کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی پی آئی آئی ٹی نے 10 سے 18 جنوری 2024 تک اسٹارٹ اپ انڈیا انوویشن ویک کا اہتمام کیا


‘اسٹارٹ اپ انڈیا’ پہل کے آٹھ سال ‘آسک می اینیتھنگ’  اجلاس ، ایم اے اے آرجی  مینٹرشپ سیشنز اور تقریبات کے ساتھ منائے جا رہے ہیں

Posted On: 12 JAN 2024 3:02PM by PIB Delhi

اسٹارٹ اپ انڈیا کے 8 سال کا جشن مناتے ہوئے، ’اسٹارٹ اپ انڈیا انوویشن ویک 2024‘ کا آغاز یکم جنوری 2024 کو ایکو سسٹم کے جانکاروں کے ساتھ آسک می اینیتھنگ (اے ایم اے )کے  اجلاس  کے ساتھ ہوا۔ آسک می اینیتھنگ (اے ایم اے) کے آٹھ، ورچوئل براہ راست اجلاس  10 سے 17 جنوری 2024 تک متعلقہ  فریقوں کے ساتھ منعقد کیے جانے کا منصوبہ ہے تاکہ ہندوستان میں انٹرپرینیورشپ کے جذبے کو منایا جا سکے۔ 10 جنوری 2024 کو، آسک می اینیتھنگ اجلاس  میں ‘انکیوبیٹرس  کے ذریعے بولی لگانے کے  اسٹارٹ اپس کے مواقع’ پر توجہ مرکوز کی گئی، جس میں ا سٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کو سیڈ فنڈنگ کے دستیاب مختلف ذرائع کے بارے میں معلومات  فراہم کی گئی۔ اجلاس کے شروع میں ایک خیال کی ابتدائی چنگاری سے لے کربلآخر مارکیٹ تک پہنچنے کے  مختلف مراحل کے بارے میں بھی قابل قدر رہنمائی فراہم کی گئی ۔ اسے اسٹارٹ اپ انڈیا کے سوشل میڈیا چینلز ٹوئیٹر، لنکڈ ان، اور فیس بک پر براہ راست دکھایاگیا،اور یہاں ذیل میں دیئے گئے لنک پراس  تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے: https://www.youtube.com/watch?v=hM36ZJA_5ZI۔

ابھرتے ہوئے کاروباریوں کے لیے ایم اے اے آرجی  مینٹرشپ سیریز کے تحت پہلے مینٹرشپ سیشن میں‘ خیال  سے عمل درآمد تک - ایک ٹھوس کاروباری منصوبہ بنانے پر’ پر توجہ  مرکوزکی گئی۔ اجلاس میں کاروباری خیالات کو ایک منظم کاروباری منصوبے میں تبدیل کرنے، شرکاء کو شامل کرنے، اور چیلنجنگ منظرناموں کی عکاسی کرنے والے کیس اسٹڈیز کا استعمال کرتے ہوئے بنیادی باتوں کی وضاحت کرنے کے عمل کے بارے میں بصیرت کا اشتراک  بھی کیاگیا۔ خواہشمند کاروباریوں کے لیے مائی بھارت  پورٹل پر بھی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

اس کے علاوہ، ‘اسٹارٹ اپ شالا’- اسٹارٹ اپ انڈیا کا فلیگ شپ ایکسلریٹر پروگرام اسکیل اپ مرحلے پر اسٹارٹ اپس کے وسیع پیمانے پر ہینڈ ہولڈنگ کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ یہ اقدام ابتدائی مرحلے کے آغاز کے لیے ایک 3 ماہ کا ایکسلیٹر پروگرام ہے تاکہ انھیں علم، نیٹ ورک، فنڈز، یا رہنمائی تک رسائی فراہم کی جا سکے۔ ہر پروگرام سے متعلق  گروپ ایک خاص شعبے پر توجہ مرکوز کرے گا، اس میں پہلا کلین ٹیک سیکٹر ہے۔ درخواستیں 10 جنوری 2024 سے اسٹارٹ اپ انڈیا پورٹل پردی جاسکتی ہیں۔

کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم، ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 کے دوران بھارت  متحدہ عرب امارات  سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے  بھارت  کے ابھرت ہوئے پر اسٹارٹ اپ کے منظر نامے اور اسٹارٹ اپ کے فروغ  کے لیے مستقبل کے نقش راہ  پر روشنی ڈالی۔ ماحولیاتی نظام ، ڈپارٹمنٹ فار پروموشن آف انڈسٹری اینڈ انٹرنل ٹریڈ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے جوائنٹ سکریٹری ، جناب سنجیو نے مختلف پروگراموں میں شرکت کی  اوربھارتی اسٹارٹ اپس کے لیے بین الاقوامی نمائش کی اہمیت نیز بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنانے میں اسٹارٹ اپ برج  کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

