کامرس اور صنعت کی وزارتہ

صنعت و تجارت كے مركزی  وزیر جناب  پیوش گوئل كی جانب سے  ٹریڈ کنیکٹ ای پلیٹ فارم پر کام شروع کرنے کا اعلان


جناب  گوئل نے نئی دہلی میں نو تشکیل شدہ بورڈ آف ٹریڈ کی دوسری میٹنگ کی صدارت کی

ہمیں برآمدات کو آگے بڑھانے كی خاطر اپنے فائدے کے لئے آزادانہ تجارت كے معاہدوں کا فائدہ اٹھانا چاہئے: جناب گوئل

ایکسپورٹ شروع کرنے کے لئے اسٹارٹ اپس، بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای(کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت: جناب گوئل

Posted On: 16 JAN 2024 5:34PM by PIB Delhi

صنعت و تجارت، امور صارفین، خوراک و عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں نو تشکیل شدہ بورڈ آف ٹریڈ کی دوسری میٹنگ کی صدارت کی۔ جناب گوئل نے ٹریڈ کنیکٹ ای پلیٹ فارم پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا جو ہندوستانی برآمد کنندگان اور کاروباریوں کو بین الاقوامی تجارت میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جوڑنے کی سہولت فراہم کرنے كے لیے ایک درمیانی پلیٹ فارم ہے۔ اس كا آغاز جلد ہی عمل میں آئے گا۔

1.jpg

توقع ہے کہ ای پلیٹ فارم نئے اور امنگوں بھرے برآمد کنندگان کو مارکیٹوں، شعبوں، برآمدی رجحانات تک رسائی کے مختلف ضوابط کے بارے میں معلومات، آزاد تجارتی معاہدوں کے تحت فوائد تک آسان رسائی، ماہرین سے مشورہ حاصل کرنے کے لیے حکومت ہند کے حکام اور متعلقہ اداروں سے تجارت سے متعلق سوالات کو حل کرنے کی سہولت کے ساتھ سیکٹر کے مخصوص واقعات تک رسائی كی سہولت فراہم كرے گا۔ پلیٹ فارم کے 3-4 ماہ کی مدت میں تیار ہونے کا امکان ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic2(1)GEY7.jpg

جناب گوئل نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ بورڈ آف ٹریڈ کی میٹنگ اہم مسائل بشمول ہمارے فائدے کے لیے ایف ٹی اے کا فائدہ اٹھانے کے طریقوں، اسٹارٹ اپ اور ایم ایس ایم ای کی حوصلہ افزائی کی صورتوں کہ وہ ہماری سرحدوں سے باہر برآمدات شروع ہوں اور خدمات کے شعبے سے بھی برآمدات کو بڑھانے پر غور و خوض کرنے کا ایک موقع فراہم كرتی ہے۔

3.jpg

جناب گوئل نے اشیا اور خدمات کو بین الاقوامی بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ پروڈکٹس کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے اور اس کے ساتھ ساتھ معاشیات كا داءرہ بھی وسیع ہو۔ انہوں نے ریاستوں، مرکز اور صنعت کے ساتھ برآمدات کو عوامی تحریک بنانے پر زور دیا، یہ سبھی ہندوستانی برآمدات کو تیز کرنے میں یکساں کردار ادا کرتے ہیں۔

وزیر موصوف نے اعلیٰ برآمدات حاصل کرنے اور قوم کی تعمیر کے عمل میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے ادا کیے جانے والے فعال کردار پر زور دیا۔ انہوں نے مزید یقین دلایا کہ شرکاء کی طرف سے اٹھائے گئے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا اور آج کی میٹنگ میں ان کی طرف سے دی گئی تجاویز پر متعلقین غور کریں گے۔ خدمات کی برآمدات كے امكانات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے تعلیم، سیاحت اور صوتی و بصری خدمات پر زور دیا کیونکہ ان شعبوں میں بہت زیادہ امکانات ہیں۔

بورڈ آف ٹریڈ کے اجلاس میں سال 2030 کے لیے 2 ٹریلین ڈالر کے برآمدی ہدف کو حاصل کرنے کے لیے برآمداتی کارکردگی کا جائزہ لینے پر توجہ مرکوز کی گئی اور نئی فارن ٹریڈ پالیسی مجریہ 2023 میں جن ترجیحات کی نشاندہی کی گئی ہے نیز برآمدات کی نمو کو آگے بڑھانے کے لیے اختیار کی جانے والی حکمت عملی اور اقدامات كا جاءزہ لیا گیا۔ دوبارہ تشکیل شدہ بورڈ آف ٹریڈ صنعت اور تجارت  کے ساتھ باقاعدہ بات چیت اور مشاورت کا موقع فراہم کرتا ہے اور حکومت کو خارجہ تجارتی پالیسی سے منسلک پالیسی اقدامات پر مشورہ دیتا ہے۔

تاکہ ہندوستان کی تجارت کو بڑھانے کے مقاصد کو حاصل کیا جا سکے۔

نو تشكیل شدہ بورڈ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو برآمدات کے بارے میں ریاست پر مبنی نقطہ نظر کا اشتراک کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ یہ حکومت ہند کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرتا ہے تاکہ ہندوستان کی تجارت کو متاثر کرنے والی بین الاقوامی ترقیوں کے بارے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا اندازہ لگایا جا سکے اور معلوم كیا جا سكے كہ برآمدات کو فروغ دینے میں ریاستیں اور مركزی خطےکیا کردار ادا کر سکتی ہیں۔ یہ صنعتی اداروں، ایسوسی ایشنز، ایکسپورٹ پروموشن کونسلز، اور ریاستی اور مركزی خطوں كی حکومتوں کے ساتھ تجارت سے متعلق مسائل پر بات چیت کا ایک اہم طریقہ کار ہے۔ بورڈ آف ٹریڈ کے اجلاس میں 29 غیر سرکاری ممبران کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

بورڈ آف ٹریڈ کے اجلاس کے دوران مختلف موضوعات پر پریزنٹیشنز دی گئیں۔جیسے کہ ہندوستان کی درآمدی/برآمد کارکردگی اور ریاستی برآمدات کی کارکردگی، پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی، برآمدی نمو کو بڑھانے کے لیے ایف ٹی اے کا فائدہ اٹھانا، غیر ملکی تجارت کے وژن پر بات چیت، کسٹمز کے ذریعے  تجارتی سہولت کاری کے اقدامات، حکومتی ای-مارکیٹ پلیس کی کنورجنسی اور توسیع، ہندوستانی پیٹنٹ سسٹم میں اصلاحات، فارما کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے مداخلت وغیرہ۔

ریاستوں کے وزراء نے میٹنگ میں اپنی ریاستوں كی مخصوص تجاویز پیش کیں، اور بیرونی تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایک سازگار ماحولیاتی نظام بنانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

میٹنگ میں صنعت و تجارت کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل، کامرس سکریٹری جناب سنیل برتھوال، اسپیشل سکریٹری لاجسٹک محترمہ سمیتا داورا، ڈائریکٹر جنرل آف فارن ٹریڈ، جناب سنتوش سارنگی اور دیگر سینئر حکام اور ہندوستانی صنعت کے اراکین نے شرکت کی۔

میٹنگ میں مختلف ریاستی وزراء اور کلیدی وزارتوں اور ریاستوں، تمام بڑے تجارتی اور صنعتی اداروں، ایکسپورٹ پروموشن کونسلز اور صنعتی انجمنوں کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1996754) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil