سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کرناٹک میں قومی شاہراہ 73 کے منگلور – مودی گیری – تمکور کی توسیع کے لئے 343.74 کروڑ روپے منظور کئے
प्रविष्टि तिथि:
19 JAN 2024 1:17PM by PIB Delhi
سڑک وٹرانسپورت اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج کرناٹک میں ایک پوسٹ میں کہا کہ کرناٹک میں قومی شاہراہ 73 کے منگلور - مودی گیری – تمکور کی توسیع کے لئے 343.74 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، یہ دو لین والی سڑک میں تبدیل ہو جائے گی اور یہ ایک کشادہ سڑک ہوگی۔
جناب گڈکری نے کہا کہ یہ پروجیکٹ 10.8 کلو میٹر رقبے میں پھیلا ہوا ہے اور اس پر ای پی سی موڈ کے تحت کام شروع کیا جانا ہے۔ چار ماڈی گھاٹ جیسے مشکل پہاڑی علاقوں کے چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے یہ پروجیکٹ اس خطے میں کنکٹی وٹی کو خاطر خواہ بڑھائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- وا - ق ر)
(19-01-2024)
U-3796
(रिलीज़ आईडी: 1997756)
आगंतुक पटल : 98