قبائیلی امور کی وزارت

سال  2023کے اختتام کا جائزہ: قبائلی امور کی وزارت


مالی سال 2022-23 کے مقابلے (نظر ثانی شدہ )مالی سال 2023-24 میں قبائلی امور کی وزارت کے لیے بجٹ کا تخمینہ 70.69 فیصد بڑھ کر 12461.88 کروڑ روپے ہو گیا

مالی سال 2023-24 کے لیے ڈیولپمنٹ ایکشن پلان برائے شیڈولڈ ٹرائب (ڈی اے پی ایس ٹی) کے لیے 1,17,943.73 کروڑ روپے مختص کیے گئے

وزیر اعظم نے جن-جاتیہ گورو دیوس پر جنجاتی آدیواسی نیا ےمہا ابھیان پی ایم – جن من شروع کیا جس کا بجٹ تقریباً 24,000 کروڑ روپے ہے

وزیر اعظم نے نیشنل سکل سیل انیمیا کے خاتمے کے مشن کا آغاز کیا، جس کا مقصد 2047 تک ملک سے اس بیماری کا خاتمہ کرنا ہے

صدر جمہوریہ، محترمہ دروپدی مرمو کی قیادت میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی؛ نائب صدر جگدیپ دھنکھر؛ اور لوک سبھا کے اسپیکر، جناب اوم برلا نے قبائلی مجاہد آزادی بھگوان برسا منڈا کی یوم پیدائش پر جن جاتیہ گورو دیوس کی آل انڈیا تقریبات منائی

مرکزی قبائلی امور کی وزارت نے ایک ’منتھن شویر‘ کا اہتمام کیا، جس میں 9 مرکزی وزارتوں اور 18 ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کے 600 افسران کو پی ایم جن من کو مشن موڈ میں لاگو کرنے کے لیے ایک تفصیلی ایکشن پلان تیار کرنے کے لیے ایک ساتھ اکٹھا کیا گیا

وزیر اعظم نے نئی دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں آدی مہوتسو کا افتتاح کیا؛ 9 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 29 پی وی ٹی جیز نے حصہ لیا۔ تقریب نے قبائلی مصنوعات کی 3 کروڑ روپے کی فروخت کا مشاہدہ کیا

صدر جمہوریہ ہند نے کلیانہ، اڈیشہ میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے راجستھان میں چھ ای ایم آر ایس کا افتتاح کیا

ای ایم آر ایس کے لیے 38,000 سے زیادہ اساتذہ اور معاون عملہ بھرتی کیا جائے گا۔ بھرتی کے پہلے مرحلے میں 10,391 آسامیاں مشتہر کی گئیں

قبائلی امور کی وزارت نے یکم اپریل 2023 سے 27 دسمبر 2023 تک ڈی بی ٹی کے ذریعے 32.22 لاکھ قبائلی طلباء کو وظائف تقسیم کیے

جنگلات کے حقوق ایکٹ کے تحت 31اکتوبر2023 تک کل 1.8 کروڑ ایکڑ سے زیادہ 23.43 لاکھ اراضی کے حقوق تقسیم کیے گئے

این ای ایس ٹی ایس، ایمیزون انڈیاکے ساتھ مل کر، ای ایم آر ایس کے لیے ’ایمیزون فیوچر انجینئر پروگرام‘ کے مرحلہ دوم کا آغاز کیا

Posted On: 10 JAN 2024 2:04PM by PIB Delhi

2011 کی مردم شماری کے مطابق شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) ہندوستان کی آبادی کا تقریباً 8.6فیصد  ہیں جن کی تعداد تقریباً 10.45 کروڑ ہے۔ ہندوستان کے آئین کے آرٹیکل 342 کے تحت 730 سے زیادہ درج فہرست قبائل کو نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس‘ کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت ہند نے قبائل کی ترقی اور ان کے ورثے اور ثقافت کے تحفظ پر ایک ترجیح کے طور پر توجہ مرکوز کی ہے۔

قبائلی امور کی وزارت (ایم او ٹی اے) نے اس وژن اور قبائلیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی پائیدار وابستگی کے مطابق، مالی وسائل کی بہتر تقسیم، کوششوں کو یکجا کرنے، منصوبہ بندی کی دوبارہ انجینئرنگ اور وزارت کے نفاذ کے طریقہ کار کے ذریعے شعبہ جاتی  ترقی کو یقینی بنانے کے لیے خود کو تیار کیا۔

2023 کے دوران قبائلی امور کی وزارت کی کامیابیوں اور اقدامات کی اہم جھلکیاں حسب ذیل ہیں:

  • مالی سال 2022-23 (نظر ثانی شدہ ) کے مقابلے قبائلی امور کی وزارت کے بجٹ کا تخمینہ 70.69 فیصد بڑھ کر 12461.88 کروڑ روپے ہو گیا۔

