امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج شیلانگ میں آسام رائفلز ہیڈ کوارٹر میں سائبر سیکورٹی آپریشن سینٹر کا افتتاح کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت ڈیجیٹلائزیشن کی سمت میں ایک بڑی چھلانگ لگا رہا ہے

سائبر جرائم کی روک تھام نریندر مودی حکومت کی ترجیح ہے

 سائبر سیکورٹی آپریشن سینٹر نیٹ ورک کی ریئل ٹائم نگرانی، بیرونی خطرات کو کم کرنے اور آسام رائفلز وائڈ ایریا نیٹ ورک (اے آر ڈبلیو اے این) میں سائبر خلاف ورزیوں کی روک تھام کے ذریعے سائبر سیکورٹی کو مضبوط بنائے گا

Posted On: 18 JAN 2024 7:32PM by PIB Delhi

 مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج شیلانگ کے لاتکور میں آسام رائفلز ہیڈ کوارٹر میں سائبر سیکورٹی آپریشن سینٹر کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت ڈیجیٹلائزیشن کی سمت میں ایک بڑی چھلانگ لگا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت ہر شہری کے لیے انٹرنیٹ کو محفوظ بنا کر سائبر کامیاب معاشرے کی تشکیل کے لیے پرعزم ہے۔ انھوں نے کہا کہ سائبر جرائم کی روک تھام مودی حکومت کی ترجیح ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے آسام رائفلز کے آپریشنز کو جدید بنانے کی کوششوں کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ سائبر سیکورٹی آپریشن سینٹر آسام رائفلز وائڈ ایریا نیٹ ورک (اے آر ڈبلیو اے این) میں نیٹ ورک کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ ، بیرونی خطرات کو کم کرنے اور سائبر خلاف ورزیوں کی روک تھام کے ذریعہ فورس کی سائبر سیکورٹی پوزیشن کو مضبوط بنائے گا۔ سائبر سیکیورٹی آپریشنز سینٹر کو جدید ترین نیٹ ورک اور ڈیٹا مانیٹرنگ ڈیوائسز سے لیس کیا گیا ہے جو 24 گھنٹے خدمات فراہم کرتے ہیں۔ جناب شاہ نے فورس کے اندر ہموار اور محفوظ ڈیجیٹل خدمات کو یقینی بنانے کے لیے آسام رائفلز کی مربوط کوششوں کی ستائش کی۔

تمام سینٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) میں مرکز اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہے۔ موجودہ دور میں بڑھتے ہوئے سائبر حملوں نے ہمارے نیٹ ورکس کو مذموم دراندازوں، ہیکنگ اور دیگر سائبر حملوں سے محفوظ رکھنا ضروری بنا دیا ہے۔ موجودہ بنیادی ڈھانچہ آپریشنز سے وابستہ متنوع پہلوؤں کے انضمام اور انتظام کو ممکن بناتا ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 3780


(Release ID: 1997585) Visitor Counter : 85


Read this release in: Telugu , English , Assamese , Kannada