وزارت دفاع
بحریائی عملے کے سربراہ نے لداخ کےدریائے جانسکر،کے لیے چادر ٹریک مہم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
Posted On:
17 JAN 2024 9:10AM by PIB Delhi
بحریائی عملے کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمارنے 16 جنوری 2024 کو آئی این ایس شیواجی میں ہندوستانی بحریہ کے چادر ٹریک (دریائے منجمد زنسکار، لداخ) مہم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔سی این ایس نے ٹیم لیڈرکمانڈرنونیت ملک کورسمی برف کاٹنے کی کلہاڑی حوالے کیا اورمہم کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات پیش کیں ۔ 14 ارکان پر مشتمل ٹیم 11000 فٹ کی بلندی کی چوٹی کو سرکرے گی اوروہاں قومی پرچم اور بحری جھنڈا لہرائے گی۔
یہ مہم ہندوستانی بحریہ کے مہم جوئی کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے اور اس کا مقصد ایک مضبوط اور لچکدار افرادی قوت کو تیار کرنا ہے جو چیلنجوں اور منفی موسمی حالات کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو۔
*********
(ش ح۔ع ح ۔ع آ)
U-3687
(Release ID: 1996820)
Visitor Counter : 93