الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
بھارت اور کیوبا کے درمیان ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے آبادی کے پیمانے پر نافذ کامیاب ڈیجیٹل حلوں کے لیے تعاون پر مفاہمت نامے پر دستخط
Posted On:
20 JAN 2024 4:34PM by PIB Delhi
بھارت کی الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت اور جمہوریہ کیوبا کی مواصلات کی وزارت کے درمیان 19 جنوری 2024 کو نئی دہلی میں ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے آبادی کے پیمانے پر نافذ کامیاب ڈیجیٹل حلوں کے اشتراک کے میدان میں تعاون کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
دستخط کنندگان میں بھارت کی طرف سے وزارت مواصلات کے سکریٹری جناب ایس کرشنن اور کیوبا کی طرف سے مواصلات کے پہلے نائب وزیر عزت مآب جناب ولفریڈو گونزالیز وڈال شامل تھے۔ ایم او یو کا مقصد ڈیجیٹل تبدیلی ، یعنی دونوں ممالک کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو باہمی طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے صلاحیت سازی کے پروگرام، بہترین طور طریقوں کے تبادلے اور دیگر مشترکہ سرگرمیوں کے ذریعے فروغ دینا ہے۔
بھارت کیوبا کے ساتھ ڈیجیٹل تبدیلی پر ترقیاتی شراکت داری قائم کرکے تعاون کرے گا جس سے کیوبا میں ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کو ہموار طریقے سے اپنایا جاسکے گا۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 3840
(Release ID: 1998177)
Visitor Counter : 109