امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
تعمیرات میں حفاظت، رسائی اور پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے، بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز نے معیاری ترقی اور عمارت کے ضوابط، 2023جاری کئے
ضابطے نیشنل بلڈنگ کوڈ آف انڈیا 2016 (این بی سی 2016) کے ساتھ ہم آہنگ ہیں اور عالمی سطح کے بہترین طریقوں سے تحریک حاصل کرتے ہیں
Posted On:
16 JAN 2024 1:08PM by PIB Delhi
بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز نے خصوصی اشاعت ایس پی 73: 2023 میں شامل ’معیاری ترقی اور عمارت کے ضوابط، 2023‘،جاری کیا ہے۔ خصوصی اشاعت ہندوستان کے تعمیر ی ماحول میں انقلاب لانے کی طرف ایک اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتی ہے۔
نیشنل بلڈنگ کوڈ آف انڈیا 2016 (این بی سی 2016) کے ساتھ ہم آہنگ اور عالمی بہترین طریقوں سے تحریک حاصل کرتے ہوئے، یہ ضوابط ایک جامع فریم ورک مرتب کرتے ہیں جس کا مقصد تعمیر میں حفاظت، رسائی اور پائیداری کو یقینی بنانا ہے۔ یہ دستاویز یکسانیت کی روشنی کے طور پر ابھرکر سامنے آیا ہے، جو ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ترقی اور عمارت کے ضوابط کی ساخت اور تفصیلات کو ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ انفرادی ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مقام اداروں کی مخصوص ضروریات کو پورا کرتے ہوئے پورے ملک میں عمارت کے ریگولیٹری نظام کو ہموار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ان معیاری ضابطوں کی ابتداء ایک پیچیدہ منصوبے پر منحصر ہے جس کا مقصد ملک بھر میں این بی سی 2016 کو اپنانے کو فروغ دینا ہے۔ اس اقدام میں ملک بھر میں موجودہ قواعد و ضوابط کا ایک مکمل مطالعہ شامل ہے، جس میں زمین اور عمارت کی ترقی کو کنٹرول کرنے والے بین الاقوامی بہترین طریقوں کا تقابلی تجزیہ شامل ہے۔ ملک بھر میں منعقد ہونے والی ورکشاپس اور مباحثوں سے ان پٹ اور تاثرات جمع ہوئے ، جن میں سے سبھی کو حتمی دستاویز میں کامیابی کے ساتھ ضم کر دیا گیا۔
جو چیز اس دستاویز کو الگ کرتی ہے وہ اس کا صارف دوست طریقہ ہے۔ واضح کرنے کے لیے سادہ زبان میں تیار کردہ، ضوابط ابہام کو ختم کرنے کے ساتھ، اس کو بلارکاوٹ اپنانے کے عمل کو یقینی بناتا ہے۔ ، مختلف شکلوں اور چیک لسٹوں سے مکمل کردہ جامع مواد آسانی سے سمجھنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ عکاسی اور فلو چارٹس سمیت بصری امداد فہم میں اضافہ کرتے ہیں، جبکہ وضاحتی نوٹ کلیدی پہلوؤں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ معیاری نمبر بندی مختلف زبانوں میں ترجمہ کو مزید آسان بناتی ہے۔
اس کے علاوہ ، اس دستاویز کی نوعیت، نئے دور کے خیالات اور تصورات کو شامل کرنے سے ظاہر ہوتی ہے۔ ای وی چارجنگ اسٹیشنز، ونڈ الیکٹرسٹی جنریٹرز، ٹرانسفر ایبل ڈیولپمنٹ رائٹس، ٹرانزٹ اورینٹڈ ڈیولپمنٹ، ہائی سیکورٹی ایریاز، ریٹائرمنٹ ہوم جیسے عناصر سے نمٹتے ہوئے یہ ضوابط جدت کو اپناتی ہیں۔
دستاویز سے مستفید ہونے والے اہم متعلقہ شراکت دار :
اس دستاویز کے اہم استفادہ کنندگان درج ذیل ہیں:
