وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

وزارت خزانہ کے محصولات کے محکمہ نے،‘بھارتی اسٹیمپ بل 2023’ کے مسودے پر 30 دنوں کی مدت کے اندر عوام سے تجاویز طلب کیں

Posted On: 17 JAN 2024 7:57PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ کے محکمہ محصولات،حکومت ہند نے جدید اسٹامپ ڈیوٹی نظام کے ساتھ تال میل قائم کرنے کے لیے ‘انڈین اسٹیمپ بل 2023’ کا مسودہ دتیار کیا ہے۔ایک بار اس قانون کے نفاذ کے بعد یہ بل ‘بھارتی اسٹیمپ ایکٹ، 1899 کی جگہ لے لے گا۔

بھارتی اسٹیمپ ایکٹ،1899 (1899 کا 2) ایک مالیاتی قانون ہے جو لین دین کو ریکارڈ کرنے والے دستاویزات پر اسٹامپ کی شکل میں عائد ہونے والے ٹیکس سے متعلق قانون بناتا ہے۔ اسٹامپ ڈیوٹی مرکزی حکومت کی طرف سے عائد کی جاتی ہے، لیکن ریاستوں کے اندر آئین کے شق 268 کی التزامات کے مطابق متعلقہ ریاستوں کے ذریعے جمع اور مختص کیا جاتا ہے۔

بھارتی اسٹیمپ ایکٹ،1899، جو ایک ماقبل آئین ایکٹ ہے، جس میں جدید اسٹامپ ڈیوٹی نظام کواہل بنانے کے لیے وقت وقت پر ترمیم کیاجاتا ہے۔حالاں کہ بھارتی اسٹیمپ ایکٹ، 1899 میں شامل متعدد دفعات  غیر ضروری/غیر فعال ہوگئی ہیں اور اس لیے، بھارتی اسٹیمپ ایکٹ، 1899 کو پھر سے تیارکرنے کی ضرورت ہے۔ اسی مناسبت سے، یہ تجویز کیا گیا ہے کہ بھارتی اسٹیمپ ایکٹ، 1899 کو منسوخ کر دیا جائے اور موجودہ حقائق اور مقاصد کی عکاسی کے لیے ایک نئی قانون سازی کی جائے۔

قبل از قانون سازی مشاورتی عمل کے ایک حصے کے طور پر،‘بھارتی  اسٹیمپ بل، 2023’ کا مسودہ

D/o Revenue’ [https://dor.gov.in/stamp-duty/]کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے اور 30 دن کی مدت کے اندر عوام کی طرف سے تجویز کردہ پروفارما میں تجاویز مانگی گئی ہیں۔

تجاویز/تبصرے/نظریات بھیجنے کا پروفارما

نمبر شمار

بل کے مسودے کی شق نمبر

سیکشن کا عنوان

مجوزہ ترمیم، اگر کوئی ہے

مشورہ/تبصرہ

 

 

 

 

 

 

 

مسوداتی بل پر تجاویز/تبصرے درج ذیل ای میل آئی ڈیsunil.kmr37[at]nic[dot]in  پرایم ایس ورڈ (یا ہم آہنگ فارمیٹ) یا مشین کے ذریعے پڑھنے کے قابل PDF فارمیٹ میں مشترک کیا جاسکتا ہے۔

 

*****

 

ش ح ۔ ع ح  ۔ ج ا

U. No.3726


(Release ID: 1997156) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Bengali-TR