قبائلی امور کی وزارت کے لیے مالی سال 2023-2024 کے بجٹ میں مجموعی طور پر بڑھے ہوئے بجٹ کا تخمینہ 12461.88 کروڑروپے رکھا گیا ہے،  یعنی پچھلے سال کے 7301.00 کروڑ روپے کے نظرثانی شدہ تخمینہ (آر ای) کے مقابلے میں 70.69فیصد  کا اضافہ ہوا ہے۔ قبائلیوں کی بہتری کے لیے 2023-24 کے بجٹ میں درج ذیل اعلانات کیے گئے ہیں۔

  1. پردھان منتری پی وی ٹی جی ڈیولپمنٹ مشن - خاص طور پر کمزور قبائلی گروپ (پی وی ٹی جی) خاندانوں اور رہائش گاہوں کو بنیادی سہولیات جیسے محفوظ رہائش، پینے کا صاف پانی اور صفائی، تعلیم صحت اور غذائیت تک بہتر رسائی، سڑک اور ٹیلی کام کنیکٹیویٹی اور پائیدار معاش کے مواقع کی  تکمیل  کرنا۔
  2. قومی سکل سیل کے خاتمے کا مشن - وزارت صحت اور خاندانی بہبود اور قبائلی امور کی وزارت آئی سی ایم آر اور متعلقہ ریاستوں کے تعاون سے مشترکہ طور پر نافذ کیا جائے گا۔ مشن ایک مربوط انداز میں اس جینیاتی بیماری کے بچاؤ، علاج اور انتظامی پہلوؤں کا احاطہ کرے گا۔

اس اعلان کے بعد، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یکم جولائی 2023 کو نیشنل سکل سیل انیمیا (ایس سی اے) کے خاتمے کے پروگرام کا آغاز کیا۔ اس کا مقصد سکل سیل کی بیماری سے پیدا ہونے والے اہم صحت کے چیلنجوں سے ، خاص طور پر ملک کی قبائلی آبادی میں نمٹنا ہے ۔ مشن کا مقصد اگلے 3 سالوں میں 40 سال سے کم عمر کے 8 کروڑ سے زیادہ قبائلیوں کی ایس سی اے کے لیے اسکریننگ کرنا ہے، جن میں سے 90 لاکھ سے زیادہ لوگوں کا ڈیٹا پہلے ہی اکٹھا کیا جا چکا ہے۔

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے ’سکل سیل انیمیا کے خاتمے کے لیے بیداری مہم اور ٹرینرز کی تربیت‘ کا آغاز کیا۔ اس پروگرام میں نچلی سطح کے کارکنوں کی تربیت کا تصور کیا گیا ہے تاکہ عوام بالخصوص قبائلی علاقوں میں اس سمت میں بیداری پیدا کی جا سکے۔ سکل سیل انیمیا اور اس کے خاتمے سے متعلق آگاہی ماڈیول کا مختلف قبائلی زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا تاکہ نچلی سطح پر پیغام کی گہرائی تک رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

  1. ای ایم آر ایس کے لیے اساتذہ کی مرکزی بھرتی - ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے لیے اگلے چند سالوں میں 38,000 سے زیادہ اساتذہ اور معاون عملہ بھرتی کیا جائے گا جس سے 3.5 لاکھ قبائلی طلبہ کو فائدہ پہنچے گا۔ نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (این ای ایس ٹی ایس) نے ای ایم آر ایس اسٹاف سلیکشن امتحان - 2023 کے ذریعے بھرتی کے پہلے مرحلے میں 10,391 آسامیاں بھرنے کے لیے اشتہار شائع کیا۔

قبائلی امور کی وزارت کا مختص بجٹ 2013-14 میں 4295.94 کروڑ روپے سے 2023-24 میں 12461.88 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے یعنی تقریباً 190.01 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UUBB.jpg

 

اسی طرح، 41 وزارتیں/محکمے قبائلی ترقیاتی منصوبوں کے لیے ہر سال اپنی کل اسکیم کی مختص رقم سے فنڈز مختص کرتے ہیں، ڈی اے پی ایس ٹی فنڈ مختص 2013-14 سے تقریباً ساڑھے پانچ گنا بڑھ گیا ہے (2013-14 میں 21,525.36 کروڑ روپے (اصل اخراجات) سے) بی ای 2023-24 میں 1,17,943.73 کروڑ روپے) ہو گیا ہے۔

  • بھگوان برسا منڈا کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 15 نومبر 2023 کو آل انڈیا تقریبات میں جن جاتیہ گورو دیوس منایا گیا۔