ملک بھر میں ہندوستانی اختراعات کا جشن مناتے ہوئے، انکیوبیٹرز نے اپنے مراکز میں اسٹارٹ اپ سے متعلق تقریبات کا بھی اہتمام کیا۔ 10 جنوری 2024 کو، 7 مختلف ریاستوں کے  9 شہروں میں باقاعدہ  طور پر اس طرح کے 9 پروگرام منعقد کئے گئے ۔ تقریبات میں 845 سے زیادہ انٹرپرینیورز اور طالب علموں نے شرکت کی۔ مذکورہ پروگراموں  نے اسٹارٹ اپ نمائش ، مینٹرشپ اجلاس ، اورپینل بحث ومباحثے  کے لیے دیگر مواقع فراہم کیے ہیں۔

11جنوری 2024 کو،  ڈی پی آئی آئی ٹی  سکریٹری ، جناب راجیش کمار سنگھ نے، گجرات کے  گاندھی نگر میں دسویں وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ میں اسٹارٹ اپ سیمینار، ’اسٹارٹ اپس ان لاکنگ انفینیٹ پوٹینشل میں افتتاحی کلمات کہے۔ اپنے خطاب میں، انہوں نے حالیہ برسوں میں انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی رسائی اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے ای کامرس  صنعت کے فروغ  پر روشنی ڈالی۔ جس کی وجہ سے خاص طور پر ای کامرس اور فن ٹیک سیکٹرز میں اسٹارٹ اپ کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈی پی آئی آئی ٹی  کے جوائنٹ سکریٹری جناب سنجیو نے صنعت کے ساتھا شتراک میں ملک میں اسٹارٹ اپ  ماحولیاتی  کی پرورش اور فروغ میں حکومت کے فعال کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ای کامرس اور خردہ  سیکٹر میں ہندوستان کی نمایاں پیش رفت کو اجاگر کیا اور ہندوستانی ترقی کی کہانی میں اسٹارٹ اپس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

دوسرے آسک می اینیتھنگ اجلاس   میں ‘انوویشن ایٹ دی انٹرسیکشن ’ پر توجہ مرکوز کی گئی۔

معروف کارپوریٹس ادارے سرگرم طورپر  اسٹارٹ اپس کے ساتھ منسلک  ہیں۔ پینل نے موجودہ رجحانات پر تبادلہ خیال کیا اور مارکیٹ کے نئے مواقع کو بروئے کار لانے کے تعلق سے  بصیرت فراہم کرنے کا اسٹارٹ اپ کو مشورہ دیا۔ اس اجلاس  کے بعد، کارپوریٹس کے ساتھ شارٹ لسٹ  کے لئے اسٹارٹ اپس کو ون آن ون ہینڈ ہولڈنگ اور مینٹرشپ اجلاس  ، آپریشنز، پائیدار اختراعات، اور خلل ڈالنے والی ٹیکنالوجی کے ڈومینز میں مالی قرضہ اور مدد فراہم کی جائے گی ۔

ایم اے اے آرجی  مینٹرشپ سیریز کے تحت دوسرے مینٹرشپ  اجلاس  میں ایک ‘اینٹیٹی کو شامل کرنے کے لیے کاروباری ڈھانچے اور عمل کو سمجھنے ’پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ایک اسٹارٹ اپ کے لئے  مختلف قسم کے کاروباری ڈھانچے اور ان کی باریکیوں کو دریافت کیا گیا۔ مذکورہ اجلاس میں  خواہشمند کاروباری افراد کی فعال شرکت دیکھنے میں آئی، جنہوں نے اپنے  اسٹارٹ اپ  کے سفر کو شروع کرنے کے اقدامات کے بارے میں قیمتی بصیرت حاصل کی۔

ملک بھر میں اختراعات کی نمائش کرتے ہوئے، 12 شہروں میں 9 ریاستوں میں  باضابطہ  طور پر 14 پروگرام منعقد کئے گئے ۔ اب پروگراموں  میں اسٹارٹ اپس کی سرگرم  شرکت دیکھنے میں آئی اور کاروباری افراد نے تقریبات میں شرکت کی۔ ان تقریبات میں طالب علموں کے کاروباری افراد کے لیے آئیڈیا تھون، خواتین، کی قیادت میں شروع کیے جانے والے اسٹارٹ اپس کی نمائش، اور ڈیپ ٹیک فرنٹیئرز اور آئی پی آر کی حکمت عملیوں کی دریافت  کے لیے ایک پینل شامل تھا۔

مزید بصیرت افروز آسک می اینیتھنگ سیشنز کے ساتھ ایکو سسٹم اینبلرز اور ایم اے اے آرجی  مینٹرشپ سیریز کے تحت پورے ہفتے اجلاس  منعقد کئے جانے کا منصوبہ ہے۔ پروگراموں تک ترتیب وار رسائی  ذیل دیئے گئے لنک پرحاصل کی جاسکتی ہے ۔https://www.startupindia.gov.in/innovation-week

*********

 (ش ح۔ش م ۔ع آ)

U-3535


(Release ID: 1995599) Visitor Counter : 249