وزارت دفاع

وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ کانپور کے ایئر فورس اسٹیشن میں ایک ریلی کے ساتھ مسلح افواج کے سابق فوجیوں کے دن کی تقریبات کی قیادت کریں گے

Posted On: 13 JAN 2024 12:02PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ 14 جنوری 2024 کو ایئر فورس اسٹیشن، کانپور میں سابق فوجیوں کی ریلی کے ساتھ مسلح افواج کے سابق فوجیوں کے دن سے متعلق ملک گیر تقریبات کی قیادت کریں گے۔ وہ وار میموریل پر گل دائرہ نذر کر کے ان سورماؤں کو خراج عقیدت بھی پیش کریں گے، جنہوں نے قوم کی خدمت میں عظیم قربانی پیش کی۔

اس سال ملک بھر میں دس مقامات پر تین افواج کے ذریعے تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ یہ مقامات ہیں، سرینگر، پٹھان کوٹ، دہلی، کانپور، الور، جودھپور، گوہاٹی،ممبئی، سکندر آباد اور کوچی۔ سکندر آباد کی تقریب میں دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ سربراہی کریں گے۔ نئی دہلی میں منعقد ہونے والی تقریب مانک شاہ سنٹر میں ہوگی اور چیف آف دی ائر اسٹاف اور چیف آف دی نیول اسٹاف  میں بنفس نفیس شرکت کریں گے۔

سابق فوجیوں کے دن کی تیاری میں وزرائے اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنر صاحبان سے کہا گیا ہے کہ وہ یہ دن اپنی اپنی ریاست یا یوٹی میں منائیں۔ پروگرام کے دوران ان سابق فوجیوں کو تمغوں اور سپاسناموں کے ذریعے عزت افزائی کی جائے گی۔ اس موقع پر سابق فوجیوں کے لئے مخصوص ترانہ بھی پیش کیا جائے گا۔

ہر سال 14 جنوری کو مسلح افواج کے سابق فوجیوں کا دن منایا جاتا ہے، کیونکہ 1953 میں آج ہی کے دن ہندوستانی فوج کے پہلے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل  کے ایم کریپّا فوج سے ریٹائر ہوئے تھے۔ انہوں نے 1947 کی جنگ میں ہندوستان کو فتح دلائی تھی۔ یہ دن پہلی مرتبہ 2016 میں منایا گیا تھا اور اس کے بعد سے ہر سال منایا جاتا ہے اور سابق فوجیوں کے اعزاز میں پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U NO 3570



(Release ID: 1995859) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Hindi , Tamil