بہادر قبائلی مجاہدین آزادی کی یاد میں وقف جن جاتیہ گورو دیوس بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ آل انڈیا تقریبات کی قیادت صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی؛ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ؛ اور لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے کی۔ جشن کی تقریبات میں 6 وزراءاعلیٰ، 22 گورنرز، مرکزی حکومت کے 7 وزراء اور کئی ارکان پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں کے ، وزراء اور ایم ایل ایز نے جھارکھنڈ کے کھنٹی میں وزیر اعظم کے پروگرام میں ورچول طور پر شرکت کی ۔ قبائلی تحقیقی ادارے، ایکلویہ ماڈل ریزیڈنشیل اسکولس، سینٹرز آف ایکسی لینس، مرکزی وزارتوں، ریاستی قبائلی بہبود کے محکموں اور دیگر شراکت دار تنظیموں نے جنجاتیہ گورو دیوس کے موقع پر ملک بھر میں کئی تقریبات کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے وکست بھارت سنکلپ یاترا کو ہری جھنڈی دکھائی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اہم اسکیموں کے فائدے مقررہ وقت میں ہدف شدہ مستفیدین  تک پہنچیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025YC7.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NCAX.jpg

 

  • پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیاے  مہا ابھیان (پی ایم – جن من)

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ نے پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیا ے مہا ابھیان (پی ایم – جن من) کو کل 24,104 کروڑ روپے کی (مرکزی حصہ: 15,336 کروڑ روپے اور ریاست کا حصہ: 8,768 کروڑ روپے) کی منظوری دی تاکہ   9 لائن کی وزارتوں کے ذریعے 11 اہم اقدامات پر توجہ مرکوز کی جا  سکے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جن جاتیہ گورو دیوس (15 نومبر، 2023) کے موقع پر، سب سے زیادہ کمزور قبائلی گروپوں کی ترقی کے لیے پی ایم-جن من مشن کا آغاز کیا۔ انہوں نے پی ایم گتی شکتی پلیٹ فارم پر پورٹل بھی لانچ کیا جو پی ایم – جن من کی پیشرفت اور نتائج تک پہنچنے اور ان کی نگرانی کے لیے استعمال ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004NH33.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005P5T8.jpg

 

ہندوستان میں 18 ریاستوں اور انڈمان اور نکوبار جزائر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں واقع 75 برادریاں ہیں جنہیں خاص طور پر کمزور قبائلی گروپس (پی وی ٹی جیز) کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے۔ یہ پی وی ٹی جیز سماجی، اقتصادی اور تعلیمی شعبوں میں مسلسل کمزوری کا سامنا کر رہے ہیں۔ قبائلی امور کی مرکزی وزارت نے نئی دہلی میں ایک منتھن شیویر کا انعقاد کیا، جس میں نو مرکزی وزارتوں اور 18 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو پی ایم-جن من مشن کے نفاذ کا روڈ میپ تیار کرنے کے لیے ایک ساتھ جمع  کیا گیا۔   ملک بھر سے 600 سے زیادہ افسران نے اس  غور و خوض کے اہم اجلاس میں حصہ لیا جس میں ایکشن پلان کی تیاری اور پی ایم – جن من کو مشن موڈ میں نافذ کرنے پر توجہ دی گئی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006RBUU.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007OPVL.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008IGRL.jpg Image

 

  • قبائلی امور کی وزارت نے 25 دسمبر 2023 سے ہندوستان کے 100 اضلاع میں 9 لائن کی وزارتوں کے ساتھ پی ایم -جن من  کا پہلا مرحلہ شروع کیا

 

وزارت نے 100 اضلاع میں پی ایم جن من اسکیم کا پہلا مرحلہ 9 لائن وزارتوں اور ضلعی انتظامیہ  کے ساتھ شروع کیا تاکہ  پورے ہندوستان میں پی وی ٹی جیز کو 11 بنیادی سہولیات کی تکمیل  کو یقینی بنایا جائے۔ اس مہم کے تحت قبائلی بستیوں میں کیمپ لگائے جا رہے ہیں اور آدھار اندراج، پی ایم جن دھن کھاتوں، کمیونٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے، آیوشمان بھارت اندراج، ایف آر اے پٹہ کی تقسیم، کسان کریڈٹ کارڈ کے اندراج وغیرہ کے ذریعے بنیادی سہولیات قبائلی آبادی تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ وزارت، اطلاعات، تعلیم اور مواصلات (آئی  ای سی) مواد کے ذریعے بڑے  پیمانے پر حساسیت  پیدا کر رہی ہے اور تشہیر کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010J6FV.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011WS3N.jpg

 

  • وزیر اعظم نے دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ’آدی مہوتسو‘ کا افتتاح کیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 16 فروری 2023 کو دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں آدی مہوتسو، میگا نیشنل ٹرائبل فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ آدی مہوتسو قومی اسٹیج پر قبائلی ثقافت کو دکھانے کی ایک کوشش ہے اور یہ قبائلی ثقافت، دستکاری، کھانا، تجارت اور روایتی فن کی روح کو مناتا ہے۔ یہ قبائلی امور کی وزارت کے تحت قبائلی کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن لمیٹڈ (ٹی آر آئی ایف ای ڈی) کا سالانہ اقدام ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012AE6F.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image01395R3.jpg

 

