وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

حقیقی جمہوریت تب ہوتی ہے، جب حکومت لوگوں کی دہلیزتک پہنچتی  ہے: انوراگ سنگھ ٹھاکر


وکست بھارت سنکلپ یاترا نے ایک سنگ میل عبور کیا ہے اور بارہ کروڑ سے زیادہ لوگوں تک پہنچی ہے: انوراگ سنگھ ٹھاکر

اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر، جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے، ممبئی کے بائیکلہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا وین کو جھنڈی دکھائی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 JAN 2024 4:06PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج ممبئی کے بائیکلہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا وین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر، وزیرموصوف نے وکست بھارت سنکلپ یاترا دیکھنے والے تمام حاضرین اور اس کا حصہ بننے والےتمام  افراد کا شکریہ ادا کیا۔

جناب ٹھاکر نے کہا‘‘ملک کے کونے کونے میں یاترا ہو رہی ہے۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا سے بارہ کروڑ سے زیادہ لوگ جڑے ہیں۔ اس کے ذریعے انہیں اسکیموں کے بارے میں معلوم ہوا  اورانہوں نے  مرکزی حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں سے فائدہ اٹھایا ۔” انہوں نے اس کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1HMGD.jpg

یاترا کی پہنچ کے بارے میں مزید وضاحت کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا دو لاکھ سے زیادہ پنچایتوں اور چار ہزار سے زیادہ شہری مقامی  بلدیاتی اداروں تک پہنچنے والی ہے۔ اس یاترا کا مقصد کمزور طبقوں اور سرکاری فوائد کے اہل افراد تک پہنچنا اور انہیں سرکاری اسکیموں کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکیموں  میں لوگوں  کا اندراج کرانے اورمختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے پمفلٹس اور دیگر مواد کے لئے اسٹالس موجود ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2XYND.jpg

اس پہل کے پیچھے مقصد کے بارے میں بتاتے ہوئے، جناب ٹھاکر نے کہا کہ حقیقی جمہوریت تب ہے جب حکومت عوام کے پاس آئے اور وکست بھارت سنکلپ یاترا میں یہی ہو رہا ہے۔ وکست بھارت یاترا وین اور اسٹالز کے ذریعے سرکاری اسکیموں کے لیے اندراج بہت آسان ہو گیا ہے۔ حکومت کا کام شہریوں کو آگاہ کرنا اور شہریوں میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات یہی کررہی ہے۔ کتابچے اور پمفلٹ مختلف اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کر رہے ہیں، جب کہ کیلنڈر نئی پارلیمنٹ کی عمارت، بھارت منڈپم اور کرتویہ پتھ جیسی ترقیوں کے ذریعے ایک نئے ہندوستان کا قابل فخر تصویر پیش کررہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3IYYQ.jpg

 ماضی قریب میں حکومت کی کوششوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب ٹھاکر نے کہا کہ حکومت نے اپنے کام کاج میں کارکردگی اور شفافیت پیدا کی  ہے اور لوگوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔ آر این آئی ایپلی کیشن سسٹم کو ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے اور فلم سرٹیفیکیشن کو بھی آن لائن کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے ڈیجیٹلائزیشن کو آسان بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ دنیا بھر  کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کا چالیس فیصدآج ہندوستان میں ہوتا ہے۔ چھوٹے تاجر اور اسٹریٹ سیلرز بھی ڈیجیٹل ادائیگی کی ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔

حکومت کے فلسفہ بہبود کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت اسکیموں کا فائدہ دیتے وقت امتیازی سلوک نہیں کرتی ہے۔ یہ ‘‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’’ کے منتر پر عمل پیرا ہے۔

وہاں موجود لوگوں سے ہندوستان کی ترقی کی کہانی کا حصہ بننے کی اپیل کرتے ہوئے، جناب ٹھاکر نے کہا۔ ہمیں 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانا ہے۔ اس میں مدد کے لیے میں ہر ایک سے میرا بھارت پورٹل کے ذریعے جڑنے کی اپیل کرتا ہوں۔ آپ رضاکارانہ طور پر اس پر مختلف چیزیں سیکھ سکتے ہیں اور تجربہ کر سکتے ہیں۔ آج ڈیڑھ ماہ سے بھی کم عرصے میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگ مائی بھارت ایپ سے جڑے ہیں اور وہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے تیار ہیں۔ کل وزیر اعظم ناسک سے قومی یوتھ ڈے کا افتتاح کریں گے اور ان نوجوانوں کو پیغام دیں گے جو اپنی زندگی کے اگلے پچیس سال ایک ترقی یافتہ ملک کے لیے وقف کریں گے۔ وزیر اعظم مہاراشٹر میں نئے اور اہم پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کریں گے۔ یہ بات اہم ہے کہ حکومت کی طرف سے کئے گئے تمام اچھے کاموں کو آپ جیسے باشعور شہری معاشرے کے تمام طبقات تک لے جاتے ہیں تاکہ اس کے فوائد غریبوں اور ضرورت مندوں تک پہنچ سکیں۔ یہ ایک سنگ میل ہے کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا بارہ کروڑ سے زیادہ لوگوں تک پہنچی ہے۔ 26 جنوری تک ہم اٹھارہ کروڑ سے تجاوز کر جائیں گے۔ آزاد ہندوستان میں شاید یہ پہلی بار ہوا ہے کہ حکومت وکست بھارت کے پیغام کے ساتھ عوام کی دہلیز پر ہے۔

مہاراشٹر حکومت کے ہنرمندی، روزگار، انترپرینیورشپ اور اختراع کے وزیر جناب منگل پربھات لودھا، بائکلہ سے رکن اسمبلی  محترمہ یامینی جادھو اور ممبر قانون ساز اسمبلی جناب آشیش شیلار بھی ا س موقع  پرموجود تھے۔

 

 

 

********

  ش ح ۔ ف ا ۔رم

U-3523  


(ریلیز آئی ڈی: 1995434) وزیٹر کاؤنٹر : 122
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Marathi