وزارت اطلاعات ونشریات
وزارت اطلاعات و نشریات نے شری رام للا کے تقدس کی تقریب کی کوریج کے لیے میڈیا سنٹر قائم کیا
ایودھیا دھام کے رام کتھا سنگرہالیہ میں جدید ترین میڈیا سنٹر تمام جدید سہولیات سے لیس ہے
تقریب کے دن صحافیوں کے لیے لکھنؤ اور ایودھیا کے درمیان ٹرانسپورٹ کی سہولت کا انتظام
Posted On:
21 JAN 2024 6:50PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل ایودھیا میں رام للا کی تقدیس کی تقریب میں ملک کی قیادت کریں گے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے ایودھیا دھام میں رام کتھا سنگھرہالیہ میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ ایک میڈیا سنٹر قائم کیا ہے۔ میڈیا سنٹر 13,000 مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے اور مرکزی کیمپس کی لمبائی 40 میٹر اور چوڑائی 25 میٹر ہے، جس میں 340 ورک اسٹیشن ہیں اور اس میں 1,000 میڈیا کارکنان کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
میڈیا سینٹر میں ایک پریس کانفرنس روم، میڈیا بریفنگ روم، میڈیا لاؤنج، کیفے ٹیریا، تیز رفتار وائی فائی انٹرنیٹ، موبائل ٹوائلٹ اور میڈیا سینٹر میں لوگوں کے لیے ایئر کنڈیشننگ کی سہولیات موجود ہیں۔ میڈیا والوں کے لیے دستیاب سہولیات میں لیپ ٹاپ، فوٹو کاپی، پرنٹر، مسلسل ریفریشمنٹ اور کھانے پینے کی اشیا کا بھی مناسب انتظام کیا گیا ہے۔ میڈیا سنٹر میں دو نو فٹ لمبے اور 16 فٹ چوڑے ایل ای ڈی ٹی وی بھی لگائے گئے ہیں تاکہ میڈیا والوں کو رام للا پران پرتشٹھا دیکھنے کی سہولت ہو۔
لکھنؤ اور ایودھیا کے درمیان صحافیوں کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت
رام للا کی تقدیس کے دن ایودھیا دھام میں کوریج کے لیے آنے والے میڈیا اشخاص کے لیے لکھنؤ اور ایودھیا کے درمیان ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی دستیاب کرائی گئی ہے۔ اس سہولت کے تحت 22 جنوری کو صبح 4.30 بجے سے ہر 15 منٹ کے وقفے سے سات بسیں لکھنؤ سے ایودھیا کے لیے روانہ ہوں گی۔ پروگرام کے اختتام کے بعد یہ بسیں میڈیا اہلکاروں کو واپس لکھنؤ بھی چھوڑیں گی۔ بسوں کا ٹائم ٹیبل، کوآرڈینیٹنگ افسران کے موبائل نمبر وغیرہ تفصیلات کے ساتھ میڈیا کو دستیاب کرائے گئے ہیں۔
شری رام للا پران پرتسٹھا پروگرام کا لائیو ٹیلی کاسٹ
وزارت اطلاعات و نشریات اور پرسار بھارتی کی طرف سے شری رام للا پران پرتشٹھا کی تقریب کے براہ راست نشریات کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ دوردرشن پورے پروگرام کو ڈی ڈی نیوز اور ڈی ڈی نیشنل چینلوں پر 4K معیار میں براہ راست نشر کرے گا۔
اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب اپوروا چندرا نے کہا کہ 22 جنوری 2024 کو دوردرشن کے 40 کیمروں کے ذریعے پروگرام کا براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوردرشن 22 جنوری 2024 کو ایودھیا میں ہونے والے پروگرام کی کلین فیڈ اے این آئی اور پی ٹی آئی کے ساتھ شیئر کرے گا۔
ایودھیا دھام میں دستیاب صحت کی سہولیات
ایودھیا دھام میں لوگوں کو مناسب اور فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایودھیا میں طبی امداد اور دیگر صحت کی سہولیات کے بارے میں معلومات مقامی انتظامیہ اور رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر کی ویب سائٹس پر دستیاب ہیں۔ جے پی این اے ٹراما سینٹر، ایمس، نئی دہلی کی کئی ٹیمیں ایودھیا دھام کے مختلف مقامات پر موجود ہیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ پران پرتشٹھا کی تقریب اور اس سے منسلک تقریبات کے دوران حکومت ہند کی طرف سے ایودھیا میں بھیشم ایمرجنسی رسپانس سہولت بھی قائم کی گئی ہے۔
ایودھیا دھام میں ہموار ٹریفک کے انتظامات
ایودھیا دھام، اتر پردیش میں ہموار ٹریفک کے انتظامات کے ایک حصے کے طور پر، ٹریفک پولیس اور میپلس میپمی انڈیا نے مل کر اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ایودھیا کا سفر ہموار، محفوظ اور پریشانی سے آزاد ہو۔ اس سسٹم کے تحت روٹ بند ہونے، ٹریفک کی سمت بدلنے، اور بہت سی دوسری ٹریفک اپ ڈیٹس کو مفت میپلز ایپ کے ذریعے حقیقی وقت میں معلوم کیا جا سکتا ہے تاکہ لوگ آسانی سے سفر کر سکیں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 3867
(Release ID: 1998412)
Visitor Counter : 76