امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کےمرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج گوہاٹی میں آسام پولیس کے 2551 کمانڈوز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سال 2014 سے 2024 کے دوران ملک کے داخلی سلامتی کے منظر نامے میں مثبت تبدیلی آئی ہے

آسام پولیس کے آج شامل کئے گئے 2551 کمانڈوز  آسام کے امن و امان اور سیکورٹی کو مزید مضبوط کریں گے

آسام نے پچھلی حکومتوں کے دوران بدامنی کا ایک طویل دور دیکھا لیکن آج یہاں ترقی اور امن کا ایک نیا دور  چل رہا ہے

ہندوستان-میانمار سرحد پر بھی ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد کی طرح باڑ لگائی جائے گی

مودی حکومت میں شمال مشرق منشیات سے پاک ہو رہا ہے

آسام حکومت نے ایک لاکھ نوجوانوں کو بدعنوانی سے پاک ملازمتیں فراہم کیں

Posted On: 20 JAN 2024 8:29PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کےمرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج آسام کے گوہاٹی میں آسام پولیس کے 2,551 کمانڈوز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ آسام کے وزیر اعلیٰ اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر معززین اس تقریب میں موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ER9U.jpg

جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج پاس آؤٹ ہونے والے 2551 پولیس کمانڈوز آسام کے امن و امان اور سیکورٹی کو مزید مضبوط کریں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پانچ نئی کمانڈو بٹالین کو فوج کے ذریعے تربیت دی گئی ہے اور انہیں یقین ہے کہ یہ پرعزم جوان آسام کو درپیش ہر چیلنج کا یقیناً مقابلہ کریں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ آسام پولیس نے پورے ہندوستان میں سب سے زیادہ چیلنجوں کا سامنا کیا ہے۔ آسام ہمیشہ فرقہ وارانہ فسادات سے متاثر رہا ہے، جو تقسیم کے وقت ہوئے، مہاجرین کا مسئلہ، سات دہائیوں سے جاری دراندازی کا مسئلہ، 1971 میں بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ، بہت سے شورش پسند  گروپوں کے تشدد اور منشیات کی اسمگلنگ، لیکن آسام پولیس کی ان کے خلاف مقابلہ کرنے اور لڑنے کی شاندار تاریخ ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آسام پولیس کے بیڑے میں شامل ہونے والے 2551 نئے نوجوان آسام پولیس کو نئی توانائی اور طاقت دیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FCKO.jpg

اس موقع پر جناب امت شاہ نے آسام پولیس کے تقریباً 900 جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے عظیم قربانی دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سال 2014 سے 2024 کے دوران ملک کے داخلی سلامتی کے منظر نامے میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی دہائیوں کی سیاست کی وجہ سے جموں و کشمیر پورا شمال مشرق اور نکسل تشدد سے متاثرہ علاقےبدامنی کا شکار تھے، لیکن آج نکسل متاثرہ علاقوں، شمال مشرق اور کشمیر میں تشدد میں 73 فیصد سے زیادہ کی کمی آئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VO33.jpg

امور داخلہ اور امداد باہمی کےمرکزی وزیر نے کہا کہ آسام نے پچھلی حکومتوں کے دوران بدامنی کا ایک طویل دور دیکھا لیکن آج یہ ترقی اور امن کے ایک نئے دور کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ پچھلے پانچ برسوں میں آسام میں امن و امان کی صورتحال میں کافی تبدیلی آئی ہے۔ تقریباً ہر مسلح گروپ کے ساتھ امن معاہدے کیے گئے ہیں، نوجوان قومی دھارے میں شامل ہو ئے ہیں اور  مسلح  فورسز  خصوصی اختیارات سے متعلق  ایکٹ (افسپا) کا دائرہ کار بھی نمایاں طور پر کم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی اضلاع میں سخت نگرانی رکھی جارہی ہے۔ سنٹرل پیرا ملٹری فورسز (سی اے پی ایف) اور پولیس کے درمیان اچھا تال میل قائم کیا گیا ہے۔ اسمگلنگ کو روکنے کے لیے سرحد پر ناقابل تسخیر دیوار بنانے کا کام بھی کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004O7KR.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہندوستان-میانمار سرحد پر بھی ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد کی طرح باڑ لگائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت آزادانہ آمد و رفت کے لیے میانمار اور ہندوستان کے درمیان موجودہ معاہدے پر ازسر نو غور  کر رہی ہے۔

امور داخلہ اور امداد باہمی کےمرکزی وزیر نے کہا کہ مودی حکومت میں شمال مشرق منشیات سے پاک ہو رہا ہے۔ مئی 2021 سے اب تک آسام پولیس نے تقریباً 13560 منشیات کے اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 8100 سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں اور بڑی تعداد میں منشیات ضبط کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آسام کے ایک لاکھ نوجوانوں کو بغیر کسی بدعنوانی کے  روزگار دینے  کا وعدہ کیا تھا۔ آسام حکومت نے ایک لاکھ نوجوانوں کو بدعنوانی سے پاک روزگار فراہم کئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0054LDB.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ جناب  ہمنت بسوا سرما کی حکومت نے پہلے بھی بیک وقت 89000 نوجوانوں کو تقرری نامے  دیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی کی حکومت کے دور میں آسام کے نوجوانوں کو ملازمت کے لیے پیسے دینے پڑتے تھے، لیکن ہمارے دور میں ملازمت  دینے میں ایک روپے کی بھی بدعنوانی نہیں ہوئی۔

امور داخلہ اور امداد باہمی کےمرکزی وزیر نے کہا کہ رام للا کی 22 جنوری کو ایودھیا میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ  پران پرتشٹھا  عمل میں آئے گی۔ 550 سال بعد بھگوان شری رام، جو تقریباً 550 سال تک بے قدری  کی حالت میں اپنے گھر سے باہر تھے، نریندر مودی کی طرف سے پران پرتشٹھا  کے بعد  عظیم الشان مندر میں  پہنچیں ۔ یہ پورے ملک کے لیے فخر کی بات ہے کہ جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان دنیا میں ایک طاقت بن کر ابھر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0069DJQ.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے فیصلہ کیا ہے کہ سال 2047 میں ہندوستان ایک مکمل ترقی یافتہ اور خود کفیل ملک بن جائے گا۔ اس کی شروعات ان کے مندر میں رام للا کی پران پرتشٹھا  کی تقریب سے ہو رہی ہے۔ یہ پورے ملک کے لیے  مبارک اور خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی کے ایک لیڈر نے بھارت جوڑو نیائے یاترا شروع کی ہے۔ ان کی پارٹی کے دور حکومت میں آسام میں جو ناانصافی ہوئی، ہزاروں نوجوانوں کو موت کا سامنا  کرنا پڑا، آسام شورش پسندی کی زد میں تھا، اور اس دوران مرنے والوں کے لواحقین نے انصاف کا مطالبہ کرنے کے لیے ان کی نیائے یاترا کی مخالفت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007GJOR.jpg

امور داخلہ اور امداد باہمی کےمرکزی وزیر نے کہا کہ ہم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ آج ہندوستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن چکا ہے۔ نریندر مودی جی نے دفعہ 370 کا کلنک ہٹا دیا ہے۔ بھگوان شری رام اپنے مندر میں جانے والے ہیں۔ پورے شمال مشرق میں امن اور ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ف ا۔ن ا۔

U-3879


(Release ID: 1998508) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Assamese , Telugu