اس تقریب میں 9 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 29 پی وی ٹی جیز کی شرکت دیکھی گئی۔ یہ 3 کروڑ روپے سے زیادہ کی قبائلی کاریگروں کی  مصنوعات کی فروخت کے ساتھ  اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر متعدد ڈانس پرفارمنسز بھی پیش کی گئیں جو توانائی اور ولولہ انگیزی سے لبریز تھیں۔ رقاصہ رانی خانم کی طرف سے کوریوگرافی کی گئی، اس پرفارمنس میں آسام کا بگورومبا، چھتیس گڑھ کا پنتھی ڈانس، تلنگانہ کا گوسادی، مدھیہ پردیش کا بیگا پردھونی، سکم کا تمانگ سیلو، گجرات کا سدھی دھمال، مغربی بنگال کا پرولیا چھاؤ، اور اتراکھنڈ کا ہارول ڈانس (ہارول نرتیہ) شامل تھا۔

  • ہندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مرمو نے کولیانہ، اڈیشہ میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس ) کا افتتاح کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/14KMX1.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/155T1CV.jpeg

 

ہندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مرمو نے 20 نومبر 2023 کو کلیانہ، میور بھنج، اڈیشہ میں ایک ای ایم آر ایس کا افتتاح کیا۔ اس اسکول کے لیے قبائلی امور کی وزارت نے 38 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دی ہے، جسے ہندوستان اسٹیل کنسٹرکشن لمیٹڈ (ایچ ایس سی ایل) ، جو کہ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے تحت ایک پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہے، تعمیر کر رہا ہے

  • وزیر اعظم نے راجستھان میں چھ ای ایم آر ایس کا افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image016F9Q6.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image017CT5P.jpg

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 27 جولائی 2023 کو راجستھان کے ادے پور (2)، بانسواڑہ (2)، پرتاپ گڑھ (1) اور ڈنگر پور (1) کے اضلاع میں واقع 6 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کا افتتاح کیا۔ 2880 قبائلی طلباء جن میں نصف لڑکیاں ہوں گی،  ان اسکولوں کی تعمیر سے مستفید ہوں گے۔

  • 6 ریاستوں کے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کے طلباء نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے  تعلیمی دورے کے ایک حصے کے طور پر  ملاقات کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image018HZFN.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0196OGR.jpg

 

6 ریاستوں یعنی راجستھان، اتراکھنڈ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے ای ایم آ ر ایس  طلباء نے راشٹرپتی بھون کا دورہ کیا اور صدر جمہوریہ  محترمہ دروپدی مرمو سے 22 اگست 2023 کو قبائلی امور اور این ای ایس ٹی ایس کی وزارت کے زیر اہتمام تعلیمی دورے کے ایک حصے کے طور پر ملاقات کی۔

  • راشٹرپتی بھون، امرت ادیان اور راشٹرپتی میوزیم کا ای ایم آر ایس طلبہ کا خصوصی دورہ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image020VV5Q.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image021YYUI.jpg

 

نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی برائے  قبائلی طلبا  (این ای ایس ٹی ایس) نے راشٹرپتی بھون کے ساتھ مل کر 3 ریاستوں راجستھان، اتراکھنڈ اور ناگالینڈ سے تعلق رکھنے والے  600 ای ایم  آر ایس طلباء کے  لیے 15 فروری 2023 کو راشٹرپتی بھون، میوزیم اور امرت ادیان کے دورے کا اہتمام کیا۔ ای ایم آر ایس طلبہ کے اڑان اتسو، 2023دورے کی منصوبہ بندی صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ کو مدعو کرنے کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی تھی جو اس ملک  کا مستقبل ہیں۔

  • صدر محترمہ دروپدی مرمو نے قبائلی امور کی وزارت کے زیراہتمام ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ٹی آر آئی ایف ای ڈی) اور نیشنل شیڈیولڈ ٹرائب فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ٹی ایف ڈی سی) کے زیر اہتمام 25 مئی 2023 کو جھارکھنڈ کے کھنٹی ضلع میں برسا منڈا کالج اسٹیڈیم  میں منعقدہ مہیلا ایس ایچ جیز  سمیلن میں خواتین ایس ایچ جی ارکان سے بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0222518.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image023L0Q2.jpg

 

مہیلا ایس ایچ جیز سمیلن کی اہم جھلکیاں:

