وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

انفراسٹرکچر فنانس سیکرٹریٹ، ڈی ای اے نے مرکزی حکومت اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کے 80 سے زیادہ شرکاء کے ساتھ 'پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) اسٹرکچرنگ ٹول کٹ - سالڈ ویسٹ مینجمنٹ (ایس ڈبلیو ایم)' پر ورکشاپ کا اہتمام کیا

Posted On: 19 JAN 2024 7:18PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ کے شعبہ اقتصادی امور (ڈی ای اے) میں انفراسٹرکچر فنانس سیکرٹریٹ کے ذریعہ ملے جلے طریقے سے منعقدہ دو روزہ ورکشاپ آج نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوئی۔ ورکشاپ کا انعقاد پراجیکٹ اسپانسرنگ اتھارٹیز کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سیکٹر میں پی پی پی پروجیکٹس کے لیے پی پی پی سٹرکچرنگ ٹول کٹ کے استعمال کے بارے میں حساس بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ان نمایاں شعبوں میں سے ایک ہے جہاں پی پی پیز ہو رہی ہیں ورکشاپ میں مرکزی حکومت اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کے 80 سے زیادہ شرکاء نے شرکت کی۔

'پی پی پی اسٹرکچرنگ ٹول کٹ' ان اقدامات میں سے ایک ہے جو انفراسٹرکچر فنانس سیکرٹریٹ نے پروجیکٹ اسپانسرنگ اتھارٹیز کی مدد کے لیے اٹھائے ہیں تاکہ ان کے منصوبوں کو معروضیت کے ساتھ تیار کیا جا سکے اور ملک میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ ورکشاپ جو کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سیکٹر کے سلسلے میں دوسرا وركشاپ ہے، اس کا افتتاح جناب بلدیو پروشارتھا، جوائنٹ سکریٹری، انفراسٹرکچر سپورٹ اینڈ ڈیولپمنٹ  ڈویژن، ڈی ای اے، وارت خزانہ نے کیا۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچے کی اہمیت اور ہندوستان کو ترقی کی بلندی پر لے جانے کے لیے قابل عمل بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا شیلف بنانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ ورکشاپ میں ٹول کٹ کا جائزہ لیا گیا اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سیکٹر کے لیے تیار کردہ ٹولز کا مظاہرہ کیا گیا۔ جناب پروشارتھ نے شرکا کو پی پی پی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سیکٹر میں چند پروجیکٹ تیار کرنے کی مزید حوصلہ افزائی کی۔

ڈی ای اے كی ڈائرکٹر محترمہ پریتی جین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح بنیادی ڈھانچے کی ترقی جی ڈی پی کی ترقی میں اپنا كردار ادا كرتی ہے اور پی پی پی کے منصوبوں کو ان کی چلی آ رہی پیچیدگیوں کی وجہ سے مناسب ڈھانچہ بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ورکشاپ نے شرکاء کو ٹول کٹ کے مجموعی جائزے اور مقاصد سے واقف کرایا اور عملی تفہیم کے لیے کیس اسٹڈیز کے ذریعے اس کے پانچ لازمی ٹولز کی تفصیلات پیش كیں:-

  • موزوں فلٹر
  • فیملی انڈیکیٹر ٹول
  • موڈ ویلیڈیشن ٹول
  • مالیاتی قابل عمل اشارے، اور
  • ویلیو فار منی انڈیکیٹر ٹول

 آئی ایف ایس نے 'كونتینجینٹ لاءبلیٹی ٹول كِٹ' کی بھی نمائش کی جو مختلف ہنگامی حالات کے پیش نظر پی ایس اے کی ممکنہ ادائیگیوں کا تخمینہ لگانے کے لیے انہیں سلسہ وار اپروچ فراہم کرتا ہے۔

ورکشاپ میں مرکزی وزارتوں/محکموں، مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام حکومتوں خصوصاً شہری مقامی اداروں کی نمائندگی کرنے والے عہدیداروں  نے پرجوش شرکت كی۔

پی پی پی اسٹرکچرنگ ٹول کٹس کے بارے میں مزید تفصیلات پر دستیاب ہیں:

https://www.pppinindia.gov.in/ppp_structuring_toolkit

*****

U.No:3823

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1997974) Visitor Counter : 76


Read this release in: Telugu , English , Hindi