ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام کے کمیشن نے پورے این سی آر میں جی آر اے پی کے مرحلہ III کو فوری اثر سے منسوخ کر دیا ہے
دہلی کا اوسط اے کیو آئی آج شام 4 بجے 318 رہا
آئی ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کی طرف سے موسمیاتی حالات اور ہوا کے معیار کے اشاریہ کے لیے متحرک ماڈل اور پیشن گوئی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ آنے والے دنوں میں دہلی کی ہوا کا مجموعی معیار 'بہت خراب'/ 'خراب' زمرے میں رہنے کا امکان ہے
جی آراے پی کے اسٹیج-1 سے اسٹیج-II کے تحت تمام کارروائیاں جاری رہیں گی اور پورے این سی آر میں تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعہ ان پر عمل درآمدجاری رہے گا ، ان میں تیزی لائی جائے گی ، ان کی نگرانی کی جائیگی اور جائزہ لیا جائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آنے والے دنوں میں اے کیوآئی کی سطح مزید ‘سنگین ’زمرے میں نہ چلی جائے
Posted On:
18 JAN 2024 5:09PM by PIB Delhi
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی ) کے ذریعہ فراہم کردہ روزانہ اے کیو آئی بلیٹن کے مطابق آج دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی ) 318 تک پہنچ گیا۔ دہلی کی اوسط ہوا کے معیار میں نمایاں بہتری کے پیش نظر، این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام کے کمیشن کے گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آراے پی ) کے تحت کارروائیوں کو چلانے کے لیے ذیلی کمیٹی کی آج کی میٹنگ ہوئی تاکہ خطے میں موجودہ ہوا کے معیار کے منظر نامے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی حالات اور ہوا کے معیار کے اشاریہ کی پیشین گوئیاں جو آئی ایم ڈی/آئی ٹی ایم کے ذریعے دستیاب ہیں ، کا جائزہ لیاجاسکے اور اس کے مطابق جی آراے پی کے اسٹیج-III کے تحت احتیاطی/پابندی کے اقدامات پر مناسب کارروائی کی جاسکے ۔یہ انسدادی /احتیاطی اقدامات جی آراے پی کے اسٹیج - IIIکے تحت قومی راجدھانی خطہ (این سی آر)میں 14جنوری 2024سے نافذ ہیں۔ ذیلی کمیٹی نے مندرجہ ذیل مشاہدہ کیا:
دہلی کا اے کیو آئی بتدریج بہتر ہو رہا ہے اور یہ دوپہر2.00بجے 316 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ جی آراے پی اسٹیج-III ایکشنز (دہلی اے کیو آئی 401-450) کو شروع کرنے کی حد سے تقریباً 85 اے کیو آئی پوائنٹس نیچے ہے اور اسٹیج-III تک تمام مراحل کے تحت احتیاطی/ تخفیف/ پابندی والی کارروائیاں جاری ہیں۔ہواکے معیارمیں بہتری برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اے کیو آئی میں آئی ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کی پیشن گوئی بھی کسی خاص بگاڑ کی نشاندہی نہیں کرتی ہے اور اگلے چند دنوں میں اے کیو آئی کے بہتر ہونے اور‘بہت خراب’/ ‘خراب’ زمرے میں رہنے کا امکان ہے۔
لہٰذا، جی آراے پی کے اسٹیج-III کے تحت پابندیوں کی خلل انگیز نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے جو کہ اسٹیک ہولڈرز اور عوام کی ایک بڑی تعداد کو متاثر کرتی ہے اور ساتھ ہی دہلی کے اوسط اے کیو آئی میں نمایاں بہتری پر غور کرتے ہوئے او رآئی ٹی ایم /آئی ایم ڈی کی طرف سے پیش گوئیاں جودہلی میں اوسط ہوا کے معیارکے آنے والے دنوں میں ‘سنگین ’ زمرے میں منتقل ہونے کااشارہ نہیں کرتیں ، گریپ کے تحت کارروائیوں کو چلانے والی ذیلی کمیٹی نے متفقہ طور پر پورے این سی آر میں گریپ کے اسٹیج-III کو فوری اثر سے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ تاہم گریپ کے مرحلہ-1 سے مرحلہ-II کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی اور پورے این سی آر میں تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعہ ان پر عمل درآمد، نگرانی اور جائزہ لیا جائے گا اور ایجنسیاں سخت نگرانی رکھیں گی اور خاص طور پر گریپ کے مرحلہ-1 اور II کے تحت اقدامات کو تیز کریں گی۔ اے کیو آئی کی سطح مزید‘سنگین ’ زمرے میں چلے جانے کی وجہ سے گریپ کی کارروائیوں کے مرحلہ-III کے نفاذ کو روکاجاسکے۔
مزیدبرآں ، سی اینڈ ڈی پروجیکٹ سائٹس اور صنعتی یونٹس جنہیں مختلف قانونی ہدایات، قواعد، رہنما خطوط وغیرہ کی خلاف ورزیوں/ عدم تعمیل کی وجہ سے مخصوص بندش کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، کسی بھی صورت میں کمیشن کے اس اثر کے کسی خاص حکم کے بغیر اپنا کام دوبارہ شروع نہیں کریں گے۔
گریپ کے تحت کارروائیوں کو چلانے کے لیے سی اے کیو ایم ذیلی کمیٹی نے اپنی سابقہ میٹنگوں میں 06.10.2023، 21.10.2023، 02.11.2023 اور05.11.2023کو نظر ثانی شدہ گریپ کے مرحلہ-I، مرحلہ -II، مرحلہ-III اور مرحلہ-IV کے تحت کارروائیوں کا مطالبہ کیا تھا۔ دہلی کی ہوا کے معیار کا وقتاً فوقتاً جائزہ لینے اور آئی ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کی پیش گوئی پر، ذیلی کمیٹی نے بالترتیب 18.11.2023 اور 28.11.2023 کوگریپ کے مرحلہ-IV اور مرحلہ-III کے تحت کارروائیوں کو منسوخ کر دیا تھا۔ گریپ کے مرحلہ- III کے تحت مزید کارروائیاں بالترتیب 22.12.2023 (01.01.2024 کو منسوخ) اور 14.01.2024 کو دوبارہ شروع کی گئیں۔
کمیشن ایک بار پھرگریپ کے مرحلہ- I اور II کے تحت درج مختلف کارروائیوں کے نفاذ کے لیے ذمہ دار تمام ایجنسیوں اور شہریوں/ رہائشیوں پر زور دیتا ہے کہ وہ سختی سے عمل درآمد کریں اور بالترتیب مرحلہ-I اور مرحلہ-II کے تحت گریپ کی دفعات/ چارٹر کے مطالبات پرعمل کریں تاکہ این سی آر میں گریپ کے مرحلہ- III کو دوبارہ نافذ نہ کرناپڑے ۔
ذیلی کمیٹی ہوا کے معیار کے منظر نامے پر گہری نظر رکھے گی اور وقتاً فوقتاً ریکارڈ کیے گئے ہوا کے معیار اور اس کے لیے آئی ایم ڈی /آئی آئی ٹی ایم کی جانب سے دستیاب پیشین گوئیوں کے مطابق مناسب فیصلے لے سکتی ہے۔ گریپ کا نظر ثانی شدہ شیڈول کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے اور https://caqm.nic.in/ کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
*********
(ش ح۔م م ۔ع آ)
U-3765
(Release ID: 1997492)
Visitor Counter : 71