  • قبائلی فنون اور دستکاری کے براہ راست مظاہرے، قبائلی مصنوعات کی دستکاری کے مطابق ڈسپلے اور ٹی آر آئی ایف ای ڈی، این ایس ٹی ایف ڈی سی اور حکومت ہند کی دیگر وزارتوں/محکموں کے ذریعے وی ڈی وی کے اسٹال لگائے گئے۔
  • این ایس ٹی ایف ڈی سی ، این ایس آئی سی، این آئی ای ایس بی ڈی یو، اسکل سیکٹر  کاونسل  (ایف آئی سی ایس آئی)، محکمہ ڈاک اور ایم ایس ایم ای کی وزارت نے مختلف اسٹال لگائے۔
  • تقریباً 25,000-30,000 قبائلیوں نے  پورے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔
  • قبائلی امور کی وزارت کے قبائلی صحت سیل کے  ایک بوتھ کے ذریعے ایس سی ڈی، ٹی بی اور ملیریا کے بارے میں بیداری پیدا کرنا؛ ہیلتھ کارنر میں سکل سیل بیماری/علامت کی اسکریننگ بھی کی گئی۔
  • صدر جمہوریہ ہند نے راشٹریہ بھون میں خاص طور پر کمزور قبائلی گروپوں کے ارکان سے بات چیت کی اور ان کا خیر مقدم کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image024HC6Z.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image025BGA3.jpg

 

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے 12 جون 2023 کو راشٹرپتی بھون، پریزیڈنٹ اسٹیٹ کے اسپورٹس گراؤنڈ میں پی وی ٹی جی میٹنگ میں شرکت کی۔ اپنی نوعیت کے پہلے پہل میں، صدر نے 75 پی وی ٹی جیز کے اراکین کو وسیع بات چیت کے لیے  راشٹرپتی بھون کے دورے کے لیے مدعو کیا۔ اور انہیں قبائلی امور کی وزارت کی مختلف اسکیموں اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ پی وی ٹی جی ممبران کو دن کے وقت امرت ادیان اور راشٹرپتی بھون کا دورہ بھی کرایا گیا۔ صدر نے ہر پی وی ٹی جی برادری  کے مہمانوں کو اعزاز سے بھی نوازا۔

  • قبائلی امور کی وزارت نے 1 اپریل 2023 سے 27 دسمبر 2023 تک ڈی بی ٹی کے ذریعے 32.22 لاکھ قبائلی طلباء کو وظائف تقسیم کیے ہیں۔

قبائلی امور کی وزارت نے مختلف اسکالرشپ اسکیموں یعنی ایس ٹی طلباء کے لئے پری میٹرک اسکالرشپ، ایس ٹی طلباء کے لئے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ، ایس ٹی طلباء کے لئے اعلی تعلیم کے واسطے قومی فیلوشپ اسکیم، ایس ٹی طلباء کے لئے اعلی تعلیم کے واسطے قومی اسکالرشپ اسکیم (ٹاپ کلاس)، بیرونی ممالک  میں زیر تعلیم ایس ٹی طلباء کے لیے نیشنل اوورسیز اسکالرشپ کے تحت یکم اپریل سے 27 دسمبر 2023 تک  3222609 طلباء کو 1692.47 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی ہے ۔

اسکالرشپ اسکیموں کے تحت یکم اپریل سے 31 دسمبر 2023 تک کے اخراجات اوراستفادہ کنندگان  کی تفصیلات

روپے کروڑ میں

نمبرشمار

اسکیم کا نام

مالی سال 24-2023 (اپریل 2023 سے دسمبر 2023 تک)

اخراجات روپئے کروڑ میں (27 دسمبر 2023 تک)

استفادہ کنندگان کی تعداد

1.

ایس ٹی طلباء کے لئے پری میٹرک اسکالرشپ

156.45

1019327

2.

 ایس ٹی طلباء کے لئے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ

1387.11

2194182

3.

ایس ٹی طلباء کے لئے اعلی تعلیم کے واسطے قومی فیلوشپ اسکیم

76.92

3643

4.

ایس ٹی طلباء کے لئے اعلی تعلیم کے واسطے قومی اسکالرشپ اسکیم (ٹاپ کلاس)

68.03

5413

5.

بیرونی ممالک  میں زیر تعلیم ایس ٹی طلباء کے لیے نیشنل اوورسیز اسکالرشپ

3.96

44

 

میزان

1692.47

3222609

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

  • جنگلات کے حقوق ایکٹ کے تحت 31اکتوبر2023 تک کل 1.8 کروڑ ایکڑ سے زیادہ 23.43 لاکھ اراضی کے مالکانہ  حقوق تقسیم کیے گئے۔

ریاستی حکومتوں کی طرف سے جمع کرائی گئی معلومات کے مطابق، 31اکتوبر2023 تک تمام ریاستوں میں تقریباً 18070577.43 ایکڑ کے 23,43,009 اراضی کے مالکانہ حقوق (انفرادی اور برادری کے حقوق) کودرج فہرست قبائل اور دیگر روایتی جنگلات کے باشندوں (جنگلات کے حقوق کی پہچان) ایکٹ، 2006 کے تحت تقسیم کیے گئے۔

مورخہ 31 اکتوبر 2023 تک موصولہ دعوؤں کی تعداد

مورخہ 31 اکتوبر 2023 تک تقسیم کئے گئے مالکانہ حقوق کی تعداد

جنگلاتی اراضی کی حد جس  کے لیے مالکانہ حقوق تقسیم کئے گئے (ایکڑ میں)

