امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے ’شری رام مندر ایودھیا پرساد‘ کا گمراہ کن دعویٰ کرنے والی مٹھائیوں کی فروخت کے لیے امیزون کو نوٹس جاری کیا
Posted On:
19 JAN 2024 6:41PM by PIB Delhi
چیف کمشنر جناب روہت کمار سنگھ کی سربراہی میں مرکزی کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے) نے www.amazon.in پر ’شری رام مندر ایودھیا پرساد‘ کے نام سے مٹھائیوں کی فروخت کے سلسلے میں امیزون سیلر سروسز پرائویٹ لمیٹڈ کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔
یہ کارروائی کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (سی اے آئی ٹی) کی طرف سے کی گئی ایک نمائندگی کی بنیاد پر شروع کی گئی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ امیزون ’شری رام مندر ایودھیا پرساد‘ کی آڑ میں مٹھائیوں کی فروخت سے متعلق دھوکہ دہی کے تجارتی طریقوں میں ملوث ہے۔
نمائندگی کی جانچ کے مطابق، یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ امیزون ای کامرس پلیٹ فارم (www.amazon.in) پر مختلف مٹھائیوں/کھانے کی مصنوعات فروخت کے لیے دستیاب ہیں جو یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ یہ ”شری رام مندر ایودھیا پرساد“ ہے۔
کھانے کی مصنوعات کی آن لائن فروخت کو فعال کرنا جو جھوٹی نمائندگی کرتے ہیں صارفین کو مصنوعات کی حقیقی خصوصیات کے بارے میں گمراہ کرتے ہیں۔ اس طرح کی مشق صارفین کو خریداری کے فیصلے کرنے کے لیے غلط طور پر متاثر کرتی ہے، اگر پروڈکٹ کی درست خصوصیات کا ذکر کیا گیا ہوتا تو شاید وہ یہ فیصلہ نہ لیتے۔
واضح رہے کہ کنزیومر پروٹیکشن (ای کامرس) رولز 2020 کے قاعدہ 4(3) کے تحت کوئی بھی ای کامرس ادارہ کسی غیر منصفانہ تجارتی عمل کو نہیں اپنائے گا، چاہے وہ اپنے پلیٹ فارم پر کاروبار کے دوران ہو یا دوسری صورت میں۔
اس کے علاوہ، ’گمراہ کن اشتہار‘ جیسا کہ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ، 2019 کے سیکشن 2(28) کے تحت بیان کیا گیا ہے، کا مطلب ہے کوئی بھی ایسا اشتہار، جو اس طرح کی پروڈکٹ یا سروس کی جھوٹی وضاحت کرتا ہو، یا جھوٹی ضمانت دیتا ہو، یا اس طرح کی مصنوعات یا سروس کی نوعیت، مادہ، مقدار یا معیار کے بارے میں صارفین کو گمراہ کرنے کا امکان ہے۔
سی سی پی اے نے نوٹس جاری ہونے سے 7 دنوں کے اندر امیزون سے جواب طلب کیا ہے، ایسا نہ کرنے پر کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 کی دفعات کے تحت ان کے خلاف ضروری کارروائی شروع کی جا سکتی ہے۔
نوٹس میں نمایاں کردہ مصنوعات حسب ذیل ہیں –
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 3821
(Release ID: 1998034)
Visitor Counter : 87