شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے ایودھیا کو بنگلور اور کولکتہ سے جوڑنے والی افتتاحی پرواز کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا


ایئر انڈیا ایکسپریس آج سےہفتے میں  تین وار پرواز چلائے گی

ایودھیا اب شمال میں دہلی، مغرب میں احمد آباد، جنوب میں بنگلور اور مشرق میں کولکتہ سے منسلک ہے: جناب سندھیا

Posted On: 17 JAN 2024 1:32PM by PIB Delhi

آج، شہری ہوا بازی اور فولاد  کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے ایودھیا کو بنگلور اور کولکتہ سے جوڑنے والی افتتاحی پرواز کو جھنڈی دکھا کر ایک تاریخی لمحے کی نشان دہی کی۔ اس تقریب میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور شہری ہوا بازی اور سڑک نقل وحمل  اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) بھی موجود تھے، جنہوں نے ان اہم فضائی راستوں کے آغاز کا مشاہدہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CXRN.jpg

اپنے خطاب میں، شہری ہوا بازی اور فولاد  کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کہا کہ ایودھیا کو احمد آباد، دہلی اور اب کولکتہ اور بنگلورو سے بھی جوڑا گیا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے کے آغاز کے 17 دنوں کے اندر ’’مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈہ‘‘ ایودھیا کو ملک کے چاروں کونوں سے منسلک کردیا  جائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رابطہ پورے ملک کے عقیدت مندوں کو ایودھیا میں نو تعمیر شدہ عظیم الشان رام مندر کی یاترا کرنے میں مدد کرے گا۔

ریاست اتر پردیش میں ہوا بازی کے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر  موصوف سندھیا نے ہوائی اڈوں کو تیز رفتاری سے ترقی دینے میں اتر پردیش حکومت کی طرف سے فراہم کردہ تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس سال کے اندر  اتر پردیش میں کل 16 ہوائی اڈے ہوجائیں  گے اور یہ تعداد 2025 تک 19 ہوائی اڈوں تک پہنچ جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KPRZ.jpg

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے اس پرواز  کو شروع کرنے کے لیے ایئر انڈیا ایکسپریس کا شکریہ ادا کیا اور اتر پردیش کی ریاستی حکومت کی مسلسل حمایت کے لیے بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس فلائٹ روٹ کا آغاز ہوائی رابطے کو وسعت دینے اور تمام خطوں میں رسائی کو فروغ دینے کے عزم کی علامت ہے اور یہ اقدام نہ صرف سیاحت کو فروغ دے گا بلکہ منسلک شہروں کی اقتصادی ترقی میں بھی معاون ثابت ہو گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SDBK.jpg

ایئر انڈیا ایکسپریس کے ذریعے چلائی جانے والی، یہ سروس ہفتے میں تین بار پیر، بدھ اور جمعرات کو دستیاب ہوگی، جو نیچے دیے گئے شیڈول کے مطابق فوری طور پر نافذ العمل  ہوگا۔

فلائٹ نمبر

شہر  روانگی

شہر آمد

 روانگی کا وقت

آمد  کا وقت

فریکوئنسی

تاریخ

IX 0764

BLR

AYJ

07:30

10:00

134

17-Jan-24

IX 0764

AYJ

CCU

10:30

12:15

134

17-Jan-24

IX 0765

CCU

AYJ

12:45

14:30

134

17-Jan-24

IX 0765

AYJ

BLR

15:00

17:30

134

17-Jan-24

 

اس موقع کی شان معزز مہمانوں کی موجودگی سے دو بالا ہوگئی، جن میں ایم او سی اے- کے سیکرٹری جناب  ووملن منگ ولنم، آیودھیا کے ممبر پارلیمنٹ جناب للو سنگھ،  ایئر انڈیا ایکسپریس کے سی سی او جناب انکور گرگ ،   اور دیگر سینئر افسران شامل ہیں، جنہوں نے اس  افتتاحی تقریب کی اہمیت میں اضافہ کیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Q6XK.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- اع - ق ر)

U-3700


(Release ID: 1996890) Visitor Counter : 84