انفرادی

کمیونٹی

میزان

انفرادی

کمیونٹی

میزان

انفرادی

کمیونٹی

میزان

43,81,385

1,89,547

45,70,932

22,29,013

1,13,996

23,43,009

47,96,364.16

1,32,74,213.27

1,80,70,577

  • این ای ایس ٹی ایس نے ایمیزون انڈیا اور لرننگ لنک فاؤنڈیشن کے تعاون سے، ای ایم آر ایس ایسکے لیے ’ایمیزون فیوچر انجینئر پروگرام‘ کےمرحلہ II کا آغاز کیا۔

قبائلی امور کی مرکزی وزارت کے تحت نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (این ای ایس ٹی ایس) نے آندھرا پردیش، گجرات، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، راجستھان اور تلنگانہ میں پھیلے 54 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) میں ’ایمیزون فیوچر انجینئر پروگرام‘ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا۔  دوسرے مرحلے میں ایڈوانسڈ بلاک پروگرامنگ اور مصنوعی ذہانت کا نصاب شامل ہوگا۔

  • قبائلی امور  کی وزارت  نے ججوں کے پینل میں وزارتوں/محکموں کے درمیان یوم جمہوریہ پریڈ 2023 کی بہترین جھانکی کا ایوارڈ حاصل کیا۔

ہمارے شاندار قبائلی ورثے کا جشن منانے کے وژن کے مطابق،ایک جھانکی جس میں قبائلی امو رکی وزارت کے ذریعے ملک بھر میں ایس ٹی طلباکے لیے قائم کردہ ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں میں معیاری تعلیم کے ذریعے قبائلی فلاح و بہبود کی جھلک پیش کی گئی،قومی یوم جمہوریہ کی پریڈ میں دکھائی گئی۔

  • قبائلی امور کی وزارت نے، وزارت دفاع اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے اشتراک سے، ’آدی شوریہ - پرو پراکرم کا‘ کو قبائلی رقصوں کی رنگا رنگ نمائش کے ساتھ منایا، اور پراکرم دیوس کے موقع پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 126ویں یوم پیدائش  پر مسلح دستو ں نے پروگرام پیش کیے۔

آدی شوریہ میں  فوجی دستوں کے حیرت انگیز کرتبوں اور قبائلی رقص کے ذریعے جوش وجذبے اور توانائی کا مظاہرہ کیا گیا، جس میں ہندوستان بھر کے رنگارنگ قبائلی ثقافت کی خوبصورتی کو ظاہر کیا گیا اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت کا پیغام   دیا گیا۔ 1200 سے زیادہ فنکاروں نے اپنے قبائلی فن کے مظاہرے سے شہر  کو مسحور کردیا۔ لوگوں کو راغب کرنے کے لیے اسٹیڈیم کمپلیکس کے اندر اور باہر خوبصورت بنر اور قبائلی آرٹ کے نمونے آویزاں کئے گئے۔اس پروگرام کو دیکھنے کے لیے دو دن میں اس مقام پر 90000 سے زیادہ لوگ آگئے۔

  • قبائلی امور کی وزارت نےدرج فہرست علاقوں کے ضلع  کلکٹروں اور پروجیکٹ افسروں (آئی ٹی ڈی اے) کے لیے اچھی حکمرانی پر ورکشاپ کا اہتمام کیا۔

قبائلی امور کی وزارت نے 11 فروری 2023 کو نئی دہلی میں درج فہرست علاقوں کے ضلع کلکٹروں اور پروجیکٹ افسران (آئی ٹی ڈی اے) کے لیے ’اچھی حکمرانی  پر ایک ورکشاپ‘ کا اہتمام  کیا۔ دس ریاستوں کے درج فہرست علاقوں  کے 90 سے زیادہ ضلع  کلکٹروں اور پروجیکٹ افسروں (آئی ٹی ڈی اے) نے ورکشاپ میں حصہ لیا اور پالیسی اور عمل آوری میں پائی جانے والی خامیوں  پر اپنے تجربات شیئر کیے، اپنے علاقوں میں باہمی آموزش  کے ذریعے ان خامیوں کو دور  کرنے کے لیے سفارشات/تجاویز پیش کیں۔

  • قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے 2 مارچ 2023 کو ’پی وی ٹی جی علاقوں میں تعینات افسران کے فیلڈ دوروں پر مباحثے‘ کی صدارت کی۔

پی وی ٹی جی  کمیونٹیز کے تحفظ اور ترقی سے متعلق مسائل پر خصوصی توجہ دینے کے لیے، قبائلی امور کے مرکزی وزیر نے افسروں کی تعیناتی کی  ہدایت دی اور کہا  کہ وہ متعلقہ ریاستی حکومت/یو ٹی  انتظامیہ کے افسران کی  مشاورت کے ساتھ  آئندہ منصوبے کے لیے  پی وی ٹی جی  بستیوں کے فیلڈ دورے  کریں تاکہ پی وی ٹی جی کمیونٹیز کے حالات اور زمینی سطح کے جائزے سے واقف ہو سکیں۔ 50 سے زائد افسران نے دورہ مکمل کیا، جن میں سے 7 نے وزیر موصوف کے سامنے  اپنے تجربات اور اہم نتائج  پیش کیے۔

