وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے بی آر او سے وابستہ غیر مستقل اجرت والے مزدوروں کے لیے گروپ (ٹرم) بیمہ اسکیم شروع کرنے کی تجویز کو منظوری دی


کنبے کو کسی بھی قسم کی سی پی ایل موت کی صورت میں بیمہ کے طور 10 لاکھ روپئے کے بقدر کی بیمے کی  رقم حاصل ہوگی

Posted On: 13 JAN 2024 10:03AM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے پروجیکٹ سے متعلق جاری کاموں کے لیے بارڈر روڈس آرگنائزیشن / جنرل ریزرو انجینئر فورس سے وابستہ غیر مستقل اجرت والے مزدوروں کے لیے ایک گروپ (ٹرم) بیمہ اسکیم کے آغاز کے لیے تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ یہ اسکیم  کسی بھی طرح کی موت کی صورت میں سی پی ایل کنبے / قریبی رشتے دار کو 10 لاکھ روپئے کے بقدر کی بیمہ رقم فراہم کرے گی۔

کام کاج کے پر خطر مقامات پر تعینات سی پی ایلز کی زندگیوں کو لاحق شدید خطرے ، خراب موسم، ناگوار خطہ اور پیشہ ورانہ صحت کے خطرات، اور ان کی مصروفیات کے دوران واقع ہونے والی/ رپورٹ کی جانے والی اموات کو مدنظر رکھتے ہوئے، انسانی بنیادوں پر بیمہ احاطے کی تجویز سی پی ایل کے حوصلے بلند کرنے والی ثابت ہوگی۔

یاد رہے کہ وزیر دفاع نے حال ہی میں سی پی ایل کی بہتری کے لیے متعدد فلاحی اقدامات کو منظوری دی تھی۔ ان میں شامل ہیں:

  • جسد خاکی کی حفاظت اور نقل و حمل اور خدمت گار کا سواری بھتے کا حق۔
  • آخری رسومات کی امداد 1000 روپئے سے بڑھا کر 10000 روپئے کی گئی۔
  • موت واقع ہونے کی صورت میں فوری مدد کے طور پر پیشگی ادائیگی کے لیے 50000 روپئے کے بقدر کا معاوضہ۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3564


(Release ID: 1995804) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil