صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند  نے موفلانگ میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کیا؛ سڑک اور سیاحت کے منصوبوں کا افتتاح کیا/ سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 16 JAN 2024 6:35PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (16 جنوری 2024) میگھالیہ کے موفلانگ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپ گریڈ کی گئی رونگجینگ منگسانگ ایڈوکگری سڑک اور مئیرانگ رانی گو ڈاؤن ازرا روڈ کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کرنے کے ساتھ ساتھ شیلانگ  پیک روپ وے اور کونگ تھونگ، مولن گوٹ اور کڈنگرم کے گاؤوں میں سیاحوں کی رہائش گاہوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ زمانہ قدیم سے قبائلی لوگ مقامی علم، ثقافت اور مذہبی عقائد کی بنیاد پر ماحولیاتی تحفظ کے لیے سب سے آگے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میگھالیائی لوگوں کا ماننا ہے کہ ’یو باسا‘ یا دیوی سرسبز و شاداب جنگلات میں رہتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قبائلی طرز عمل اس بات کے لیے اچھے کیس اسٹڈیز ہو سکتے ہیں کہ انسانوں اور فطرت کے درمیان ایک سمبایوٹک رشتہ کیسے ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی طرز زندگی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے قومی اہداف کے فروغ میں معاون ہے۔

صدر جمہوریہ نے تحفظ اور آب و ہوا کی کارروائیوں میں خواتین کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسے اچھی طرح دستاویزی شکل دی گئی ہے کہ خواتین تحفظ کی کوششوں کا مرکز ہیں۔ قبائلی معاشروں میں خواتین ماحول کے تحفظ کا راستہ دکھا رہی ہیں اور موافقت اور تخفیف کو بڑھانے کے لیے اپنی دانشمندی اور مہارتیں شیئر کر رہی ہیں۔ موسمیاتی اقدامات اور فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی شرکت کو بڑھا کر، مؤثر موسمیاتی کارروائی اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے مزید کچھ کیا جا سکتا ہے۔

صدر جمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ میگھالیہ ایک ماڈل ریاست کے طور پر ابھرنے اور جدیدیت اور روایت کو متوازن انداز میں پیش کرنے کے لیے پرعزم کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی مقدار میں ایف ڈی آئی کی آمد، اعلیٰ برآمدات اور ایک متحرک آبادی کے ساتھ، میگھالیہ ترقی کے رہنما کے طور پر ابھر رہا ہے اور ایک متاثر کن کہانی پیش کرتا ہے۔

صدر جمہوریہ کی تقریر ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

*****

ش ح – ق ت – ر ا

U: 3679

 


(Release ID: 1996763) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Punjabi