- رہائش اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) اورایم او ایچ یو اے کے تحت ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ آرگنائزیشن (ٹی سی پی او)؛
- ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں؛
- مقامی ادارے (ایل بیز)، شہری اور دیہی دونوں؛
- ترقیاتی اتھارٹیز (ڈی ایز)؛
- کنٹونمنٹ بورڈز اور پورٹ ٹرسٹ؛
- ضلع اور گرام پنچایتیں؛ اور
- تعمیر ی ماحول کی ترقی میں شامل دیگر تنظیمیں۔
سب کے لیے قابل رسائی
اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ دستاویز کو سمجھنا، اپنانا ، لاگو کرنا اور عمل کرنا آسان ہے، اس کا مسودہ تیار کرتے وقت کئی اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں سے کچھ ذیل میں دیے گئے ہیں:
- ابواب کی ساخت اور مجموعی طور پر دستاویز کو ترقی کے عمل کی ترتیب کے مطابق بنایا گیا ہے۔ یہ دستاویز کو ایک مستقل ویلیوم بناتا ہے۔
- ہر باب کے شروع میں وضاحتی نوٹوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو بڑی جھلکیوں کی صورت میں اس میں موجود مواد کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے ۔
- دستاویز کے ذریعے آسانی سے نیویگیشن اور ضوابط کی آسانی سے شناخت کے لیے آئٹمز، شقیں، ذیلی شقیں، ٹیبل، اعداد و شمار، ضمیمہ وغیرہ کو معیاری طریقے سے نمبر دیا گیا ہے۔
- ضوابط کو اعداد و شمار اور فلو چارٹ کے ساتھ مدد فراہم کی گئی ہے جہاں ضرورت ہو، ان کی تشریح کو بصری طور پر بڑھانے کے لیےکیا گیا ہے۔
- ضابطے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے اس طرح تحریر کیے گئے ہیں جس میں متعدد تشریحات کی کوئی گنجائش نہ ہو، اور کوشش کی گئی ہے کہ ضوابط کو اس انداز میں وضع کیا جائے کہ یہ غیر واضح نہ ہوں۔
- جہاں کہیں بھی کسی شق کی تشریح میں ابہام پیدا ہونے کا امکان ہے یا قاعدہ میں کسی استثناء کا امکان ہے، اس کی وضاحت کے لیے نوٹس ڈالے گئے ہیں۔
- حفاظت، پائیداری اور رسائی سے متعلق این بی سی 2016 کی کلیدی دفعات کو خاص طور پر لاگو کرنے میں آسانی کو یقینی بنانے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔
- زمین کی ترقی اور عمارت کی تعمیر کے میدان میں تازہ ترین ترقی اور پیشرفت کو بھی حل کیا گیا ہے اور دستیاب رہنما خطوط اور ضوابط پر غور کیا گیا ہے۔
دستاویز ایک ایسے مستقبل کا تصور پیش کرتی ہے جہاں ریگولیٹری ادارے ،زیادہ شفاف اور موثر طریقے سے کام کریں اور رجسٹرڈ بلڈنگ پروفیشنلز کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات تک آسان رسائی کی سہولت فراہم کریں۔ دستاویز میں ایسے طریقے تجویز کیے گئے ہیں جن میں ریگولیٹری ادارے موثر سروس ڈیلیوری کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قابل تصدیق ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے عام اصول و ضوابط کو بروئے کار لا سکتے ہیں ۔ تعمیراتی صنعت کے لیے ایک ترقی پسند بلیو پرنٹ کے طور پر، یہ ضوابط کاروبار کرنے میں آسانی پر مثبت اثر کی توقع کرتے ہیں، جو ہندوستان میں ایک لچکدار اور پائیدار تعمیری ماحول کی بنیاد رکھتے ہیں۔
*******
ش ح ۔ ع ح
(U: 3655)
(Release ID: 1996583)
Visitor Counter : 126