عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
وکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی) نے عام شہریوں کی خواہشات اور عزت کو بڑھایا ہے اور سیاسی اور سرکاری سطح پر کام کے کلچر میں تبدیلی پیدا کی ہے: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ
وی بی ایس وائی کی وجہ سے لوگوں کی امنگوں میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ حکومت ان کے خوابوں کو پورا کر رہی ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
وزیر موصوف نے جموں کے ایک پروگرام میں وزیر اعظم مودی کی وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین کے ساتھ ورچوئل بات چیت میں حصہ لیا
Posted On:
18 JAN 2024 6:38PM by PIB Delhi
سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جموں میں کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی) نے عام شہریوں کی خواہشات اور عزت کو بڑھایا ہے اور سیاسی اور سرکاری سطح پر کام کے کلچر میں تبدیلی پیدا کی ہے۔
وزیر موصوف وی بی ایس وائی کے مستفیدین کے ساتھ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ورچوئل بات چیت میں حصہ لینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وی بی ایس وائی نے لوگوں کے رویے اور برتاؤ کو بھی بدل دیا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ورک کلچر میں تبدیلی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وی بی ایس وائی کے آغاز کے بعد سے سرکاری ملازمین اب شہریوں کی دہلیز پر جا کر خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پہلے لوگوں کو اپنے کام کروانے کے لیے سرکاری محکموں کے چکر لگانے پڑتے تھے۔ ان محکموں کے بار بار چکر لگانے کے باوجود ان کا کام بدستور لٹکا ہوا رہتا تھا۔ نتیجے کے طور پر، وہ مایوس ہو جاتے تھے اور اپنی قسمت کو کوستے تھے۔ ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ اب وہ سب کچھ بدل گیا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ وی بی ایس وائی کی وجہ سے لوگوں کی امنگوں میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ حکومت ان کے خوابوں کو پورا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں اور پسماندہ افراد کے لیے پی ایم آواس یوجنا کے تحت پکے گھر بنائے گئے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ضلعی عہدیدار اپنے طور پر لوگوں تک پہنچ رہے ہیں، ان پر زور دے رہے ہیں کہ وہ سرکاری خدمات کا فائدہ اٹھائیں کیونکہ انہیں وزیر اعظم مودی کی قیادت والی حکومت کے سامنے جوابدہ ہونا ہے۔ حکومت کی جانب سے معاشرے کے محروم اور مستحق طبقات کو ذات پات، مسلک اور سیاسی وابستگی کی بنیاد پر بلا تفریق خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پی ایم اجولا یوجنا نے نہ صرف خواتین کو بااختیار بنایا ہے اور ان کی عزت میں اضافہ کیا ہے بلکہ ان کی صحت کا بھی خیال رکھا ہے کیونکہ انہیں کھانا پکانے کے روایتی طریقوں سے نکلنے والی زہریلی ہوا میں اب سانس نہیں لینا پڑتا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اسی طرح خواتین کو گھروں میں بیت الخلاء کی عدم موجودگی کی وجہ سے کھلے میں رفع حاجت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ سووچھ بھارت مشن نے عوامی استعمال کے لیے بیت الخلاء کی تعمیر کے ساتھ دیہی منظر نامے کو مکمل طور پر بدل دیا ہے۔
مرکزی وزیر نے زور دے کر کہا کہ ترقی حکومت کا بنیادی منتر ہے جس نے سیاست سے اوپر اٹھ کر ملک بھر میں سماج کے تمام طبقات کی خدمت کے لیے خود کو وقف کیا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے دفتر میں پہلے دن سے ہی خود کو قوم کی خدمت کے لیے وقف کر دیا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت کا شہریوں کی خدمت کا جذبہ ووٹ بینک کی سیاست سے متحرک نہیں ہے، بلکہ یہ مادر وطن سے محبت اور وابستگی کی وجہ سے ہے۔
*****
ش ح – ق ت
U: 3776
(Release ID: 1997573)
Visitor Counter : 108