نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ نے‘‘ہندوستان میں دماغی صحت کی خدمات اور نگہداشت کو مضبوط بنانے‘‘ پر قومی ورکشاپ کا اہتمام کیا: اسٹیٹ سپورٹ مشن )ایس ایس ایم( کے تحت اقدام

Posted On: 11 JAN 2024 7:17PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور حکومت كرناٹك كے محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے تعاون سے 9 جنوری 2024 کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز )نیمہینس)، بنگلور میں ‘‘بھارت میں ذہنی صحت کی خدمات اور دیکھ بھال کو مضبوط بنانے’’ پر ایک قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کا مقصد ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام کے تحت موجودہ خلا اور چیلنجوں پر ریاستوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے خیالات کو اجاگر کرنا اور ریاستوں سے ان کے بہترین طرز عمل جو مزید ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کے اپنے سیاق و سباق کے ساتھ نقل کیے جا سکتے ہیں سیکھنا تھا۔

ایک روزہ قومی سطح کے ورکشاپ کی صدارت نیتی آیوگ کے معزز رکن (صحت) ڈاکٹر وی کے پال نے کی۔ وركشاپ  میں چیئرمین اور صدر، نیشنل میڈیکل کمیشن، ڈاکٹر بی این گنگادھر؛ اقتصادی مشیر، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، محترمہ اندرانی کوشل؛ ڈائریکٹر، نیمہینس، ڈاکٹر پرتیما مورتی؛ پرنسپل سکریٹری (صحت اور خاندانی بہبود) حکومت کرناٹک، جناب انیل کمار ٹی کے؛ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، ڈی جی ایچ ایس، آءی سی ایم آر اور ریاستوں اور مركزی خطوں کے سینئر حکام کے علاوہ ڈبلیو ایچ او  انڈیا، یونیسیف اور ترقیاتی شراکت داروں کے سیکٹرل اور تکنیکی ماہرین موجود تھے جو بنیادی صحت کی دیکھ بھال اور ذہنی صحت کے شعبے میں اپنا كردار ادا كر رہے ہیں۔یہ ورکشاپ نیتیریاستی ورکشاپ سیریز کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی گئی تھی جو ریاستی سپورٹ مشن (ایس ایس ایم) کے تحت ایک اقدام ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QXC2.jpg

افتتاحی سیشن میں نیتی آیوگ نے ورکشاپ کے سیاق و سباق کو ترتیب دینے کے لیے ایک مختصر پیشکش کی جس کے بعد صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی طرف سے تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی جس میں قومی اور ضلعی دماغی صحت پروگرام کے موجودہ منظر نامے اور اس کے نفاذ کو مضبوط بنانے کے لیے آنے والی مجوزہ حکمت عملیوں کو اجاگر کیا گیا۔ پرنسپل سکریٹری (صحت)، حکومت کرناٹک نے "ضلعی دماغی صحت پروگرام کے بیلاری ماڈل سے آگے بڑھنا: کرناٹک کی کامیابی کی کہانی" پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ اس میں دماغی صحت سے متعلق خدشات کو دور کرنے کے لیے ریاست کرناٹک کی جانب سے کیے جانے والے مختلف اقدامات کو اجاگر کیا گیا۔ تکنیکی سیشنز کا اختتام ڈائریکٹر، نیمہینس کی ایک تفصیلی پریزنٹیشن کے ساتھ ہوا، جس میں ٹیلی مانس کے حال ہی میں متعارف کرائے گئے جزو کے تحت چیلنجوں، تجربات اور آگے بڑھنے کے راستے کی وضاحت کی گئی۔

باقی ورکشاپ کو چار سیشنز میں تقسیم کیا گیا تھا، جس میں ایک پینل ڈسکشن اور تین انٹرایکٹو گول میز سیشن تھے۔ ان میں چیلنجوں سے نمٹنے، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں موجودہ اقدامات اور بہترین طریقوں کو بانٹنے اور ہندوستان میں ایک مجموعی ذہنی صحت کی دیکھ بھال کے ماحولیاتی نظام کے لیے آگے کی راہ ہموار کرنے پر توجہ مرکوز کی گءی۔ سیشن کے شرکاء میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، نیشنل میڈیکل کمیشن، ریاستوں اور مركزی خطوں، نیمہینس، ٹی آءی ایس ایس  اور آءی بی ایچ اے ایس کے سیکٹرل ماہرین کے علاوہ ڈبلیو ایچ او انڈیا، یونیسیف اور کلیدی ترقیاتی شراکت داروں کے نمائندے شامل تھے۔

مندوبین نے ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ خاص طور پر انفراسٹرکچر، ایچ آر، تربیت، علاج اور آءی ای سی؛ آیوشمان آروگیہ مندروں کے ذریعے پرائمری مینٹل ہیلتھ کیئر کی ترقی اور اسکیلنگ اور ذہنی بیماری میں مبتلا افراد کے حقوق، بشمول دوبارہ انضمام، بحالی اور بااختیار بنانے كے حوالے سے بات كی گءی۔ 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شرکاء نے بنیادی اور فوری چیلنجوں کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا جن سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

اعزازی رکن (صحت)، نیتی آیوگ نے اختتامی اجلاس میں ایک نئے قومی ذہنی صحت کی دیکھ بھال کے پروگرام کی تشكیل اور اس پروگرام کا از سر نو تصور کرنے کا اعادہ کیا اور كہا كہ اس سے دماغی بیماریوں اور عوارض کے علاج کی بہت بڑی ضرورت کو پورا کیا جائے گا۔ آگے کا راستہ جامع اور موثر خدمات کی فراہمی کے لیے ایک وسیع اور جامع وژن تیار کرنے، روایتی ادویات کے پہلوؤں کو یکجا کرتے ہوئے ایک مربوط نقطہ نظر اپنانے دماغی صحت کی دیکھ بھال کرنے والے افرادی قوت کو بڑھانے، نفسیاتی، نفسیاتی سماجی کام اور طبی نفسیات میں پوسٹ گریجویٹ نشستوں کو بہتر بنانے كا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1995359) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi , Telugu