتی مشینیں، 20 کو پیڈل سے چلنے والی اگربتی مشینیں، 75 کاریگروں کو چمڑے کے ٹول کٹس اور تقریباً 40  تربیت  کاروں کو سرٹیفکیٹ  تقسیم کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VRTI.jpg

جناب بپلب  کمار دیب نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کے وی آئی سی دیہی  ترقی کے لیے قابل ستائش کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج جب پوری دنیا ایودھیا دھام میں شری رام للا کی تقدیس کے  مبارک موقع کا مشاہدہ کر رہی ہے، کے وی آئی سی نے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے  ملک کے دست کاروں کے لیے  ایک خصوصی ٹول کٹ تقسیم  کے پروگرام کا اہتمام کرکے  ، خود  کفیل اور ترقی یافتہ  بھارت کے عزم کو مزید  پختہ  کیا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں کے وی آئی سی کے نوجوان چیئرمین  جناب کمار   کھادی اور دیہی صنعت کمیشن کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے کھادی اور دیہی صنعتوں کی مصنوعات کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003T2K3.jpg

دست کاروں سے خطاب کرتے ہوئے،  ہریانہ حکومت  کے کابینی وزیر جناب جئے پرکاش دلال نے کہا کہ ہریانہ میں  ’ ڈبل انجن ‘ کی حکومت نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 9 سالوں میں کے وی آئی سی نے دیہی علاقوں کے کاریگروں کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت ہند کی اسکیموں کو ہر گاؤں تک پہنچایا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004MX9W.jpg

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے   ، چیئر مین جناب کمار  نے کہا کہ آج پوری دنیا کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ بھگوان  شری رام 500 سال بعد اپنے گھر  میں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  شری رام جنم بھومی تحریک ان کی زندگی کا اہم موڑ رہا ہے۔   1992 ء میں، انہوں نے رام مندر تحریک میں ایک رضاکار کے طور پر حصہ لیا تھا ۔ ہر کار سیوک کی طرح  ، ان کی برسوں پرانی خواہش آج پوری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا دھام میں جنم بھومی پر شری رام للا کا تقدس  ، وزیر اعظم نریندر مودی کے اس عہد کی فتح ہے  ، جو انہوں نے 1990 ء کی دہائی میں شری رام جنم بھومی مندر تحریک کے دوران لیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005O4Q8.jpg

کے وی آئی سی  کے چیئرمین نے کہا کہ ملک کے کامیاب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت  کے تحت مودی حکومت کی  گارنٹی ،  ایک  خود  کفیل اور ترقی یافتہ  بھارت کی  گارنٹی بن گئی ہے۔ اسی راستے پر چلتے ہوئے،  کے وی آئی سی   اپنی مختلف روزگار پر مبنی اسکیموں اور پروگراموں کے نفاذ کے ذریعے، ملک میں کھادی اور اس کی اہم دیسی مصنوعات کو فروغ دے رہا ہے اور خود روزگار فراہم کر رہا ہے   اور ملک کے غریب  دست کاروں کو اقتصادی تعاون کرکے مدد فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھادی  ، جسے پوجیہ  باپو نے  بھارت کی  جدو جہد آزادی  میں سودیشی تحریک کے دوران برطانوی راج کے خلاف جدوجہد میں سب سے موثر ہتھیار بنایا تھا، اب وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے کھادی کو  ، اس کی پرانی شان  و شوکت لوٹانے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 9 سالوں میں کھادی اور گاؤں کی صنعت کی مصنوعات کا کاروبار 1.34 لاکھ کروڑ روپے  کو تجاوز  کر چکا ہے۔ کھادی  کے کپڑے  کی پیداوار 880 کروڑ روپے سے بڑھ کر 3000 کروڑ روپے اور کھادی مصنوعات کی فروخت 1170 کروڑ روپے سے بڑھ کر 6000 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اتنا ہی نہیں کھادی مہوتسو کے دوران دلّی  کے کناٹ پلیس کے شو روم میں ایک دن میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی فروخت ہوئی اور کھادی بھنڈار میں ایک ماہ میں 25 کروڑ روپے کی فروخت ہوئی۔

………………………………………

ش ح  ۔ و ا  ۔ ع ا

U.No. 3904



(Release ID: 1998750) Visitor Counter : 82