کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کول کنٹرولر آرگنائزیشن کی تنظیم نو كا عمل جاری


وزارتِ خزانہ نے تنظیم نو کی منظوری دے دی

Posted On: 11 JAN 2024 6:00PM by PIB Delhi

کول کنٹرولرز آرگنائزیشن کوئلے كی وزارت کا ایک ماتحت دفتر ہے جس کے کلکتہ اور دہلی میں دفاتر اور دھنباد، رانچی، بلاس پور، ناگ پور، سمبل پور اور کوٹھا گوڈم میں فیلڈ دفاترہیں۔ کول کنٹرولر تنظیم کوئلے کی منصفانہ پیداوار اور تجارتی لین دین بشمول معیار کی نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف قوانین اور ضانطوں کے تحت مختلف کام انجام دیتی ہے۔

کوئلے کے شعبے میں اصلاحات کے موجودہ منظر نامے کے ساتھ تنظیم کو ہم آہنگ کرنے کے لیے کوئلے کی وزارت نے کول کنٹرولر کے دفتر کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے جناب اے این سہائے، سابق سی ایم ڈی، ایم سی ایل/سابق کول کنٹرولر کی صدارت میں نومبر 2019 میں ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔  کمیٹی نے کول کنٹرولر آرگنائزیشن کی تنظیم نو کی تجویز پیش کی جس کا مقصد تجارتی کان کنی کو منضبط بنانا اور ملک میں کوئلے کی پیداوار کو بڑھانا تھا تاکہ درآمد کے بغیر ایك  بلین ٹن پیداوار کی جا سکے۔ کول کنٹرولر آرگنائزیشن کی تنظیم نو کو بالآخر وزارت خزانہ  نے مورخہ 20.10.2023 کو منظوری دے دی ہے۔ سی سی او کی نئی منظور شدہ قوت (130) ذیل میں دی گئی ہے:

افرادی قوت

گرپ اے

گرپ بی

گروپ سی

میزان

گزیٹیڈ

گزیٹیڈ

نن گزیٹیڈ

نن گزیٹیڈ

 

43

15

16

56

130

 

ایک سو تیس،130 افرادی قوت کی منظور شدہ تعداد اور نئی منظور شدہ اسامیوں کو بھرنے کے لیے بھرتی کے ضابطوں کی منظوری کا عمل کوئلے كی وزارت اور کول کنٹرولر آرگنائزیشن میں جاری ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1995317) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Telugu