مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی مواصلات کے محکمہ کےسکریٹری کاکایاپلٹ کردینے والاامریکہ کا دورہ

Posted On: 17 JAN 2024 1:05PM by PIB Delhi

ٹیلی مواصلات کے محکمے کے سکریٹری نے 12 جنوری 2024 سے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا ایک کایاپلٹ کردینے و الا دورہ شروع کیا، جس میں ہندوستان کی تکنیکی صلاحیت اور عالمی تعاون کے اہم پہلوؤں پر توجہ دی گئی۔ اس اہم سفر کی جھلکیاں درج ذیل ہیں:

  واشنگٹن ڈی سی میں پین آئی  آئی ٹی 2024 تقریب:

ٹیلی مواصلات کے محکمے کے سکریٹری نے پین آئی آئی ٹی 2024 تقریب میں ‘ٹیکنالوجی سے متعلق سفارتکاری: جغرافیائی و سیاسی منظرنامے کی سمت کا تعین’ کے موضوع پر ایک زبردست کلیدی خطبہ دیا۔ ہندوستان کی انقلابی تبدیلی پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے سپلائی چین کو متنوع بنانے کے لیے ٹیک سفارتکاری کی اہمیت  کو نمایاں کیا، جو کہ آئی سی ٹی شعبے کی ترقی کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔ پین آئی آئی ٹی -امریکہ کے ساتھ ایک مشترکہ ورک پلان پر دستخط کیے گئے، جس میں ہندوستانی تحقیقی پروجیکٹوں کے لیے مہارت کے تبادلے کو فروغ دیا گیا اور آتم نربھر بھارت کے وژن کی طرف اسٹارٹ اپس کی رہنمائی کی گئی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VOWL.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DMI1.jpg

 

شکاگو یونیورسٹی میں کوانٹم کمیونیکیشن میں  امکانات کی تلاش

کوانٹم کمیونیکیشنز میں ہندوستان کی خود کفالت کو تقویت بہم پہنچانے کے ایک اسٹریٹجک اقدام کے طور پر، سکریٹری نے شکاگو یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ گہرے غوروخوض کے اجلاس میں مشغول اور کوانٹم کمیونیکیشن لیباریٹریوں کا دورہ کرتے ہوئے، انہوں نے کوانٹم نیٹ ورکس اور کوانٹم ٹیلی پورٹیشن میں ممکنہ تعاون کے امکانات کی تلاش کی۔ اس پہل قدمی کا مقصد ہندوستان میں کوانٹم کمیونیکیشنز میں تحقیق و ترقی کو بڑھانا، اختراع کو فروغ دینا اور اسٹارٹ اپ ایکو نظام کو مضبوط بنانا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DCCT.jpg

 

 این ایس اے-  امریکہ کی نائب محترمہ این نیوبرگر سے ملاقات

سکریٹری نے این ایس  اے- امریکہ کی نائب محترمہ این نیوبرگر سے ملاقات کی، جس کے نتیجے میں‘امریکہ- بھارت اوپن آراے این ایکسلی ریشن روڈ میپ’کو باضابطہ بناکراسے جاری کیا گیا۔ یہ نہایت اہمیت کاحامل معاہدہ، اوپن-آر اے این مصنوعات کی بین فعالیت اور بڑھی ہوئی تعیناتیوں کے لیے تعاون کو فروغ دیتا ہے۔ دونوں فریقوں نے عالمی تکنیکی ترقی کی طرف ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے، نیکسٹ جنریشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز میں مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004N8WD.jpg

 

ورلڈ بینک کے مندوبین کے ساتھ  میٹنگیں

ورلڈ بینک کےمقام پر،سکریٹری (ٹیلی کام) نے ایکسل وین ٹراٹسنبرگ کے سینئر ایم ڈی اور وی پی ساؤتھ ایشیا مارٹن رائزر، وی پی انفراسٹرکچر گوانگزی چن، اور ڈائریکٹر اسٹریٹجی اینڈ آپریشنز کیمیاو فین سے ملاقاتیں کیں۔ تبادلہ خیال کے دوران  ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے، سیل براڈکاسٹ ٹیکنالوجی، اور اسٹارٹ اپ ایکو نظام کے فروغ میں ہندوستان کی  پہل قدمیوں کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ ورلڈ بینک کو جنوبی ایشیائی اور افریقی خطوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ  آئی ٹی یو/یو این کی ‘ بھلائی کے لئے مصنوعی ذہانت’- اے آئی کوشش میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005ANQM.jpg

 

یہ دورہ ، آتم نربھر بھارت کے وژن کے ساتھ خوش  اسلوبی سے ہم آہنگ ر ہتے ہوئے، تکنیکی مہارت، بین الاقوامی تعاون، اور خود کفالت کے تئیں ٹیلی مواصلات کے محکمے کی عہد بستگی کا مظہر ہے۔

*******

 

ش ح۔ع م۔ف ر

 (U: 3697)


(Release ID: 1996875) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu