سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی ایس ایف 2023 کی جانب سے سائنسی ادبی میلے ’وِگیانکا‘ کا اہتمام

Posted On: 14 JAN 2024 2:29PM by PIB Delhi

بھارتی بین الاقوامی سائنسی میلہ ، آئی آئی ایس ایف 2023، سائنسی ادبی میلے ’وِگیانکا‘ کا اہتمام کر رہا ہے جس کا بنیادی مقصد  بھارت کی سائنسی قوت کی نمائش اور سائنس و تکنالوجی سے متعلق حصولیابیوں کی مؤثر ترسیل کے لیے ایک جامع خاکہ تیار کرنا ہے۔اس تقریب کا اہتمام 18 اور 19 جنوری 2024 کو ہریانہ کے فرید آباد شہر میں واقع ریجنل سینٹر فار بایوٹکنالوجی (آر سی بی)  - ٹرانسلیشنل ہیلتھ سائنس اینڈ ٹکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (ٹی ایچ ایس ٹی آئی) کیمپس میں کیا جا رہا ہے۔ سی ایس آئی آر – سائنسی مواصلات اور پالیسی تحقیق  کا قومی ادارہ (این آئی ایس سی پی آر)، قومی اختراعی فاؤنڈیشن – بھارت (این آئی ایف)، اور وجننا بھارتی (وِبھا) اس تقریب کی معاون تنظیمیں ہیں۔

18 جنوری 2024 کے مقررہ سیشن میں ’’بھارت میں سائنس اور تکنالوجی تک عوامی رسائی‘‘ کے موضوع پر ایک سائنٹفک سیشن شامل ہےَ۔ آئی آئی ٹی بامبے کے سینئر پروفیسر، پروفیسر بی این جگتاپ اس سیشن کی صدارت کریں گے۔ ماہرین میں بین الاقوامی مرکز برائے جینیٹک انجینئرنگ اور بایوتکنالوجی  (آئی سی جی ای بی) کے سابق ڈائرکٹر  ڈاکٹر دناکر ایم سالونکے، نیشنل بیورو آف پلانٹ جینیٹک ریسورسز (این بی پی جی آر) کے سابق ڈائرکٹر پروفیسر کے سی بنسل؛ اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس)، نئی دہلی کی پروفسیر ڈاکٹر اُما کمار شامل ہیں۔

’’اپنی بھاشا اپنا وگیان : بھارتی زبانوں میں سائنسی مواصلات کو تقویت بخشنا‘‘ کے موضوع پر ایک پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا جائے گا۔ جناب چامو کرشن شاستری، پدم شری، چیئرمین – بھارتیہ بھاشا سمیتی، اس سیشن کی صدارت کریں گے۔ ہندی، پنجابی، منی پوری، تمل، آسامی، اور ملیالم جیسی زبانوں کے سائنسی کمیونیکیٹر اپنے خیالات ساجھا کریں گے۔

مشہور سائنسی مقالہ نویسی کے موضوع پر ایک ورکشاپ کے انعقاد کا منصوبہ بھی وضع کیا گیا ہے جس کا اہتمام سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کے سابق چیف سائنس داں جناب حسن جاوید خان، اور ایک سرکردہ سائنسی رابطہ کار ڈاکٹر ایچ ایس سُدھیرا کے ذریعہ کیا جائے گا۔  ’’بھارت میں سائنسی مواصلات: جاری رجحانات، مواقع اور چنوتیاں ‘‘ کے موضوع پر ایک سائنٹفک سیشن کے اہتمام کا بھی منصوبہ وضع کیا گیا ہے جس میں منتخبہ شرکاء اپنے مقالے پیش کریں گے۔ہومی بھابھا مرکز برائے سائنسی تعلیم (ایچ بی سی ایس ای) کے ڈاکٹر پی کے جوشی اس سیشن کی صدارت کریں گے۔

آرٹس اور سائنس  کے سنگم سے ایک ثقافتی پروگرام کا اہتمام بھی کیا جانا ہے۔ اس میں سائنس ڈرامہ بھی شامل ہے۔

دوسرے دن (19 جنوری 2024)کا پہلا سیشن  ’’فلموں، پوڈ کاسٹ اور سوشل میڈیا کے توسط سے خلاقانہ سائنسی مواصلات – رسائی میں اضافے کی کوشش‘‘ کے موضوع پر ایک پینل ڈسکشن پر مشتمل ہے۔

اسی دن ’’روایتی علمی تحقیق اور مواصلات میں درپیش چنوتیوں‘‘  کے موضوع پر ایک اور پینل ڈسکشن کا اہتمام ہوگا۔ دکن کالج کے سابق وائس چانسلر پروفیسر وسنت شندے اس سیشن کی صدارت کریں گے۔ ایک ’وگیان کوی سمیلن‘ کے انعقاد کا بھی منصوبہ وضع کیا گیا ہے جس کی صدارت کے فرائض  قومی بال بھون کی سابق ڈائرکٹر مدھو پنت انجام دیں گی۔

شام کے وقت اختتامی سیشن کے بعد ’’واسودھیو کٹمب کم برائے سائنسی مواصلات‘‘ کے موضوع پر ایک خصوصی سیشن کے اہتمام کا منصوبہ وضع کیا گیا ہے۔ اس میں بین الاقوامی شہرت  یافتہ مصنف جناب مارک پرینسکی اور یایاسن اِنوواسی ملیشیا (وائی آئی ایم) کی چیف اگزیکیوٹیو  آفیسر ڈاکٹر شرمیلا بنتی محمد صالح  کی شرکت متوقع ہے۔

سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر کے ڈاکٹر پرمانند برمن اور ڈاکٹر مونیکا جگی، این آئی ایف کے ڈاکٹر نتن موریہ اور راہل پرکاش اور  وبھا کے ڈاکٹر مادھو گووِند اور ڈاکٹر نیل بھاویش وگیانکا 2023 کے کوآرڈی نیٹرس ہیں۔

سی ایس آئی آر  میں - سائنسی مواصلات اور پالیسی تحقیق  کے قومی ادارے(این آئی ایس سی پی آر) کا سائنس میڈیا کمیونی کیشن سیل (ایس ایم سی سی)  بھارتی بین الاقوامی سائنسی میلے (آئی آئی ایس ایف) 2023 کی میڈیا پبلسٹی کے لیے تعاون فراہم کر رہا ہے۔ ایس ایم سی سی کا کلیدی مقصد میڈیا کے مختلف پلیٹ فارموں پر آر اینڈ ڈی کی حصولیابیوں  اور بھارت کی سائنٹفک حصولیابیوں  کی ترسیل اور نمائش کرنا ہے۔

 

*******

 

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3585


(Release ID: 1995997) Visitor Counter : 122
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu