کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

اسٹارٹ اپس 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی جانب  ہندوستان کے سفر میں  کلیدی رول ادا کررہے ہیں: جناب گوئل کا بیان


جناب گوئل نے گزشتہ 8 سالوں میں اسٹارٹ اپ سیکٹر میں اہم پیش رفت کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ جس کو کسی  زمانے میں نئی بات سمجھا جاتا تھا، وہ اب قومی دھارے کا ایک اٹوٹ حصہ ہے

پائیدار سیاحت کے بارے میں اختراعی نظریات کو تلاش  کرنے کے لئے سیاحت اسٹارٹ اپ کے لئے ایک ایسا شعبہ ہے، جس کے ا مکانات کا  کوئی فائدہ  نہیں اٹھایا گیا :  جناب گوئل

 جناب  گوئل نے مارگ (ایم اے اے آر جی) پورٹل کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اشتراک  اور رہنمائی کی ضرورت پر زور دیا

مرکزی وزیر نے اسٹارٹ اپ ایوارڈز اور اسٹیٹ رینکنگ ایوارڈز پیش  کئے۔ گجرات، کرناٹک، کیرالہ، تمل ناڈو نے سب سے اعلیٰ ایوارڈ حاصل کیا

Posted On: 16 JAN 2024 3:22PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل  کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی  جانب ہندوستان کے سفر میں اسٹارٹ اپ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ اسٹارٹ اپ ایوارڈز اور اسٹیٹ رینکنگ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آج نئی دہلی میں، وزیر موصوف نے گزشتہ آٹھ سالوں میں اسٹارٹ اپ سیکٹر میں ہونے والی نمایاں پیش رفت کی ستائش کی، اور کہا کہ جس کو کسی زمانے میں نئی بات سمجھا جاتا تھا،  وہ اب قومی دھارے کا ایک لازمی حصہ بن چکی ہے۔

جناب  گوئل نے متنوع شعبوں پر روشنی ڈالی، جن میں اسٹارٹ اپ خاطر خواہ تعاون دے رہے ہیں، جن میں میڈ ٹیک، فن ٹیک، ایگرو ٹیک سے لے کر ہوا بازی کے شعبے، ڈرون اور سمیلیٹر شامل ہیں۔ انہوں نے سیاحت کی ایک ایسے شعبے کے طور پر شناخت کی،  جس میں بے پناہ  استعمال کی صلاحیت ہے، جس سے سٹارٹ اپس کو پائیدار سیاحت کے ارد گرد اختراعی نظریات تلاش کرنے کی ترغیب دی گئی ہے ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ویڈ ان انڈیا پہل، جیسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تجویز کیا ہے،  اسے ممکنہ اسٹارٹ اپس کے ذریعہ  سمجھا جانا  چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے وائبرنٹ گجرات میں کہا تھا کہ بھارت کی ترجیح نئے دور کی ہنر مندی، مستقبل کی ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور اختراع ہے۔

جناب  گوئل نے نوجوان اور معمر  افراد ، دونوں کے صنعتی جذبے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں اپنے منفرد نقطہ نظر اور خیالات کے لئے تعاون کریں ۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ نئے آئیڈیاز کے ساتھ مشغول ہونے اور اختراع کو فروغ دینے میں عمر رکاوٹ نہیں بننی چاہیے۔ انہوں نے افراد پر زور دیا کہ وہ عمر سے قطع نظر، اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں فعال طور پر تعاون کریں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور ددیا کہ ہر شخص میں ہندوستان کی ترقی میں تعاون دینے کی صلاحیت موجود ہے۔

وزیر موصوف نے نوٹ کیا کہ ہندوستان عالمی سطح پر تیسرے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ ایکو نظام کے طور پر ابھرا ہے، جس نے لاتعداد صنعت کاروں کے خوابوں کو پورا کیا ہے اور کاروبار کرنے کے اختراعی طریقے متعارف کرائے ہیں۔ موٹے اناج اور خوراک کو ڈبہ بند کرنے جیسے شعبوں میں حصولیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے، جناب گوئل نے اسٹارٹ اپس پر زور دیا کہ وہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) جیسے نئے شعبوں پر توجہ دیں۔  انہوں  نے، ان کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ ایسے خیالات کے ساتھ سامنے آئیں ، جو زندگی کو آسان بنائیں اور کام کرنے کے موجودہ طور طریقوں میں انقلاب لائیں ۔

