جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آر ای ڈی اے اور انڈین اوورسیز بینک قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے مشترکہ طور پر قرض کی فراہمی کے لیے ساتھ آئے

Posted On: 18 JAN 2024 11:46AM by PIB Delhi

انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) نے انڈین اوورسیز بینک (آئی او بی) کے ساتھ ایک مفاہمتی قرارداد پر دستخط کیے ہیں، جس سے پورے ملک میں قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کے مختلف شعبوں کے لیے مشترکہ طور پر قرض کی فراہمی اور قرض کےلیے سنڈیکیٹ سازی میں مشترکہ کوششوں کے لیے اسٹیج تیار ہوگیا ہے۔   متعدد خدمات کو شامل کرتے ہوئے، مفاہمت نامے میں قابل تجدید توانائی کے تمام پروجیکٹوں کے لیے مشترکہ طور پر  قرض کی فراہمی اور کو –اوریجنیشن سپورٹ کے ضابطے  شامل ہیں۔ شراکت داری کا مقصد لون سنڈیکیشن اور انڈر رائٹنگ پروسیس  کو بہتر بنانا،اور آئی آر ای ڈی اے  سے قرض  لینے والوں  کے لیے ٹرسٹ اینڈ ریٹینشن اکاؤنٹ (ٹی آر اے)، اور آئی آر ای ڈی اے سے  قرض لینے کے لیےتین سے چار  سال کی مدت میں مقررہ شرح سود کے لیے کام  کا بندوبست کرنا ہے۔

اس معاہدے پر 16 جنوری 2024 کو نئی دہلی میں آئی آر ای ڈی اے کے بزنس سینٹر میں آئی آر ای ڈی اے کے جنرل منیجر ڈاکٹر آر سی شرما اور آئی او بی کے چیف ریجنل منیجر انل کمار نے آئی آرای ڈی اے  کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب  پردیپ  کمار داس ، آئی او بی کے ایم ڈی اور سی ای او، شری اجے کمار سریواستو، اور آئی آر ای ڈی اے  کے ڈائریکٹر(فنانس) ڈاکٹر بیجے کمار موہنتی کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014F1S.jpg

ایم او یو کے بارے میں بات کرتے ہوئے، آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی جناب پردیپ کمار داس نے کہا،‘‘آئی آر ای ڈی اے اور انڈین اوورسیز بینک کے درمیان یہ اسٹریٹجک شراکت داری ملک میں قابل تجدید توانائی کی ترقی کو تیز کرنے کے ہمارے عزم کی ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے۔ اپنی طاقت اور وسائل کو یکجا کرکے ہم قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی متنوع رینج کو مضبوط مالی مدد فراہم کرنے کا مقصد، پائیداری اور ماحولیاتی آگاہی کو فروغ دیناہے۔ مفاہمت نامے اور دیگر سرکردہ مالیاتی اداروں کے ساتھ پہلے کے معاہدوں کے ذریعے آئی آر ای ڈی اے  بڑے پیمانے پر قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو فنڈ فراہم کرنے  کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے جو کہ  عزت مآب وزیر اعظم کے2030 تک غیررکازی  ایندھن پر مبنی 500 گیگاواٹ بجلی کی پیداوار کی صلاحیت حاصل کرنے کے کوپ 26 کے  اعلان  کے عین مطابق ہے۔ ’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002A0TN.jpg

یہ اشتراک  بینک آف بڑودہ، بینک آف انڈیا، یونین بینک آف انڈیا، انڈیا انفراسٹرکچر فائنانس کمپنی لمیٹڈ اور بینک آف مہاراشٹر سمیت دیگر ممتاز مالیاتی اداروں کے ساتھ آئی آر ای ڈی اے کی کامیاب شراکت داری پر استوار ہے۔ یہ مفاہمت نامے اسی طرح ملک بھر میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی ایک وسیع رینج کے لیے مشترکہ طور پر  قرض کی فراہمی اور لون  سنڈیکیشن پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ف ا۔ع ن

(U: 3733)


(Release ID: 1997199) Visitor Counter : 109