شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے پونے ہوائی اڈے کے نئے ٹرمینل کا جائزہ لیا


پونے ہوائی اڈے کے نئے ٹرمینل کا جلد افتتاح کیا جائے گا: شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا

‘‘پونے کو شہری ہوابازی کے ذریعے نقل  و حمل کی سہولت فراہم کرنے کی مکمل کوششیں، کیونکہ یہ مہاراشٹر کا ایک اہم شہر ہے’’

Posted On: 12 JAN 2024 6:32PM by PIB Delhi

چونکہ پونے مہاراشٹر کا ایک اہم شہر ہے، اس لیے پونے کو شہری ہوا بازی کی سہولت فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، یہ بات شہری ہوا بازی اور سٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے آج پونے میں ایک پریس کانفرنس میں کہی۔ جناب سندھیا نے آج پونے کے لوہیگاؤں میں پونے ہوائی اڈے کے نئے تعمیر شدہ ٹرمینل کا دورہ کیا اور جائزہ لیا۔ مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر نے زور دے کر کہا کہ مرکزی حکومت پورے مہاراشٹر کی ترقی اورفروغ  پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Civil1W4FX.JPG

میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن میں، جناب سندھیا نے کہا، پونے ایک اہم شہر ہے، جس کی تاریخی اہمیت اور ایک عظیم ثقافتی ورثہ ہے۔ یہ چھترپتی شیواجی مہاراج کا دارالحکومت تھا اور پیشوا سلطنت کا بھی۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر کی ترقی اور شہری ہوا بازی میں اس کی ترقی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے عزم اور مینڈیٹ سے شروع ہوئی ہے جو یہا ں ترقی اور فروغ کا کلچر  تخلیق  دینا چاہتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Civil27R6T.JPG

شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر نے مزید کہا، پونے میں بڑی صلاحیت موجود ہے۔ پونے معلومات اور ٹیکنالوجی، تعلیم اور مینوفیکچرنگ کا قومی مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اور دونوں نائب وزرائے اعلیٰ پونے کو شہری ہوابازی میں سب سے آگے لے جانا چاہتے  ہیں جس کی وجہ سے  ہوائی اڈے کا نیا ٹرمینل تعمیر کیا جارہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Civil3-1OZC5.JPG https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Civil3DEWT.JPG

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ ہوائی اڈہ محض شیشے اور سیمنٹ کا سادہ ڈھانچہ نہیں ہے، بلکہ یہ نئے شہر جانے والے مسافروں کے لیے پہلا گیٹ وے ہے۔ اس لیے ہوائی اڈے کے اندر اور باہر شہر، علاقے اور ریاست کی تاریخ اور ثقافت کی عکاسی ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں ایک متنوع اور منفرد انداز کی  ثقافت  پائی جاتی ہے اور اس کی عکاسی ملک کی ہوائی اڈوں سے ہونی چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Civil4ZGU5.JPG

انہوں نے کہا کہ پونے کے ہوائی اڈے کا بھی باہری  ڈھانچہ پونے کی تاریخی علامت ‘شنیوارواڑا ’کی طرز پر ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ہند سوراجیہ کے بانی، چھترپتی شیواجی مہاراج کا ایک گھڑ سوار مجسمہ، جو ہوائی اڈے پر نصب کیا گیا ہے، سب کے لیے ایک ترغیب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے تنوع کی تصویر ہوائی اڈے کی دیواروں پر بھی نظر آئے گی۔ ‘‘یہ ہوائی اڈہ مہاراشٹر کی روح ہے-’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Civil6WAG9.JPG

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر نے بتایا کہ پونے ہوائی اڈہ ،52 ہزار مربع میٹر کے رقبے میں بنایا گیا ہے۔ 2014 میں پونے ہوائی اڈے کو ملک کے 17 شہروں سے جوڑا گیا تھا، جب کہ گزشتہ 9 سال میں اسے 37 شہروں سے جوڑا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، پونے سے سنگاپور اور دبئی کے لیے بین الاقوامی براہ راست پروازیں بھی چل رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Civil732O8.JPG

*****

ش ح ۔ش م  ۔ ج ا

U. No.3603

 



(Release ID: 1996183) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Hindi , Marathi