سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر- سی ایس ایم سی آر آئی اور كے اے ایم پی 100 :سے زیادہ طلبا كے سائنسی سفر كے ساتھ آنے والے كل كے ذہنوں كی پرورش

Posted On: 18 JAN 2024 5:17PM by PIB Delhi

سترہ17 جنوری 2024 کو سی ایس آئی آر- سینٹرل سالٹ اینڈ میرین کیمیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ واقع بھاو نگر، گجرات میں نالج اینڈ اویئرنس میپنگ پلیٹ فارم کے ذریعے دہلی ورلڈ پبلک اسکول، راجکوٹ، گجرات اور نارائنا ای ٹیکنو اسکول، ممبئی کے 100 سے زائد طلباء کے ساتھ ایک سائنسی سفر کا اہتمام  کیا گیا۔

اس سفر نے طلباء کو سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کی دنیا میں جانے کا ایک منفرد موقع فراہم کیا۔ اس کا مقصد طلباء کے اندر سائنسی تحقیق اور دریافت کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔

ابتدائی طور پر طلباء کو ڈاکٹر ڈونگر آر چودھری (پرنسپل سائنسدان اور سی ایس آئی آر-جگیاسا کوآرڈینیٹر سی ایس آئی آر-سی ایس ایم سی آر آئی، بھاو نگر) نے سی ایس آئی آر- سی ایس ایم سی آر آئی، بھاو نگر کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس کے بعد سی ایس آئی آر-سی ایس ایم سی آر آئی کے تجربہ کار سائنسدانوں اور محققین نے ایک انٹرایکٹو لیب وزٹ اور مختلف دل چسپ لیکچرز کے ذریعے طلباء کو ان کی سائنسی سرگرمیوں میں حوصلہ افزائی کی۔ اس سفر کے دوران طلباء کو سی ایس آئی آر- سی ایس ایم سی آر آئی کے مختلف سائنسدانوں جیسے ڈاکٹر گوپال آر بھدو، ڈاکٹر انشول یادو، مسٹر رشیکیش چورمارے، ڈاکٹر بھوپیندر کمار مارکم سے بات چیت كرنے اور سیکھنے کا موقع ملا۔

لیبز کے اندر طلباء نے کاربن ہائیڈروجن نائٹروجن سلفر، آئن کرومیٹوگرافی، انڈكٹیو کپلڈ پلازما، ایکس رے فلوروسینس، تھرموگریمیٹرک تجزیہ، ڈیفرینشءیل اسکیننگ کلر میٹرک، پارٹیكل سائز کی پیمائش، خام تیل كشید كرنے اور سالٹ اور میرین کے شعبے سے متعلق مختلف چیزوںکے حوالے سے ایک عملی انداز میں کئی نئی چیزیں سیکھیں۔

سیشن کے اختتام پر، جناب انیکیت اروڑا (آؤٹ ریچ کوآرڈینیٹر، كے اے ایم پی) نے ڈاکٹر کنن سری نواسن (ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر- سی ایس ایم سی آر آئی) اور ڈاکٹر ڈونگر آر چودھری (پرنسپل سائنسدان اور سی ایس آئی آر- جگیاسا کوآرڈینیٹر سی ایس آئی آر- سی ایس ایم سی آر آئی، بھاو نگر) سے اظہار تشکر کیا۔  انہوں نے اس طرح کے واقعات کی اہمیت کا بھی تذکرہ کیا اور بتایا كہ كے اے ایم پی کا خیال ہے کہ اس طرح کی تجرباتی تعلیم طلباء کی سائنس اور ہندوستان میں ہونے والی دیگر پیشرفتوں میں گہری دلچسپی اور سمجھ کو فروغ دینے کی کلید ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے طلباء کو آنے والی سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا: جیسے آن لائن نالج شیئرنگ سیشنز اور ہندوستان میں مختلف نامور سی ایس آئی آر لیبارٹریز/تحقیقاتی تنظیموں میں حقیقی دنیا کے ماحول میں مختلف سائنسی مضامین کی دریافت، انكشاف اور ان کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے طلباء کے لیے سائنسی سفر  کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے لیے مسلسل پیشہ ورانہ ترقی

سی ایس آئی آر- سی ایس ایم سی آر آئی کے بارے میں

سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل - سینٹرل سالٹ اینڈ میرین کیمیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ایک اہم تحقیقی ادارہ ہے جو نمک اور سمندری کیمیکلز، جھلی پر مبنی ڈی سیلینیشن، سمندری نامیاتی کیمیکلز کے لیے کٹالیسس، خاص غیر نامیاتی مواد، قابل تجدید توانائی اور بیكار چیزوں سے پیسے كمنے کے عمل پر کلیدی توجہ کے ساتھ سمندری وسائل کی تحقیق میں مہارت رکھتا ہے۔

یہ ادارہ پودوں کی مالیکیولر بائیولوجی اور بائیوٹیکنالوجی میں بھی سرگرم ہے جس میں سمندری سواروں، مائکروالجی اور ہالوفائٹس پر زور دیا جاتا ہے۔ ان کی تحقیق نمکین فضلہ کے انتظام، ماحولیاتی اثرات کی جانچ، اور پائیدار اختراعات کے ذریعے انسانی وسائل کی ترقی تک پھیلی ہوءی ہے جو ایک سرکلر اکانومی کو فروغ دینے کے عزم کے ساتھ سماجی اور قومی بہبود میں حصہ ڈالتی ہے۔

كے اے ایم پی کے بارے میں

علم اور آگاہی كا اندازہ لگانے والا یہ پلیٹ فارم سائنسی اور صنعتی تحقیق (سی ایس آئی آر) کی کونسل، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ اور اور صنعتی پارٹنر میسرز ناءیسا كمیونیكیشن پراءیویٹ لمیٹیڈ لمیٹڈ (این سی پی ایل) کا ایک انیشی ایٹو اور نالج الائنس ہے۔ اس کا ارادہ ہے كہ تخلیقی صلاحیتوں، سیکھنے كے بامعنی عمل، تنقیدی مطالعے اور سوچنے کی صلاحیتوں کو فروغ دیا جائے جس سے طلباء کی فطری صلاحیتوں کو سامنے آتی ہیں۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1997575) Visitor Counter : 43


Read this release in: English , Hindi