بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
وزیراعظم نے کیرالہ کے شہرکوچی میں 4000 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو قوم کے نام وقف کیا
جناب سونووال ، وزیر اعظم کے ہم خیال، نئے پروجیکٹوں کو‘قومی فخر کی علامت’ قرار دیا
مبلغ1799 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے تعمیر کی گئی 310 میٹر لمبی نئی ڈرائی ڈاک کا افتتاح کیا گیا ، جسے انجینئرنگ کا کمال کہا جاتا ہے
ہندوستان کے پہلے اندرون ملک مکمل طور پر تیار کردہ جہاز کی مرمت کے ماحولیاتی نظام، بین الاقوامی جہاز وں کی مرمت کی سہولت، جنوبی ایشیا میں جہاز سازی اور جہاز کی مرمت کی سب سے بڑی سہولت کا افتتاح
آئی او سی ایل کے 15400 ایم ٹی کی گنجائش والے ایل این جی درآمدی ٹرمینل کا افتتاح کیا گیا
‘‘آج جب ہندوستان عالمی تجارت کا اہم مرکز بن رہا ہے، ہم ملک کی سمندری قوت میں اضافہ کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں’’ : وزیر اعظم
‘‘گزشتہ 10 سالوں میں بندرگاہوں، جہاز رانی اور اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے شعبوں میں ‘کاروبار کرنے میں آسانی’ کو بڑھانے کے لیے بہت سی اصلاحات کی گئی ہیں’’ : وزیر اعظم
‘‘دنیا، عالمی تجارت میں ہندوستان کی صلاحیت اور پوزیشن کو تسلیم کر رہی ہے’’:وزیر اعظم
‘‘سمندری امرت کال ویژن، وکست بھارت کے لیے ہندوستان کی سمندری صلاحیت کو تقویت دینے کے لیے ایک روڈ میپ پیش کرتا ہے’’: وزیر اعظم
قومی فخر کی علامت، پروجیکٹ ہندوستان کی انجینئرنگ اور پروجیکٹ انتظامیہ کی صلاحیتوں کی مثال ہیں: جناب سونووال
کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل) کا مقصد، 2028 تک اپنے کاروبار کو دوگنا کرکے 7000 کروڑ روپے کی مالیت کا کرنا ہے، تاکہ یہ ایک ممتاز سمندری کلسٹر بن جائے: شری سونووال
Posted On:
17 JAN 2024 5:18PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کیرالہ کے شہر کوچی میں 4000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے تین بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ آج افتتاح کیے جانے والے پروجیکٹوں میں کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل) میں نیو ڈرائی ڈاک (این ڈی ڈی)، سی ایس ایل کی بین الاقوامی جہاز کی مرمت کی سہولت (آئی ایس آر ایف) اور کوچی کے پوتھووپیین میں انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کا ایل پی جی درآمدی ٹرمینل شامل ہیں۔ یہ بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے ،ہندوستان کی بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے شعبے کو تبدیل کرنے اور اس میں صلاحیت اور خود کفالت پیدا کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کے عین مطابق ہیں۔
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ساتھ اس وقت شمولیت اختیار کی جب یہ چار پروجیکٹ آج یہاں سی ایس ایل میں قوم کے نام وقف کیے گئے۔
امرت کال کے دوران، ہندوستان کو ’وکست بھارت‘ بنانے کے سفر میں ہر ریاست کے کردار پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے زمانہ قدیم میں ہندوستان کی خوشحالی کے دورمیں بندرگاہوں کے کردار کو یاد کیا اور بندرگاہوں کے لئے اسی طرح کے کردار کا تصور کیا، جب ہندوستان نئی پیش قدمی کر رہا ہے اور عالمی تجارت کا ایک بڑا مرکز بن رہا ہے۔ ایسے میں وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کوچی جیسے بندرگاہی شہروں کی طاقت کو بہتر بنانے میں لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے بندرگاہ کی صلاحیت میں اضافہ، بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری اور ساگرمالا پروجیکٹ کے تحت بندرگاہوں کے بہتر رابطے کو اجاگر کیا۔
