سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسرو کے جناب ایس سومناتھ کا آئی آئی ایس ایف 2023 اسٹوڈنٹس انوویشن فیسٹیول – اسپیس ہیکاتھون میں نوجوان اذہان کو خطاب

Posted On: 18 JAN 2024 5:16PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001652Z.jpg

جناب  ایس۔ سومناتھ، چیئرمین، اسرو اسٹوڈنٹ انوویشن فیسٹیول - اسپیس ہیکاتھون 2023

آئی آئی ایس ایف 2023 اسٹوڈنٹس انوویشن فیسٹیول اسپیس ہیکاتھون کے دوسرے دن جناب ایس سومناتھ ، سکریٹری ڈپارٹمنٹ آف اسپیس اور چیئرمین اسرو نے اثر انگیز تقریر کی۔ ملک بھر سے آئے طلبہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے جناب سومناتھ نے اپنی گرانقدر بصیرت کو شیئر کیا اور شرکاء کو اس بات کے لئے تحریک دی کہ وہ خلائی ٹیکنالوجی میں لا متناہی امکانات کو بروئے کار لائیں۔

 

اپنی تقریر کے دوران جناب سوم ناتھ نے مختلف شعبوں میں خلائی ٹیکنالوجیز کے اہم رول پر روشنی ڈالی، جن میں زراعت اور ریموٹ سینسنگ سے لے کر نیوی گیشن ٹرانسپورٹ، آبی وسائل، بنیادی ڈھانچہ جیسے شعبے شامل ہیں۔ انہوں نے بھوون پورٹل کی اہمیت کو اجاگر کیا اور عام آدمی کے لئے اس کی افادیت پر بات کی۔

گرانڈ فنالے شرکاء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جناب سوم ناتھ نے 30 گھنٹے کی ہیکاتھون میں تیار شدہ ایپلی کیشنز کی برموقع جانکاری حاصل کی اور اس پر بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ سماجی ترقی اور قوم کی تعمیر میں اس طرح کے اقدامات بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ 2023 میں لاگو کی گئی اسرو کی نئی پالیسی سے ابھرنے والے مواقع پر امید کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے خوشی ظاہر کی کہ اس سے خلائی شعبے میں اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HUS2.jpg

جناب ایس  سومناتھ ، اسرو چیئرمین ، ایس آئی ایف، اسپیس ہیکاتھون 2023 کے رابطہ کاروں کے ساتھ

دو ہزار تیئیس 2023، میں اسرو نے اسٹارٹ اپس کے لئے اپنے دروازے کھولے اور ایک ایسی تنظیم میں بدل گئی، جو اقدار کی نمو کرتی ہے۔ کاروبار اور اختراع کو بڑھاوا دیتی ہے۔ اب ہم کوئی خفیہ ادارہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بجائے ہم معاشرے کے لئے با معنیٰ کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003O47V.jpg

تیس 30 گھنٹے تک چلنے والی ہیکاتھون کا آج اختتام ہو گیا اور طلبہ نے اس میں بے انتہا جوش وخروش دکھایا۔ اس پروگرام میں نہ صرف طلبہ کو ایک مسابقانہ پلیٹ فارم فراہم کیا گیا، بلکہ خلائی ٹیکنالوجی کے دائرے میں وسیع تر امکانات کو سمجھنے میں بھی مدد ملی۔

سی ایس آئی آر نے این آئی ایس سی پی آر کے سائنس میڈیا کمیونکیشن سیل نے اسٹوڈنٹس انوویشن فیسٹیول ۔ اسپیس ہیکاتھون 2023 کی الیکٹرونک پرنٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر تشہیر کے لئے تال میل قائم کیا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1997593) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Hindi , Punjabi