اپنے خطاب کے دوران، جناب گوئل نے اُن اہم اقدامات کا خاکہ پیش کیا،  جو اسٹارٹ اپس کے مختلف شعبوں میں زیادہ توجہ مرکوز کرنے والی بات چیت کے لئے درجہ بندی ، ان کے مقامات کی نشان دہی کے لئے ڈیٹا کی  چھان بین اور  اسٹارٹ اپس کے  ترقیاتی مرحلے کو ٹریک کرنے سمیت اسٹارٹ  اپس کو مزید تعاون دینے  کے لئے  کئے جائیں گے۔  اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کوشش کی جائے کہ تمام اسٹارٹ اپس  صنعت کے  فروغ  اور  اندرون تجارت   (ڈی پی  آئی آئی ٹی ) پورٹل  رجسٹرڈ ہیں۔

وزیر موصوف نے ایم اے اے آر جی  پورٹل کے ذریعے زیادہ سے زیادہ تعاون اور رہنمائی پر زور دیا۔ انہوں نے گورنمنٹ ای- مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کے ساتھ آؤٹ ریچ اور آن بورڈنگ اسٹارٹ اپس کی اہمیت پر زور دیا ، کیونکہ اسٹارٹ اپس کی آن بورڈنگ کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔  جناب  گوئل نے اسٹارٹ اپس کو پیٹنٹ، کاپی رائٹ، اور ٹریڈ مارک تحفظات کے لیے رجسٹر کرنے کی ترغیب دی، کیونکہ اسٹارٹ اپس کے لیے فیس کم کردی گئی ہے۔

 جناب گوئل نے اعلان کیا کہ ’اسٹارٹ اپ مہا کمبھ‘ مارچ 2024 میں منعقد ہونے والا ہے۔ انہوں نے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لیے مسلسل حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی، کاروباریوں کو وسیع صارفین منڈی سے فائدہ اٹھانے اور ابھرتے ہوئے ایک ترقی یافتہ اسٹارٹ اپ نظام کی طرف منتقلی کے لیے باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنے کے لئے مدعو  کیا۔

ریاستوں کے  اسٹارٹ اپ  کی درجہ بندی ،فریم ورک 2022 کے نتائج

زمرہ اے  ریاستیں (آبادی 1 کروڑ سے زیادہ)

کارکردگی

ریاستوں کے نام

بہترین کارکردگی کرنے والی ریاست

گجرات

کرناٹک

کیرالہ

تمل ناڈو

سب سے بہترین  کار کردگی کرنے والی ریاست

مہاراشٹر

اڈیشہ

پنجاب

راجستھان

تلنگانہ

لیڈر

آندھرا پردیش

آسام

مدھیہ پردیش

اتر پردیش

اترا کھنڈ

خواہشمند لیڈر

بہار

ہریانہ

ابھرتے ہوئے ماحولیاتی نظام

چھتیس گڑھ

دہلی

جموں وکشمیر

زمرہ بی ریاستیں (1 کروڑ سے کم آبادی)

کارکردگی

ریاستوں کے نام

بہترین کارکردگی کرنے والی ریاست

ہماچل پردیش

سب سے بہترین  کارکردگی کرنےو الی ریاست

ارونا چل پردیش

میگھالیہ

لیڈر

گوا

منی پور

تری پورہ

خواہشمند لیڈر

انڈمان ونکوبار جزائر ناگالینڈ

ابھرتے ہوئے ماحولیاتی نظام

چنڈی گڑھ

 دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو

لداخ

میزورم

پڈو چیری

سکم

نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز 2023 کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے، یہاں کلک کریں۔

https://www.startupindia.gov.in/srf-2022/result-2022.html

https://www.startupindia.gov.in/nsa2023results/

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ح ا - ق ر)

U-3664


(Release ID: 1996691) Visitor Counter : 108


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Gujarati