عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی اے آر پی جی  کے ذریعےسی پی جی آر اے ایم ایس پر مرکزی وزارتوں/محکموں کی کارکردگی  پر ماہ دسمبر 2023 کے لیے 20ویں رپورٹ جاری


دسمبر 2023 میں مرکزی وزارتوں/محکموں کے ذریعے کل 109851 شکایات کا ازالہ کیا گیا

مرکزی سیکرٹریٹ میں لگاتار 17ویں ماہ ، معاملات کے ماہانہ نپٹارے کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

تعاون کی وزارت، او/ او دی کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا اور محکمہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم، دسمبر 2023 کے مہینے کے لیے جاری کی گئی درجہ بندی میں، گروپ اے کے زمرے میں سرفہرست ہے

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت، قانونی امور کا محکمہ اور شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت، دسمبر 2023 کے مہینے کے لیے جاری کی گئی درجہ بندی میں، گروپ بی کے زمرے میں سرفہرست ہے

Posted On: 12 JAN 2024 12:35PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے دسمبر 2023 کے لیے سنٹرلائزڈ عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی ماہانہ رپورٹ جاری کی، جو عوامی شکایات کی اقسام اور زمروں اور نمٹانے کی نوعیت کا تفصیلی تجزیہ فراہم کرتی ہے۔ یہ ڈی اے آر پی جی کی طرف سے شائع کردہ مرکزی وزارتوں/محکموں سے متعلق 20ویں رپورٹ ہے۔

وزیر مملکت (پی پی) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 19 دسمبر 2023 کو اچھی حکمرانی کے  ہفتہ 2023 کی افتتاحی تقریب میں، سی پی جی آر اے ایم ایس کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2023  جاری  کی اور سی پی جی آر اے ایم ایس موبائل ایپ کاآغاز کیا۔

مورخہ 20 دسمبر 2023 کو، ایک فیس بک لائیو بات چیت کا انعقاد کیا گیا جہاں سکریٹری، ڈی اے آر پی جی جناب وی سری نواس نے  سی ای سسی وی ایل ایز کے ساتھ بات چیت کی اور سی ایس سی - سی پی جی آر اے ایم ایس تعاون پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔ سال 2023 میں سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر سی ایس سی کے ذریعے تقریباً 98 ہزار شکایات درج کی گئی ہیں۔ دسمبر 2023 کے مہینے میں کامن سروس سینٹرز کے ذریعے کل 6976 شکایات درج کی گئی ہیں۔ اکتوبر 2023 سے،سی ایس سی نے ماہ کی ہر 20 تاریخ کوسی ایس سی - سی پی جی آر اے ایم ایس ڈے کا انعقاد شروع کر دیا ہے، تاکہ سی پی جی آر اے ایم ایس کی رسائی کو بڑھایا جا سکے اور یہ دور دراز کے شہریوں  تک پہنچیں۔

ڈی اے آر پی جی کی طرف سے مصنوعی ذہانت پر عالمی شراکت داری کے موقع پر ایک اسٹال لگایا گیا تھا، جو کہ بھارت منڈپم، نئی دہلی میں 12 سے 14 دسمبر 2023 تک منعقد ہوا تھا۔ آئی آئی ٹی-کانپور (آئی جی ایم ایس ڈیش بورڈ) اور ڈیٹا اسٹریٹجی یونٹ (ٹری) کے ذریعہ تیار کردہ تجزیاتی ٹولز۔ (ڈیش بورڈ) کے ساتھ ساتھ سی پی جی آر اے ایم ایس کی ماہانہ رپورٹس بھی اسٹال پر دکھائی گئیں۔

دسمبر 2023 کی پیش رفت مرکزی وزارتوں/محکموں کے ذریعے 109851 شکایات کا ازالہ کرتی ہے۔ سن 2023 میں مرکزی وزارتوں/محکموں میں جنوری سے دسمبر تک اوسط شکایت نمٹانے کا وقت 19 دن ہے۔ یہ رپورٹس 10 قدمی سی پی جی آر اے ایم ایس اصلاحات کے عمل کا حصہ ہیں، جسے ڈی اے آر پی جی نے ڈسپوزل کے معیار کو بہتر بنانے اور ٹائم لائنز کو کم کرنے کے لیے اپنایا تھا۔

دسمبر، 2023 میں، بی ایس این ایل فیڈ بیک کال سینٹر نے 89017 فیڈ بیکس اکٹھے کیے۔ جمع کیے گئے کل فیڈ بیکس میں سے، ~ 42فیصد شہریوں نے اپنی متعلقہ شکایات کے لیے فراہم کردہ حل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بی ایس این ایل فیڈ بیک کال سینٹر کے ذریعہ مرکزی وزارتوں/محکموں کے لیے 53344 فیڈ بیکس (60فیصد) جمع کیے گئے۔

مرکزی وزارتوں/ محکموں کے لیے دسمبر 2023 کے لیے ڈی اے آر پی جی کی ماہانہ سی پی جی آر اے ایم ایس رپورٹ کی اہم جھلکیاں درج ذیل ہیں:

  1. پی جی کیسز:
  • دسمبر 2023 میں سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر 116684 پی جی کیسز موصول ہوئے، 109851 پی جی کیسز کا ازالہ کیا گیا اور 31 دسمبر 2023 تک 70516 پی جی کیسز زیر التوا ہیں۔
  • لگاتار 17ویں مہینے میں، پی جی کیسز کا ازالہ ایک لاکھ/ماہانہ سے تجاوز کر گیا ہے، دسمبر 2023 میں نمٹانے کی اوسط ٹائم لائن 19 دن ہے اور شہریوں کا اطمینان 42 فیصد پر رپورٹ کیا گیا ہے۔
  1. پی جی  اپیلیں:
  • دسمبر 2023 میں 19568 اپیلیں موصول ہوئیں اور 18617 اپیلیں نمٹا دی گئیں۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے پاس دسمبر 2023 کے آخر تک 20841 پی جی  اپیلیں زیر التوا ہیں۔
  1. سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر شہری رجسٹریشن
  • دسمبر 2023 میں، 0.34 لاکھ شہریوں نے خود کو سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر رجسٹر کیا ہے اور مجموعی طور پر 2.75 لاکھ شہریوں نے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر جنوری سے دسمبر 2023 تک اندراج کرایا ہے۔
  1. شکایات کے ازالے کا تجزیہ اور اشاریہ (جی آر اے آئی) - دسمبر، 2023
  • تعاون کی وزارت، او/او دی کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا اور محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم دسمبر 2023 کے لیے گروپ اے کے اندر شکایات کے ازالے کے تجزیہ اور انڈیکس میں سرفہرست ہیں۔
  • پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت، قانونی امور کا محکمہ اور شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت دسمبر 2023 کے لیے گروپ بی کے اندر شکایات کے ازالے کے تجزیےاور انڈیکس میں سرفہرست ہیں۔

********

U.No.3530

(ش ح ۔ا ع۔ ر ا)     


(Release ID: 1995446) Visitor Counter : 69


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Marathi