  • سرائیکیلا-کھرساواں، جھارکھنڈ میں باصلاحیت قبائلی نوجوانوں کے لیے ’کوشل مہوتسو‘ جاب فیئر کا انعقاد  کیا گیا

مرکزی قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا نے ہنر کی ترقی کی وزارت کی طرف سے قبائلی امور کی وزارت کے اشتراک سے منعقدہ میگا جاب میلے میں شرکت کی۔ یہ میلہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی ایک منفرد مثال تھا اور اس میں سرکردہ آٹو موٹیو کمپنیوں نے شرکت کی، جس نے قبائلی نوجوانوں کو دو اور چار پہیہ گاڑیوں کے لیے تربیت یافتہ ٹیکنیشن بننے کے لیے ملازمت کے مواقع فراہم کیے تھے۔ جاب فیئر میں 350 سے زائد امیدواروں کو 11 کمپنیوں نے مختلف ملازمتوں کے لیے منتخب کیا۔

  •  مرکزی قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا نے انڈمان جزائر کا چار روزہ دورہ کیا۔

جناب  ارجن منڈا نے ’اونگے‘ پی وی ٹی جی کمیونٹی سے ملنے کے لیے لٹل انڈمان جزیرے میں ڈوگونگ کریک کا بھی دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پرائمری اسکول میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا اور ’اونگے‘ قبیلے کے بچوں سے بات چیت بھی کی۔

  • جناب  ارجن منڈا نے 18 اپریل 2023 کو منی پور میں مرکزی شعبے کی  اسکیم ’شمال مشرقی علاقہ سے قبائلی مصنوعات کے فروغ کے لیے مارکیٹنگ اور لاجسٹک ڈیولپمنٹ(پی ٹی پی-این ای آر) ‘ کا آغاز کیا۔

اس موقع پر منی پور میں وی ڈی وی کیز کی تین نئی مصنوعات  یعنی کامجونگ ضلع سے دارچینی رولس (دالچینی)، ضلع اکھرول سے بلیک رائس (چاکھاؤ) اور خشک بانس کے شوٹ کو لانچ کیا گیا۔ اس اسکیم کے نفاذ کے لیے تقریباً 143 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

  • جناب ارجن منڈا نے وائبرنٹ ولیج پروگرام کے تحت آنے والے دیہاتوں کے سرپنچوں کے ساتھ بات چیت کے اجلاس کا انعقاد  کیا۔

جناب ارجن منڈا نے 14 اگست 2023 کو نئی دہلی میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر وائبرنٹ ولیج پروگرام کے تحت سرحدی گاؤں کے دو سو سے زیادہ سرپنچوں کی ان کی شریک حیات کے ساتھ میزبانی کی۔ ہر ریاست کے ایک سرپنچ نے وائبرنٹ ولیج پروگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

  • ٹرائیفیڈ کے فنی خزانے نےجی-20 سربراہی اجلاس میں  لوگوں کا مسحور کیا۔

جی-20 سربراہی اجلاس میں ہندوستان کے بھرپور قبائلی ورثے اور دستکاری کی ایک قابل ذکر نمائش دیکھنے میں آئی، جسے ٹرائیفیڈ (ٹرائیبل کوآپریٹیو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا) ، قبائلی امور کی وزارت نے تیار کیا اور پیش کیا۔ ہندوستان کے مختلف خطوں کے قبائلی کاریگروں کے ہاتھ سے تیار کردہ کئی شاندار مصنوعات نے دنیا بھر کے مندوبین کی توجہ اور تعریف حاصل کی۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں، جناب  پریش بھائی جینتی بھائی راٹھوا نے جی 20 کرافٹس بازار میں پتھورا آرٹ کے لائیو مظاہرے کے ساتھ اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

  •  قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے احمد آباد میں آدی مہوتسو کا افتتاح کیا اور بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جناب ارجن منڈا اور گجرات کے وزیر اعلیٰ، جناب بھوپیندر پٹیل نے 25 اکتوبر 2023 کو احمد آباد میں آدی مہوتسو کا افتتاح کیا اور بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 10 روز چلنے والی میگا ایونٹ کا اہتمام ٹرائیفیڈ (ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا، قبائلی امور کی مرکزی وزارت) نے کیا تھا، جس میں 100  سے زیادہ اسٹالز میں قبائلی دستکاری، آرٹ، پینٹنگز، فیبرک، زیورات، کھانوں اور بہت کچھ دیگر اشیاء  کی نمائش کی گئی اور انھیں فروخت بھی کیا گیا۔  میلے میں ملک بھر سے 200 سے زائد قبائلی دستکاروں اور فنکاروں نے شرکت کی۔

  • قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے جمشید پور، جھارکھنڈ میں قومی قبائلی تہوار –’آڈی مہوتسو‘ کا افتتاح کیا۔

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے 7 اکتوبر 2023 کو جمشید پور، جھارکھنڈ میں آدی مہوتسو - قومی قبائلی تہوار کا افتتاح کیا۔ اس میگا ایونٹ کا انعقاد جھارکھنڈ میں ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ٹرائیفیڈ)، قبائلی امور کی وزارت نے 7 سے 16 اکتوبر 2023 تک کیا۔  اس تقریب میں جھارکھنڈ کے تقریباً 30 کاریگروں کے اسٹال تقریباً 11 وی ڈی وی کے اسٹال اور پانچ کھانوں کے اسٹال لگائے گئے۔اس تقریب میں دیگر ریاستوں کے 68 کاریگروں کے اسٹالوں کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا جس میں 15 کھانوں کے اسٹال بھی شامل تھے۔ ٹیکسٹائل، پینٹنگ، جیولری، دھات،بید ،بانس اور کھانوں جیسے مختلف زمروں میں شاندار ٹیلنٹ کا براہ راست مظاہرہ کیا گیا۔

  • جناب ارجن منڈا نے دہرادون میں چوتھے ای ایم آر ایس  قومی ثقافتی اور ادبی میلے اور کلا اتسو- 2023 کا افتتاح کیا۔

قبائلی امور کے مرکزی وزیر نے 3 اکتوبر 2023 کو دہرادون میں اتراکھنڈ کے  وزیر اعلیٰ  جناب پشکر سنگھ دھامی کی موجودگی میں چوتھے  ای ایم آر ایس قومی ثقافتی اور ادبی میلے اور کلا اتسو 2023 کا افتتاح کیا۔ تقریب کا اہتمام قبائلی طلباء کے لیے  نیشنل ایجوکیشن  سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (این ای ایس ٹی ایس)، اور دہرادون میں ایکلویہ ودیالیہ سنگٹھن سمیتی (ای وی ایس ایس)، اتراکھنڈ کے زیر اہتمام  کیا گیاتھا۔ چار روزہ ایونٹ نے 22 ریاستوں کے 2000 سے زیادہ قبائلی طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک قومی پلیٹ فارم فراہم کیا۔

  • قبائلی امور کی وزارت نے صفائی مہم اور زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے ایک ماہ طویل خصوصی مہم 3.0 کا کامیابی سے انعقاد کیا۔

قبائلی امور کی مرکزی وزارت نے پورے جوش اور ہمہ گیر انداز میں ایک ماہ طویل خصوصی مہم 3.0 کا اہتمام کیا۔ اس مہم کے بنیادی فوکس  میں زیر التواء معاملات کو نمٹانا، جگہ کے انتظام کو ترجیح دینا، کام کی جگہ کے تجربے کو بہتر بنانا اور وزارت کے اندر اور اس کے ماتحت/منسلک/فیلڈ دفاتر میں صفائی کی مہم شامل تھی۔

Image

قبائلی امور کی وزارت کی خصوصی مہم 3.0 میں 2  آؤٹ ڈور  صفائی مہمات بھی شامل تھیں۔اس کے علاوہ ، 2281 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 485 فائلوں کو تلف کیا گیا، جب کہ 731 ای فائلوں کو نظرثانی کے لیے شناخت کیا گیا اور 210 ای فائلوں کو بند کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ مہم کے دوران  ارکان پارلیمنٹ کے 26 حوالہ جات، 6 پارلیمنٹ کی یقین دہانیاں، 2 ریاستی حکومت کے ریفرینسز ، 175 عوامی شکایات، 2 پی ایم او ریفرینسز، 42 عوامی شکایات کی اپیلیں نمٹا دی گئیں۔ اس کے علاوہ، صفائی مہم کے نتیجے میں، دیگر سرگرمیوں سمیت  200 مربع میٹر جگہ خالی کر دی گئی اور  اسکریپ کو ٹھکانے لگانے کے بعد 210000 روپئے حاصل کیے گئے ۔

  • ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کے استاد ڈاکٹر یشپال سنگھ کو نیشنل ٹیچرس ایوارڈ - 2023 سے نوازا گیا۔

ڈاکٹر یشپال سنگھ، پرنسپل، ایم ایم آر ایس  بھوپال، مدھیہ پردیش، ان 75 باصلاحیت اساتذہ میں سے ایک تھے جنہیں ، یوم  اساتذہ کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند  کی طرف سے نیشنل ٹیچرز ایوارڈ کے لیے پورے ملک سے ایک سخت اور شفاف آن لائن تین مرحلے کے عمل کے ذریعے منتخب کیا گیا تھا ۔

 

*************

ش ح ۔ ا ک ۔ ا گ - ر ب – را

U. No.3497​​​​​​​



(Release ID: 1995319) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi