وزارت خزانہ

دہلی کسٹمز پریوینٹو نے غیر قانونی طور پر درآمد شدہ 2 کروڑ روپئے کے بقدر کی 12.22 لاکھ  غیر ملکی سگریٹ ضبط کیں

Posted On: 21 JAN 2024 3:22PM by PIB Delhi

دہلی کسٹمز پریوینٹو  نے خصوصی اطلاعات کی بنیاد پر 20/21 جنوری 2024 کو غیر قانونی طور سے درآمد شدہ / اسمگل اور ذخیرہ کی گئیں غیر ملکی سگریٹ کا ایک معاملہ درج کیا ہے۔ مختلف برانڈس، جیسے ای ایس ایس ای، مونڈ، ڈن ہل، ڈیویڈاف، گڈانگ گرم، پلیٹینم سیون، وغیرہ جیسی مجموعی طور پر 12.22 لاکھ سگریٹ ضبط کی گئی ہیں۔ شروعاتی جانچ میں ضبط شدہ سگریٹوں کی بنیاد پر ان کی قیمت تقریباً 2 کروڑ روپئے ہے اور ان سگریٹوں کی اصل قیمت کا تجزیہ ابھی کیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016T3C.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IIIM.jpg

کٹرا بیریان، نیا بانس، دہلی -06 علاقے میں دو دُکانوں اور تین گوداموں کی تلاشی لی گئی۔

جانچ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ بالا دُکانوں اور گوداموں میں غیر ملکی سگریٹوں کے مختلف برانڈس کی غیر معمولی درآمدات، ذخیرہ اندوزی اور سپلائی سےمتعلق سرگرمیاں جاری تھیں۔ سگریٹ کے پیکٹوں پر کوئی مخصوص قانونی صحتی انتباہ نہیں تھا، بصورت دیگر ان پر کسٹم ایکٹ 1962 کے تحت ٹیکس لگایا جا سکتا تھا۔اس بات کا شک ہے کہ ان سگریٹوں کو غیر قانونی طور سے درآمد کیا گیا تھا، ان پر عائد ہونے محصول کی چوری کی گئی تھی اور سگریٹ و تمباکو سے تیار دیگر مصنوعات (پیکجنگ اور لیبلنگ) ترمیمی قواعد، 2022 کی خلاف ورزی کی گئی تھی، اور گھریلو بازار میں ان کی سپلائی کی جا رہی تھی۔

اس معاملے میں سپلائروں/ ڈیلروں اور دیگر متعلقہ فریقوں  کے کردار کی تفتیش کی جارہی  ہے۔ اس معاملے میں مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3865



(Release ID: 1998403) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu