وزارت خزانہ

سال 2023 میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف جی ایس ٹی انٹیلی جنس کی کارکردگی


سال 2023 میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف جی ایس ٹی انٹیلی جنس نے 6,323 معاملات کا پتہ لگایا جس میں 1,98,324 كروڑ روپے کی ڈیوٹی کی چوری شامل تھی۔ سال بہ سال ایسےکیسز کا پتہ لگانے میں 119 فیصد اضافہ ہوا ہے

سال 2023 میں ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) فراڈ کا پتہ چلانے کے لیے، آئی ٹی سی فراڈ کرنے والوں کے خلاف ڈائریکٹوریٹ جنرل آف جی ایس ٹی انٹیلی جنس کی خصوصی مہم کے نتیجے میں 2,335 معاملات کا پتہ چلا جس میں روپے 21,078 کروڑ روپے كاآئی ٹی سی فراڈ كیا گیا تھا؛ یہ سال بہ سال پتہ لگانے میں 46 فیصد اضافہ دکھاتا ہے

Posted On: 11 JAN 2024 6:50PM by PIB Delhi

سال 2023 کے دوران ڈائریکٹوریٹ جنرل آف جی ایس ٹی انٹیلی جنس (ڈی جی جی آئی) نے جو کہ جی ایس ٹی کے معاملات کی اعلیٰ تحقیقاتی ایجنسی ہے، ملک بھر میں جی ایس ٹی کی چوری کو روکنے کے لیے اپنی انتھک کوشش جاری رکھی۔ ڈی جی جی آئی نے مختلف شعبوں جیسے آن لائن گیمنگ، کیسینوز، انشورنس سیکٹر، سیکنڈمنٹ (افرادی قوت کی خدمات کی درآمد)، جعلی آءی ٹی سی جیسے دیگر شعبوں میں اہم جی ایس ٹی چوری کا پردہ فاش کیا ہے۔ ان شعبوں میں عدم تعمیل نہ صرف مالیاتی استحکام کے لیے خطرہ ہے بلکہ اس میں ممکنہ سماجی، مالیاتی اور اقتصادی سلامتی کے مضمرات بھی شامل ہیں۔

ڈی جی جی آئی کی لگن اور انتھک کوششوں كے نتیجے میں کارکردگی میں نمایاں اضافہ کے ساتھ قابل ذکر نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

ڈیوٹی کی چوری اور رضاکارانہ ادائیگیوں کا پتہ لگانے كی مجموعی کارکردگی: ڈی جی جی آئی كی طرف سے چوری اور رضاکارانہ ادائیگیوں کے کیسز کا پتہ لگانے میں اضافہ ہوا ہے۔ سال 2023 میں ڈی جی جی آئی نے 6,323 معاملات کا پتہ لگایا جس میں 28,362 کروڑ روپے کی رضاکارانہ ادائیگی کے ساتھ۔ 1,98,324 كروڑ روپے کی ڈیوٹی کی چوری شامل تھی۔  جی ایس ٹی چوری میں ملوث 140 ماسٹر مائنڈ  گرفتار کیے گءے تھے۔

سابقہ برس یعنی 2022 کے مقابلے میں یہ ایک نمایاں بہتری ہے جس میں 4,273 معاملات کا پتہ چلا جن میں 90,499 کروڑ روپے کی ڈیوٹی تھی اور 22,459 کروڑ روپے کی رضاکارانہ ادائیگی۔ 97 گرفتاریاں کی گئیں۔ ڈی جی جی آئی کے ذریعہ ڈیوٹی کی چوری کی سال بہ سال پتہ لگنے والی رقم میں 119 فیصد اضافہ اور رضاکارانہ طور پر کی جانے والی ادائیگیوں میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جعلی ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آءی ٹی سی) کیسز میں کارکردگی: ڈی جی جی آئی نے آئی ٹی سی دھوکہ بازوں کے خلاف ایک خصوصی مہم شروع کی تاکہ سرکاری ریونیو میں چوری كے سبب ہونے والے خسارے کو روکا جا سکے۔ اس کے نتیجے میں 2,335 مقدمات میں 2,642 کروڑ روپے کی رضاکارانہ ادائیگی کے ساتھ 21,078 کروڑروپے كے آءی ٹی سی فراڈ کے  کا پتہ چلا۔ جعلی انوائسنگ کی لعنت کو روکنے کے لیے 116 ماسٹر مائنڈز گرفتار کیے گءے۔ یہ پچھلے سال یعنی 2022 کے مقابلے میں ایک نمایاں بہتری ہے۔ اس میں کل 14,471 کروڑ روپے كے 1,646 کیسز کا پتہ چلا۔ 1,604 کروڑ روپے کی رضاکارانہ ادائیگی کی گئی تھی۔ 82 ماسٹر مائنڈ گرفتار کیے گءے۔

اس سے ڈیوٹی کی چوری کا پتہ چلنے والی رقم میں سال بہ سال 46 فیصد اور جعلی انوائسنگ کیسز میں رضاکارانہ طور پر کی جانے والی ادائیگیوں میں 65 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

ڈی جی جی آئی کی کارکردگی انصاف، شفافیت اور تعمیل کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے اس کی لگن کو واضح کرتی ہے۔ ڈی جی جی آئی جی ایس ٹی نظام کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے تاكہ اس بات کو یقینی بنایا جا سكے کہ کاروباری کارروائیاں جی ایس ٹی قوانین اور قواعد کے فریم ورک کے اندر چلائی جائیں اور تعمیل کرنے والے کاروباروں کو ہموار میدان فراہم ہو۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1995334) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi