مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس ) جنرل انیل چوہان نے سی –ڈی اوٹی  کا دورہ کیا


سی –ڈی اوٹی  نے سی ڈی ایس کو مقامی طور پر تیار کردہ جدید سیکورٹی حل اور دیگر چل رہے  ٹیکنالوجی پروگراموں کے بارے میں بتایا

جنرل چوہان نے سی –ڈی اوٹی  کی تحقیقی  کمیونٹی کی آراینڈ ڈی  کاوشوں کو سراہا

سی ڈی ایس نے مستقبل اور جدید ترین محفوظ ٹیلی کام حل کے فروغ  کے لیے سی –ڈی اوٹی  اور دفاعی افواج کے درمیان وسیع تر تعاون پر زور دیا

Posted On: 12 JAN 2024 2:05PM by PIB Delhi

چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس ) جنرل انیل چوہان نے آج سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی –ڈی اوٹی  ) دہلی کیمپس کا دورہ کیا، جو کہ بھارتی حکومت کی ٹیلی مواصلات کی وزارت  کا  ایک پریمیئر ٹیلی کام آر اینڈ ڈی مرکز ہے۔ سی –ڈی اوٹی  حکومت کے آتم نربھربھارت کے ویژن کے مطابق ملک کی ضروریات کے لیے مقامی، محفوظ ٹیلی کام حل تیار کرنے میں سرگرم عمل ہے۔

سی-ڈی او ٹی، کے سی ای او، ڈاکٹر راج کمار اپادھیائے نے سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان اور مسلح افواج کے دیگر سینئر افسران کو ٹیلی کام پروڈکٹ پورٹ فولیو / کلیدی ٹیلی کام سیکیورٹی شعبوں کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی جس میں سیکیورٹی آپریشن سینٹر ۔( نیٹ ورک میں میلویئر کا بروقت پتہ لگانے )، انٹرپرائز سیکیورٹی سینٹر(ایک انٹرپرائز کی سطح پر نقصان دہ خطرات اور حملوں کا بروقت  پتہ لگانا اور ان میں تخفیف کرنا،جس میں تمام اختتامی نکات شامل ہیں)، کوانٹم کلیدی تقسیم، اور پوسٹ کوانٹم کرپٹوگرافی شامل ہیں۔

دیگر حل جیسے کہ 4جی  کور اور 4جی آراے این ، 5جی کور اور 5جی آراے این ، سی اے پی  کا استعمال کرتے ہوئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سلوشن، آپٹیکل ٹرانسپورٹ اور ایکسیس سلوشن، سوئچنگ اور روٹنگ سلوشن وغیرہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے بعد مذکورہ  حل کے لیبارٹری مظاہروں کے ذریعے استعمال کے معاملات کو اجاگر کیا گیا۔

جنرل چوہان نے سی –ڈی اوٹی  کے انجینئروں کے ساتھ بات چیت کی اور سی –ڈی اوٹی  اور بھارتی مسلح افواج کے تینوںشاخوں کے درمیان  جدید جنگ میں مستقبل اور جدید ترین محفوظ مواصلاتی حل کے انضمام کی خاطر، نیٹ ورک پرمرکوز  سے  اعداد وشمار پرمرکوز  منظر نامے میں تبدیل کرنے کے تناظر میں بہتر ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

سی –ڈی اوٹی کے سی ای او ، ڈاکٹر اپادھیائے نے سی ڈی ایس  کوبھارتی مسلح افواج کی ضروریات اور ضرورتوں کے مطابق جدید ترین حفاظتی حل تیار کرنے کے تئیں سی ای او کے عزم کی  یقین دہانی کرائی ۔

جنرل انیل چوہان نے کہا،‘‘ہمارا ملک تبدیلی کے دورسے گذررہا ہے، ہم ڈیجیٹلائزیشن کی راہ پر گامزن ہیں، ہمارے تمام اقدامات دیسی بنانے کی سمت  کوشاں ہیں۔’’ انہوں نے مزید کہا، ‘‘سی –ڈی او ٹی  کے  دورہ کے دوران انھیں انکشاف  ہوئے ، جنرل انیل چوہان نے مزید کہا کہ میں اپنے مواصلاتی نظام اور سائبر اسپیس کی حفاظت کرنے کے ہمارے ملک  کی صلاحیتوں پر اعتماد کے ساتھ واپس جاؤں گا۔

سی –ڈی اوٹی  نے سی ڈی ایس جنرل  انیل چوہان کی قیادت میں پوری دفاعی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اورنہایت  جوش و خروش کا اظہار کیا نیز اس مصروفیت کو شاندار کامیابی کے ساتھ آگے بڑھانے  کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CWO5.jpg

چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس )سی- ڈی اوٹی کیمپس میں سی –ڈی اوٹی کے سی ای او ڈاکٹرراجکماراپادھیائے کے ہمراہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002A7R5.jpg

کامن ایلرٹ پروٹوکول (سی اےپی ) کی لیب کا دورہ کرتے ہوئے ، ارلی وارننگ انٹیگریٹٹڈ ایلرٹ سسٹم

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00395O8.jpg

انٹرپرائز سکیورٹی آپریشن سینٹر (ای ایس اوسی )لیب کادورہ

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004TNLW.jpg

کوئنٹم کی ڈسٹریبیوشن (کیوکے ڈی )لیب کا دورہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005LHUD.png

سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان سی –ڈی اوٹی  کیمپس میں  تمام ترتجربات پر اپنے خیالات مشترک کرتے ہوئے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006ILS8.jpg

سی –ڈی اوٹی ٹیم سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان اوران کی ٹیم کے ہمراہ

*********

 (ش ح۔ش   ۔ع آ)

U-3534


(Release ID: 1995527) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu