جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پانی  وژن @ 2047-آگے کے راستے کے موضوع پر سکریٹریز کی کل ہند کانفرنس 23سے 24جنوری کو مہابلی پورم میں منعقد کی جائے گی


جل شکتی کے مرکزی وزیرجناب گجیندرسنگھ شیخاوت  ، مرکزی آبی کمیشن ،جل شکتی کی وزارت  کے ذریعہ منعقد کی جارہی ہے ، دوروزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے

प्रविष्टि तिथि: 19 JAN 2024 1:00PM by PIB Delhi

پانی کی یقینی فراہمی کے نظریئے کے تئیں ایک اہم کوشش  کے طورپر جل شکتی کی وزارت  کے زیرنگرانی  کام کرنے والاادارہ  مرکزی آبی کمیشن  پانی  وژن @ 2047-آگے کے راستے کے موضوع پر سکریٹریز کی کل ہند کانفرنس میزبانی کرنے کے لئے پوری طرح تیارہے ۔ 23اور 24جنوری  2024 کو مہابلی پورم میں منعقد ہونے والی کل ہندکانفرنس کا مقصد مدھیہ پردیش کے بھوپال میں 5اور6جنوری 2023 کو منعقدہ پانی سے متعلق  سالانہ کل ہند ریاستی وزراء کی  پہلی کُل ہندکانفرنس کے دوران مرکز اورریاستوں کے ذریعہ تجویز کردہ  22سفارشات  کے بارے میں تصور کرنا ، بہترین طورطریقوں  کاتبادلہ کرنا اوراس سلسلے میں کی گئی کارروائی کا جائزہ لینا ہے ۔

پانی ایک انمول اثاثہ ہے، جوایکو نظام، برادریوں اور معیشتوں کی زندگی کے خون کے طور پر کام کرتا ہے۔ ایک اہم وسیلہ کے طور پر اس کا کردار بنیادی رزق سے بہت آگے تک پھیلا ہوا ہے، جس میں زراعت، صنعت اور توانائی کی پیداوار شامل ہے۔ پانی کو ایک اہم اثاثہ کے طور پر قبول کرتے ہوئے اور پانی کی بچت اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے   کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے، بھوپال میں پانی کے بارے میں کل ہند سالانہ ریاستی وزراء کی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پائیدار انتظام اور اس کے لئے  ناگزیر وسائل تک مساوی رسائی کی طرف ایک بصیرت انگیز کورس تیار کیا گیا۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد ریاستوں اور متعلقہ فریقوں  کی وزارتوں کے ساتھ شراکت داری کو تلاش کرنا اور مضبوط کرنا تھا اور پانی سے متعلق مسائل کے لیے جامع اور بین موضوعاتی  نقطہ نظر کے ساتھ مربوط انداز میں پانی کو ایک قیمتی وسائل کے طور پر منظم کرنے کے لیے مشترکہ نقطہ نظر  حاصل کرنا تھا۔ پانی کے شعبے میں انجماد کو ختم کرنے  کی طرف بڑھنے کے سلسلے میں یہ کانفرنس  نہایت اہم تھی۔ غور و خوض کے نتیجے میں پانی سے متعلق وژن کے حصول میں مدد کے لیے 22 سفارشات سامنے آئیں۔

بھوپال میں منعقد ہونے والے اس پروگرام کے بعد منعقد ہونے والی یہ کانفرنس  پہلے کی بحثوں میں سے تجویز کردہ 22 سفارشات پر عمل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ کانفرنس میں طے شدہ اجلاس  ان سفارشات سے نکلنے والے پانچ اہم موضوعات ، پانی سے متعلق گورننس اور پانی کا معیار ،موسم کے  حالات کو برداشت کرنے کا عمل اور ندیوں کی صحت ، پانی کے استعمال  کی کارکردگی ، پانی کا ذخیرہ اورجن بھاگیداری کے گرد گھومے گا ۔

مرکزی وزیر برائے جل شکتی، جناب گجیندر سنگھ شیخاوت اور تمل ناڈو  حکومت  کے  آبی وسائل کے وزیر،جناب دورائی مروگن دو روزہ  مذاکرات  میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر جل شکتی کی وزارت کی ایک فلم –‘‘ فاراے واٹرسکیورفیوچر’’ اور‘‘جل شکتی ابھیان: کیش دی رین –اے جرنی’’ جاری کی جائے گی ۔

یہ کانفرنس پانی کے شعبے سے وابستہ مختلف متعلقہ فریقوں  کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔ شرکاء میں مرکزی شراکت دار وزارتوں، ریاستی حکومتوں، غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز)، دو طرفہ شراکت داروں اور دیگر متعلقہ فریقوں  کے نمائندے شامل ہیں۔ یہ باہمی تعاون پر مبنی پلیٹ فارم  پانی کی یقینی فراہمی سے متعلق بصیرت کے تبادلے، معلومات کے تبادلے اور آبی تحفظ کے لیے قومی وژن کو مزید تقویت دینے کا کام کرے گا۔

اس پروگرام میں مرکزی وزارتوں کے سکریٹریز، ایڈیشنل چیف سکریٹریز/ آبی وسائل کے پرنسپل سکریٹریز، مختلف ریاستوں کے پی ایچ ای ڈی اور آبپاشی کے محکموں، ریاستوں کے سینئر ترین سکریٹریز، دو طرفہ شراکت داروں/ کثیر جہتی تنظیموں/ این جی اوز وغیرہ کے علاوہ میڈیا پارٹنرزکے  نمائندوں کی بھرپور شرکت دیکھنے کو ملے گی۔

متعلقہ فریقوں کا کردار:

ریاستی حکومتیں: ریاستی سطح کے نمائندے علاقائی چیلنجوں، کامیابیوں اور بہترین طریقوں کو بانٹنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ کانفرنس کا مقصد پانی کے بہتر انتظام کے لیے بین ریاستی تعاون اور معلومات  کے تبادلے کو آسان بنانا ہے۔

مرکزی شراکت دار وزارتیں: ایک جامع نقطہ نظر کے لیے مختلف وزارتوں کے ساتھ تعاون ضروری ہے۔ مرکزی شراکت دار وزارتوں کے نمائندے  مختلف شعبوں   کے اقدامات اور پالیسی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

غیرسرکاری تنظیمیں (این جی اوز): غیر سرکاری تنظیمیں نچلی سطح کے نقطہ نظر اور کمیونٹی کی شمولیت کے ماڈلز کو میز پر لاتی ہیں۔ یہ کانفرنس حکومتی اداروں اور این جی اوز کے درمیان موثر تعاون کی راہیں تلاش کرے گی تاکہ اثر کو بڑھایا جا سکے۔

دو طرفہ شراکت دار: عالمگیریت کی دنیا میں، بین الاقوامی تعاون سب سے اہم ہے۔ دو طرفہ شراکت دار پانی سے متعلق چیلنجوں پر باہمی سیکھنے اور تعاون کو فروغ دیتے ہوئے بصیرت، تجربات اور بہترین طریقوں کا اشتراک کریں گے۔

*********

 (ش ح۔م ع ۔ع آ)

U-3797


(रिलीज़ आईडी: 1997777) आगंतुक पटल : 113
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil , Telugu