وزارت دفاع
ہندوستانی فوج کی خصوصی فورسز کا دستہ مشترکہ مشق سائیکلون کے لئے مصر پہنچا
Posted On:
22 JAN 2024 4:02PM by PIB Delhi
ہندوستانی فوج کا پچیس اہلکاروں پر مشتمل دستہ ہند۔ مصر مشترکہ خصوصی فورسز مشق سائیکلون کے دوسرے پروگرام میں حصہ لینے کے لئے مصر پہنچا ہے۔ یہ مشق 22 جنوری سے یکم فروری 2024 تک انشاص ، مصر میں ہوگی۔ مشق کا پہلا پروگرام گزشتہ برس ہندوستان میں ہوا تھا۔
ہندوستانی دستے میں پیرا شوٹ رجمنٹ (خصوصی فورسز) کے جوان اور مصر کے دستے میں پچیس اہلکار شامل ہیں جن کی نمائندگی مصری کمانڈوز اسکوارڈن اور مصری ائیر بورن پلاٹوں کررہا ہے۔
مشق کا مقصد ایک دوسرے کو ریگستان نیم ریگستانی علاقوں میں خصوصی کارروائیوں کے تناظر میں اپنی کارروائیوں کے طور طریقوں سے روشناس کرانا ہے اور یہ کام اقوام متحدہ ساتویں باب کے تحت ہورہا ہے ۔ مشق سائیکلون دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون میں اضافہ کرنے اور دونوں فوجوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے ہے۔
اس ایکسرسائز میں ذیلی روایتی دائرے میں خصوصی کاروائیوں کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد شامل ہے اور یہ تین مرحلوں میں ہوگی پہلے مرحلے میں فوجی نمائش اور حکمت عملی پر بات چیت ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں دیسی دھماکہ خیز حربوں (آئی ای ڈی) کی تربیت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ تیسرے مرحلے میں زمینی کارروائیاں اور یرغمالوں کو آزاد کرانے کی کارروائیاں شامل ہوں گی۔
اس مشق سے دونوں دستوں کواس بات کا موقع ملے گا کہ وہ اپنے باہمی تعلاقات مستحکم کرسکیں اور اپنے بہترین طور طریقوں سے ایک دوسرے کو آگاہ کرسکیں ۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گا جہاں یکساں سیکورٹی مقاصد حاصل کئے جاسکیں گے اور دونوں دوست ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ بھی ملے گا۔
*****
U.No:3884
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1998586)
Visitor Counter : 105