ٹیکسٹائلز کی وزارت

ٹیکسٹائل کی وزارت نے تکنیکی ٹیکسٹائل کے مختلف شعبوں میں 103 کروڑ روپے کے 11 تحقیقی و ترقی كے پروجیکٹوں کو منظوری دی


ٹیکسٹائل كے مركزی وزیر جناب پیوش گوئل نے نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن کے تحت پروجیکٹوں کا جائزہ لیا

Posted On: 18 JAN 2024 7:02PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل، صنعت و تجارت اور صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج یہاں نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن (این ٹی ٹی ایم) کے مشن اسٹیئرنگ گروپ (ایم ایس جی) کی آٹھویں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے تکنیکی ٹیکسٹائل مصنوعات کی مقامی ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت اور صنعت کے درمیان باہمی تعاون کی کوششوں کا داءرہ وسیع كرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیکسٹائل کی وزارت نے تقریباً 103 کروڑ روپے  كی مالیت كے 11 پروجیکٹوں کی تجاویز کو منظوری دی، جن میں 9 تحقیق و ترقی كے پروجیکٹ،  ایك پروجیکٹ براءے مشین ڈیولپمنٹ اور ایك پراجیکٹ آلات کی ڈیولپمنٹ كا ہے۔ ایك پروجیكٹ تیکنیکی ٹیکسٹائل کے میدان میں ہندوستان کو خود انحصار بنانے کے لیے اسٹریٹجک ایپلی کیشنز کے لیے اعلیٰ طاقت والے کاربن فائبر کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے والا پروجیكٹ ہے۔

پروجیکٹوں میں تکنیکی ٹیکسٹائل کے مختلف ایپلیکیشن شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں پروٹیک کے 2 پروجیکٹ، 2 میڈیٹیک پروجیكٹ، 2 موبل ٹیک، ایك بلڈ ٹیک، 2 اسمارٹ ٹیکسٹائل اور ایك پائیدار ٹیکسٹائل کے پروجیکٹ شامل ہیں۔

منظور شدہ پروجیکٹوں میں تحقیقی پروجیکٹوں کی قیادت جن اداروں اور تحقیقی اداروں نے کی ان میں سی ایس آئی آر این اے ایل، اتیرا،، نیترا،، آئی آئی ٹی دہلی، آئی سی ٹی- ممبئی، این آئی ٹی- جالندھر، كلر جیٹ انڈیا لمیٹیڈ شامل ہیں۔

مرکزی وزیر نے نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن کے مختلف اجزاء کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ان میں بشمول دیگر منظور شدہ آر اینڈ ڈی مصنوعات، ہندوستان میں تکنیکی ٹیکسٹائل کی تعلیم میں اکیڈمک انسٹی ٹیوٹ کو فعال کرنے کے عمومی رہنما خطوط کے تحت درخواستوں کی حیثیت (راؤنڈ-دوءم)، ٹیکسٹائل کی وزارت کے ذریعہ جاری کردہ کوالٹی کنٹرول آرڈرز کے نفاذ، آر اینڈ ڈی کے پیٹنٹ کے رہنما خطوط، آؤٹ ریچ سرگرمیاں اور  این ٹی ٹی ایم کے تحت پروگرام  کا جائزہ لینا شامل تھا۔

ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش اور صنعت و تجارت كی وزارت، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، بھاری صنعتوں کی وزارت، ریلوے کی وزارت، جل شکتی كی وزارت، اخراجات کے محکمے، ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کے سینئر افسران، محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی، محکمہ ہائر ایجوکیشن، شعبہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت اور دیگر وزارتوں کے اراکین اور صنعت کے نامور اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1997628) Visitor Counter : 49


Read this release in: English , Hindi , Punjabi