الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

کابینہ نے ای یو-بھارت تجارت اور ٹیکنالوجی کونسل کے فریم ورک کے تحت سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام پرعملی انتظامات سے متعلق بھارت اور یورپی کمیشن کے درمیان مفاہمتی قرارداد کو منظوری دی

Posted On: 18 JAN 2024 12:58PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کو سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام ، اور ای یو- بھارت تجارتی اور ٹیکنالوجی کونسل (ٹی ٹی سی) کے فریم ورک کے تحت اس کی سپلائی چین اور اختراع کے عملی انتظامات پر حکومت جمہوریہ ہند اور یورپی کمیشن کے درمیان ایک21نومبر  2023 کو دستخط کیے گئے مفاہمت نامے (ایم او یو)کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

تفصیلات:

ایم او یو کا مقصد صنعتوں اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی ترقی کے لیے سیمی کنڈکٹر کو بڑھانے کے لیے ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔

عمل درآمد کی حکمت عملی اور اہداف:

ایم او یو دستخط کی تاریخ سے نافذ العمل ہو گا اور اس وقت تک جاری رہ سکتا ہے جب تک کہ دونوں فریق اس بات کی تصدیق نہ کریں کہ اس قرار داد کے مقاصد حاصل کر لیے گئے ہیں یا جب تک ایک فریق اس قرار داد سے خود کو الگ  نہیں کرلیتا۔

 اثرات:

سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کی لچک کو بڑھانے اور سیمی کنڈکٹرز کے شعبے میں اشتراک کو فروغ دینے کے لیے متعلقہ قوتوں کو بروئے کار لانے کی غرض سے جی2جی اور بی2بی دونوں کے مابین باہمی تعاون۔

پس منظر:

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے سرگرم طور پر کام کر رہی ہے۔ ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کی ترقی کا پروگرام ہندوستان میں ایک مضبوط اور پائیدار سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے ماحولیاتی نظام کی ترقی کو یقینی بنانے کے مقصد سے متعارف کرایا گیا تھا۔ مذکورہ پروگرام کا مقصد سیمی کنڈکٹر فیبس، ڈسپلے فیبس، فیبس فار کمپاؤنڈ سیمی کنڈکٹرز/سلیکون فوٹونکس/سینسر/ڈسکریٹ سیمی کنڈکٹرز اور سیمی کنڈکٹر اسمبلی، ٹیسٹنگ، مارکنگ اور پیکیجنگ (اے ٹی ایم پی)/ آؤٹ سورسڈ سیمی کنڈکٹر اسمبلی اور ٹیسٹ (او ایس اے ٹی) کی سہولیات کے قیام کے لیے مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم) ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن (ڈی آئی سی) کے تحت قائم کیا گیا ہے تاکہ ملک میں سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کی ترقی کے لیے ہندوستان کی حکمت عملیوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کو دو طرفہ اور علاقائی فریم ورک کے تحت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے ابھرتے اور پیش پیش رہنے والے شعبوں میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کا بھی اختیار دیاگیا ہے۔ اس مقصد کے ساتھ، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے مختلف ممالک کی ہم منصب تنظیموں/ایجنسیوں کے ساتھ ایم او یوز/ایم او سیز/معاہدے کیے ہیں تاکہ دو طرفہ تعاون اور معلومات کے تبادلے کو فروغ دیا جا سکے اور یہ بھی یقینی بنایا جا سکے کہ سپلائی چین کی لچک کو یقینی بنایا جا سکے جس سے ہندوستان قابل اعتماد شراکت دار بن کر ابھرے۔ سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کو فروغ دینے اور سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں اشتراک کو  فروغ دینے کے لیے سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کو مستحکم کرنے اور متعلقہ قوتوں کو بروئے کار لانے کے لیے دو طرفہ اشتراک  کو بڑھاتے ہوئے ہندوستان اور یورپی یونین نے اس مفاہمت نامے پر دستخط کیے جو ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان باہمی طور پر فائدہ مند سیمی کنڈکٹر سے متعلق کاروباری مواقع اور شراکت داری کی جانب ایک اور قدم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ف ا۔ع ن

(U: 3737)



(Release ID: 1997266) Visitor Counter : 45