وزیر اعظم نے ملک کی سب سے بڑی خشک گودی کا ذکر کیا، جو آج کوچی کو ملی ہے۔ جہاز سازی، جہاز کی مرمت اور ایل پی جی امپورٹ ٹرمینل جیسے دیگر پروجیکٹس بھی کیرالہ اور ملک کے جنوبی علاقے میں ترقی کو رفتار دیں گے۔ انہوں نے کوچی شپ یارڈ کے ساتھ ’میڈ ان انڈیا‘ طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کی تعمیر کے اعزاز کا بھی ذکر کیا۔ نئی سہولیات، شپ یارڈ کی صلاحیتوں میں کئی گنا اضافہ کریں گی۔
وزیر اعظم نے گزشتہ 10 سالوں میں بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے شعبے میں کی گئی اصلاحات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس سے ہندوستان کی بندرگاہوں میں نئی سرمایہ کاری آئی ہے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی بحری جہازوں سے متعلق قوانین میں اصلاحات کی وجہ سے، ملک میں بحری جہازوں کی تعداد میں 140 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے اندر، اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے استعمال سے مسافروں اور مال برداری اور اس کی نقل وحرکت کو بڑا فروغ ملا ہے۔
’’سب کا پرایاس بہتر نتائج دیتا ہے‘‘؛ وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی بندرگاہوں نے پچھلے 10 سالوں میں دو ہندسوں کی شرح سے سالانہ ترقی حاصل کی ہے۔ وزیر اعظم نے یاد دہانی کرائی کہ 10 سال پہلے تک، بندرگاہوں پر جہازوں کو کافی لمبا انتظار کرنا پڑتا تھا اور ان لوڈنگ میں بہت وقت لگتا تھا۔ ’’آج، صورت حال بدل گئی ہے‘‘، جناب مودی نے یہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب جہازوں کے ٹرن اراؤنڈ وقت کی بات آتی ہے ،تو ہندوستان نے کئی ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے مشرق وسطیٰ-یورپ اقتصادی راہداری کے حوالے سے ہندوستان کی جی20 صدارت کے دوران کئے گئے معاہدوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ’’دنیا عالمی تجارت میں ہندوستان کی صلاحیت اور پوزیشن کو تسلیم کر رہی ہے‘‘ ۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ-یورپ اقتصادی راہداری، ہندوستان کی ساحلی معیشت کو فروغ دے کر وکست بھارت کے قیام کو مزید مضبوط کرے گی۔ وزیر اعظم نے حال ہی میں شروع کیے گئے میری ٹائم امرت کال ویژن پر بھی روشنی ڈالی جو وکست بھارت کے لیے، ہندوستان کی سمندری صلاحیت کو تقویت دینے کے لیے ایک روڈ میپ پیش کرتا ہے۔ انہوں نے ملک میں میگا پورٹس، جہاز سازی اور جہازوں کی مرمت کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے حکومت کی کوششوں کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ نئی خشک گودی ہندوستان کا قومی فخر ہے۔ اس سے نہ صرف بڑے جہازوں کو گودی میں لے جایا جا سکے گا، بلکہ یہاں جہاز سازی اور جہازوں کی مرمت کا کام بھی ممکن ہو سکے گا؛ بیرونی ممالک پر انحصار کم ہو گا اور زرمبادلہ کی بھی بچت ہو گی۔
نیو ڈرائی ڈاک (این ڈی ڈی) ، جس کی لمبائی 310 میٹر ہے، کو 1799 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے۔ یہ قومی فخر ایک انجینئرنگ کا معجزہ ہے جو آئی این ایس وکرانت یا دیگر بڑے جہازوں جیسے سوئزمیکس، کیپ سائز، ایل این جی جہازوں اور جیک اپ رگز کے مقابلے میں طیارہ بردار بحری جہازوں کو دوگنا ہینڈل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ جامع اثاثہ ہنگامی صورت حال میں بحریہ کے اور دیگر تجارتی جہازوں کے لیے اہم صلاحیتوں کے ساتھ بھی فعال ہے۔ ہندوستان کی انجینئرنگ کی صلاحیتوں اور پروجیکٹ انتظامیہ کی صلاحیتوں کی عکاسی کرنے والا ایک فلیگ شپ پروجیکٹ، این ڈی ڈی ،خطے کے سب سے بڑے سمندری بنیادی ڈھانچے میں سے ایک ہے۔ اس میں کارکردگی، حفاظت اور ماحولیاتی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور اختراعات کو شامل کیا گیاہے۔
بین الاقوامی جہازوں کی مرمت کی سہولت (آئی ایس ا ٓر ایف)، ہندوستان کا پہلا مکمل طور پر تیار شدہ جہاز کی مرمت کا خالص ماحولیاتی نظام ہے، جو ملک میں جہازوں کی مرمت کی صنعت کی 25 فیصد صلاحیت کا اضافہ کرے گا۔ 970 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری سے بنایا گیا یہ منصوبہ اصلاحات کے طور پر ہنگامی صورتحال کے دوران، ہندوستان کی بحریہ اور ساحلی محافظوں کے جہازوں کے لیے تیزی سے تبدیلی بھی فراہم کرے گا۔ آئی ایس آر ایف ہر سال تقریباً 80 یا اس سے زیادہ جہازوں کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔ ولنگڈن آئی لینڈ، کوچی میں کوچین پورٹ اتھارٹی کے 42 ایکڑ لیز پر دیے گئے احاطے میں قائم، آئی ایس آر ایف سی ایس ایل کی موجودہ جہازوں کی مرمت کی صلاحیتوں کو جدید اور توسیع دے گا اور اسے ایک عالمی جہاز کی مرمت کے مرکز کے طور پر تبدیل کرے گا نیز اسے ہندوستان میں جہازوں کی مرمت کے کلسٹرز اور عالمی سمندری خلا میں ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق بنائے گا۔
آئی او سی ایل کے لیے ایک ایل پی جی درآمدی ٹرمینل کا بھی آج پوتھویپین، کوچی میں افتتاح کیا گیا، جس میں 3.5 کلومیٹر کراس کنٹری پائپ لائن کے ذریعے ملٹی یوزر مائع ٹرمینل جیٹی سے منسلک جدید ترین بنیادی ڈھانچہ ہے۔ 15400 ایم ٹی کی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے ساتھ، ٹرمینل کا مقصد 1.2 ایم ایم ٹی پی اے کا ٹرن اوور حاصل کرنا ہے۔ یہ ٹرمینل سڑک اور پائپ لائن کی منتقلی کے ذریعے ایل پی جی کی تقسیم کو یقینی بنائے گا، جس سے کیرالہ اور تمل ناڈو میں بوٹلنگ پلانٹس کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ یہ ایل پی جی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنا کر ہندوستان کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نمایاں طور پر وسعت دے گا، جس سے خطے اور اس کے آس پاس کے لاکھوں گھرانوں اور کاروباروں کو فائدہ پہنچے گا۔ یہ پروجیکٹ سبھی کے لیے قابل رسائی اور سستی توانائی کو یقینی بنانے کے لیے ہندوستان کی کوششوں کو مزید تقویت دے گا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے، جناب سونووال نے کہا، ‘‘یہ ہندوستان کی جہاز رانی کی صنعت کے لیے ایک بہت اچھا دن ہے۔ آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے ان پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ہے۔ یہ پروجیکٹ نہ صرف جناب مودی کے آتم نر بھر بھارت کے وژن کو تقویت دیں گے، بلکہ یہ کیرالہ اور ملک کے لوگوں کے لیے پیشرفت، ترقی اور روزگار کے بہترین آلات کے طور پر بھی کام کریں گے۔ ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کا صحیح معنوں میں یہی مطلب ہے۔ قومی فخر کی علامت کے طور پر یہ منصوبے، ہندوستان کی انجینئرنگ اور پروجیکٹ انتظامیہ کی صلاحیت کا ثبوت ہیں۔ کوچی، جس کی ایک بھرپور سمندری تاریخ ہے، گھریلو قدرت کو آگے بڑھا رہی ہے کیونکہ ان پروجیکٹوں سے تقریباً 4000 لوگوں کو براہ راست روزگار فراہم کرنے کا امکان ہے، جس سے ایم ایس ایم ای ذیلی صنعتوں، لاجسٹکس، نقل و حمل، بینکنگ، انشورنس، مہمان نوازی میں آمدنی میں اضافہ ہوگا، جس سے ہمہ جہت اقتصادی ترقی ہوتی ہے۔ یہ پروجیکٹ کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ کی ترقی کو بھی فروغ دیں گے کیونکہ اس کا مقصد 2028 تک اپنے کاروبار کو دوگنا کرنا ہے۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ یہ پروجیکٹ سالانہ 18 ہزار ٹن سی او₂ کے اخراج میں کمی کے ساتھ150 کروڑ روپئے کی سالانہ لاجسٹک بچت کا باعث بنے گا۔ ایل پی جی امپورٹ ٹرمینل کی تعمیر کے نتیجے میں بھی تعمیراتی مرحلے کے دوران 3.7 لاکھ یوم ڈے پیدا ہوئے ہیں اور آپریشن کے مرحلے کے دوران ہر سال 19800 مین ڈے ہو جائیں گے’’۔
مرکزی وزیر موصوف نے مزید کہا کہ یہ منصوبے، ایک عالمی معیار قائم کر رہے ہیں اور یہ کہ وہ وزیر اعظم کے ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کے وژن کے عین مطابق ہیں اوران کا مقصد 2047 تک، میری ٹائم انڈیا ویژن(ایم آئی وی) 2030 کے فریم ورک کے اندر وکست بھارت کے لیے ترقی پذیر بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا ہے ۔ ہندوستان جہاز سازی اور جہاز کی مرمت، دونوں میں ٹاپ 10 عالمی درجہ بندی پر پہنچنے کے لیے تیار ہے۔ میری ٹائم امرت کال ویژن 2047 میں متعین کردہ مخصوص اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہندوستان کا مقصد، کوچی کو اپنے گرین ٹگ ٹرانزیشن پروگرام (جی ٹی ٹی پی) کے ساتھ ایک ممتاز میری ٹائم کلسٹر اور گرین شپ کے لیے ایک عالمی مرکز بنانا ہے۔ یہ تزویراتی نقطہ نظر بحری شعبے میں عمدگی اور جدت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، ترقی اور عالمی شناخت کو فروغ دیتا ہے۔ میری ٹائم امرت کال ویژن 2047 کے تحت، وزارت جہاز سازی، بحری جہازوں کی مرمت کو بڑھانے اور 2047 تک عالمی سطح پر سرفہرست پانچ ممالک میں شامل ہونے کے لیے ،ہندوستانی وزن میں اضافہ کرنے کے سلسلے میں اقدامات کر رہی ہے۔ 45000 کروڑ روپئے اس شعبے میں 50000 سے زیادہ لوگوں کو روزگار فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا، ‘‘وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں، جہاز سازی، جہازوں کی مرمت اور ہندوستان کے وزن میں اضافہ کرنے کی سمت میں ایک ٹھوس کوشش کی گئی ہے، تاکہ وہ میری ٹائم امرت کال ویژن میں 2047عالمی سطح پر سب سے اوپر پانچ ممالک میں شامل ہو۔ ان اقدامات کے آغاز کے ساتھ، تقریباً 45000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔ اس شعبے میں 50000 سے زیادہ لوگوں کو روزگار فراہم کیا جارہا ہے۔ آتم نربھر بننے کی کوشش کے ساتھ، ہم ہندوستانی پرچم والے بحری بیڑے کو بڑھانے اور غیر ملکی جہازوں پر اپنا انحصار کم سے کم کرنے کی سمت کام کر رہے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کے شعبوں کی ہارمونائزڈ ماسٹر لسٹ میں جہاز رانی کو شامل کرنے کے بعد، اس شعبے کو ہندوستانی جہاز رانی کی کمپنیوں کو جہاز رانی کے ٹنیج کے حصول کے لیے طویل مدتی، کم لاگت کی فنڈنگ حاصل کرنے کا فائدہ ملے گا۔ جہاز رانی کے شعبے کو مسابقتی طویل مدتی مالی امداد فراہم کرنے کے لیے میری ٹائم ڈیولپمنٹ فنڈ (ایم ڈی ایف) بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں ناروے کو خود مختار الیکٹرک بارجز کی کامیاب ترسیل کے بعد، سی ایس ایل کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔ نیکسٹ جنریشن گرین ٹکنالوجی کے جہاز ،جیسے ہائبرڈ الیکٹرک کیٹاماران، ہائیڈروجن فیول سیل فیری وغیرہ جیسے مضبوط مصنوعات کے ساتھ، سی ایس ایل، دنیا میں ایک بڑے سمندری کھلاڑی کے طور پر ہندوستان کی بحالی میں لنگر انداز ہونے کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس موقع پر کیرالہ کے گورنر جناب عارف محمد خان، کیرالہ کے وزیر اعلیٰ جناب پنارائی وجین، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر؛ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت جناب شری پد نائک اور دیگر بھی موجود تھے۔
قابل ذکر ہے کہ جہاز کے سائز کے لحاظ سے، ہندوستان نے کامیابی سے سب سے بڑے جہاز بنائے ہیں، جن میں 93 کے ٹینکرز اور وکرانت کا حالیہ اضافہ شامل ہے۔ جبکہ سی ایس ایل ، جہاز سازی اور جہاز کی مرمت کی مکمل صلاحیتوں کے ساتھ واحد یارڈ کے طور پر قائم ہے۔ سی ایس ایل کے پاس نیکسٹ جنریشن گرین ٹیکنالوجی کے جہازوں کی ایک مضبوط پائپ لائن ہے، جیسے ہائبرڈ الیکٹرک کیٹاماران، ہائیڈروجن فیول سیل فیری، وغیرہ۔ ٹیکنالوجی میں یہ پیشرفت سمندری صنعت کے مستقبل کو نئے سرے سے متعین کرے گی۔ اپنے گرین ویسلز ٹرانزیشن پروگرام کے تحت، سی ایس ایل آئی ڈبلیو اے آئی کے لیے 8 گرین ویسلز بنائے گا، جن میں سے 2 پہلے ہی ڈیلیور کیے جا چکے ہیں اور باقی کو مقررہ وقت پر پہنچا دیا جائے گا۔ سی ایس ایل ہندوستان میں بڑے جہاز کی مرمت کرنے والے کے طور پر ہندوستان کے مغربی ساحل پر جہازوں کی مرمت کے کلسٹرز کے قیام کے لیے کاؤنٹی کے اقدام کی قیادت کر رہا ہے۔ سی ایس ایل کی طرف سے نئی بین الاقوامی جہاز کی مرمت کی سہولت کوچی جہاز کی مرمت کے کلسٹر کا حصہ بنے گی۔
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت (ایم او پی ایس ڈبلیو)، جہاز سازی اور مرمت میں مہارت کا ایک مرکز قائم کرنے پر کام کر رہی ہے تاکہ جہاز کی تعمیر اور مرمت اور خاص طور پر بڑے اور آنے والے جہازوں کے حصوں کے لیے جدت کو فروغ دیا جا سکے ۔ مستقبل میں، کوچی، چنئی اور ممبئی جیسے اہم مقامات پر جہازوں کی مرمت کے کلسٹر بنائے جائیں گے تاکہ ہندوستانی سمندری شعبے کے لیے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام بنایا جا سکے۔ وزارت، ہندوستانی بحری جہازوں کو عالمی معیار کی تعلیم، تحقیق اور تربیت کی سہولیات بھی فراہم کرے گی۔ جہاز کی مرمت کے شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے، ایم او پی ایس ڈبلیو، ‘فری ٹریڈ ویئر ہاؤسنگ زون’ (ایف ٹی ڈبلیو زیڈ) کی شرائط کو نرم کرنے، جہازوں کی مرمت کے لیے درآمدی مواد پر کسٹم چھوٹ فراہم کرنے، مینوفیکچررز، ذیلی پارٹیوں، تاجروں اور کاروباری افراد کو قابل بنانے کے لیے شپ یارڈز میں فری ٹریڈ ڈپو قائم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ مستقبل کے منصوبوں کے حصے کے طور پر، دین دیال پورٹ اتھارٹی، کنڈلا کے ذریعہ وادینار میں جہاز کی مرمت کی سہولت کے لیے بھی بات چیت جاری ہے۔ اسی کے لیے ٹیکنو اکنامک فیزیبلٹی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے، جس کا مقصد ممبئی-گجرات جہاز کی مرمت کے کلسٹر کو متحرک کرنا ہے۔
********
U.No.3713
(ش ح ۔ا ع۔ ر ا)
(Release ID: 1997036)
Visitor Counter : 117