سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول کا دورہ کیا اور خطاب کیا


جناب کھٹر نے فرید آباد میں سائنس سٹی  بنانے کا اعلان کیا

Posted On: 20 JAN 2024 2:10PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XNNR.jpg

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر فرید آباد کے آئی آئی ایس ایف میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے

 

انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف) 2023 کے چوتھے دن ہریانہ کے وزیر اعلی جناب منوہر لال کھٹر نے اس موقع پر بطور معزز مہمان خصوصی شرکت کی۔ 17 سے 20 جنوری 2024 تک منعقد ہونے والے میگا سائنس فیسٹیول نے سائنس اور اختراع کے روشن ترین ذہنوں کو اکٹھا کیا، جس نے ریسرچ اور تعاون کے جذبے کو فروغ دیا۔

اپنے خطاب میں  جناب منوہر لال کھٹر نے ان بے پناہ فوائد پر زور دیا جو سائنس معاشرے کو بغیر کسی امتیاز کے فراہم کرتی ہے۔ مستقبل کی تشکیل میں سائنس کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، انہوں نے ایک اہم اعلان کے ذریعہ سائنس کو معاشرے کے ساتھ مزید مربوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

جناب کھٹر نے فرید آباد (ہریانہ) میں 50 ایکڑ پر پھیلے ہوئے ایک جدید ترین سائنس سٹی بنانے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔ اس اولوالعزم منصوبے کا مقصد عوام خصوصاً بچوں میں تجسس اور دریافت کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے سائنسی تحقیق، سیکھنے اور مشغولیت کے لیے ایک مخصوص جگہ بنانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EQS2.jpg

پروفیسر ابھے کرندیکر، سکریٹری ڈی ایس ٹی وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال کھٹر کو مبارکباد دیتے ہوئے

 

فرید آباد میں مجوزہ سائنس سٹی سائنسی اختراعات، تعلیم اور رسائی کے لیے ایک مرکز بننے کے لیے تیار ہے۔ یہ محققین، معلمین اور طلبا کے لیے اکٹھے ہونے، خیالات کا تبادلہ کرنے اور سائنسی علم کی ترقی میں تعاون کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

اپنے اعلان میں، جناب منوہر لال کھٹر نے نوجوانوں میں سائنسی مزاج کو پروان چڑھانے اور ایک ایسا ماحولیاتی نظام بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا جو اختراعات اور تحقیق کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ سائنس سٹی کا ایک متحرک مرکز کے طور پر تصور کیا گیا ہے جو سائنسی بیداری کو فروغ دینے، سیکھنے کی محبت کو فروغ دینے اور سائنسدانوں کی آئندہ نسل کو متاثر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں آگے بڑھ رہا ہے۔

جناب کھٹر نے اس اہم کردار پر روشنی ڈالی جو آئی آئی ایس ایف جیسے عوامی مشغولیت کے پلیٹ فارم شہریوں میں سائنسی مزاج کو فروغ دینے میں ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ میلہ سائنسی برادری اور عام لوگوں کے درمیان ایک پل کا کام کرتا ہے، پیچیدہ تصورات کی نقاب کشائی  کرتا ہے اور سائنس کی تبدیلی کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔

پروفیسر ابھے کرندیکر (سیکرٹری، ڈی ایس ٹی)، ڈاکٹر شیوکمار شرما (نیشنل آرگنائزنگ سکریٹری، وگیان بھارتی)، ڈاکٹر اروند سی راناڈے (چیف کوآرڈینیٹر، آئی آئی ایس ایف 2023) اور ڈاکٹر پی ایس گوئل (چیئرمین، نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن) اس موقع پر موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

3833​​​​​​​


(Release ID: 1998100) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi , Marathi