وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش کے مرکزی  وزیر جناب سربانند سونووال کل گوہاٹی میں ہومیوپیتھی کے  علاقائی تحقیقی ادارے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Posted On: 11 JAN 2024 4:56PM by PIB Delhi

آیوش  کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال 12 جنوری 2024 کو گوہاٹی کے آزارہ میں علاقائی تحقیقی ادارہ برائے ہومیوپیتھی اور انٹی گریٹڈ آیوش ویلنیس سینٹر  کے مستقل کیمپس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس پروجیکٹ کے لیے 53.89 کروڑ کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ انسٹی ٹیوٹ ہومیوپیتھی کے کلینکل ریسرچ یونٹ کے طور پر 1984 میں اوڈالباکرا، گوہاٹی میں کرائے کی عمارت میں قائم کیا گیا تھا۔ اس وقت یہ سنٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی پرانی عمارت میں بھیٹاپارا، گوہاٹی میں واقع ہے۔

انسٹی ٹیوٹ ماں اور بچے کی او پی ڈی، اور ایل ایس ڈی کلینک جیسی خصوصی او پی ڈی کے ساتھ ہر سال مسلسل بڑھتی ہوئی او پی ڈی کے ساتھ آس پاس کی آبادی کی صحت کی ضروریات کو پورا کر رہا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے وقتاً فوقتاً پیری فیرل او پی ڈیز اور آگاہی کیمپس بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔

یہ ادارہ انتہائی معمولی نرخوں پر لیبارٹری خدمات فراہم کر رہا ہے اور جلد کے امراض، ہیضہ/گیسٹرو اینٹرائٹس، دائمی سائنوسائٹس اور برونکائٹس، انفلوئنزا جیسے بیماری، یوٹیرن فائبرائیڈ، اوٹائٹس میڈیا، ہائی بلڈ پریشر، وٹیلگو، چنبل، درد شقیقہ وغیرہ پر کلینکل ٹرائلز کامیابی سے مکمل کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ یہ ادارہ صحت عامہ کے پروجیکٹس جیسے سوستھیا رکشن  پروگرام، ایس سی کیمپس،صحت مند بچوں کےلئے ہومیوپیتھی کے شعبہ میں  سرگرم عمل ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے باوقار تنظیموں جیسے این آئی پی ای آر، گوہاٹی، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ فار آیوروید کے اے ایس یو  اور ایچ ادویات کے فارماکو ویجیلنس اور ریاستی ہومیو پیتھک میڈیکل کالج کے ساتھ تحقیقی سرگرمیوں کے لیے بھی تعاون کیا۔

8 اور 9 جنوری کو مرکزی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ہومیوپیتھی)، لکھنؤ اور ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ہومیوپیتھی، سلی گڑی کی نئی عمارتوں کا افتتاح بھی آیوش اور خواتین و اطفال کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر منجپرا مہندر بھائی نے کیا۔

سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان ہومیوپیتھی (سی سی آر ایچ) حکومت ہند کی آیوش کی وزارت کے تحت ایک اعلیٰ تحقیقی ادارہ ہے جو ہندوستان میں ہومیوپیتھی کے میدان میں سائنسی تحقیق کو شروع کرتا ہے، مربوط کرتا ہے، ترقی دیتا  ہے، پھیلاتا ہے اور اسے فروغ دیتا ہے۔ یہ 27 اداروں کے نیٹ ورک کے ذریعے پورے ہندوستان میں کثیر توجہی تحقیق کرتا ہے۔

ڈائرکٹر جنرل، سینٹرل ریسرچ کونسل آف ہومیوپیتھی ڈاکٹر سبھاش کوشک نے بتایا کہ سنٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ہومیو پیتھی)، لکھنؤ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل ہیلتھ مشن (اے بی ڈی ایچ ایم) کی تعمیل کرے گا اور اس سے او پی ڈی میں آنے والے تمام مریضوں کو فائدہ ہوگا۔ آیوش اسپتال مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (اے-ایچ ایم آئی ایس) کے ذریعے مریضوں کا اندراج اور ان سے مشورہ کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار ہومیوپیتھی، سلی گڑی مریضوں کی دیکھ بھال میں بہترین معیار کے ساتھ کام کر رہا ہے اور اس نے این اے بی ایچ  آیوش انٹری لیول سرٹیفیکیشن حاصل کرنے کے لیے رسمی کارروائیاں مکمل کر لی ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ کے پاس غیر متعدی امراض کے علاج کا بھرپور تجربہ ہے اور وہ ایسے لوگوں کے لیے ایک سنٹر آف ایکسی لینس کے طور پر ترقی کے لیے مزید کام کرے گا۔

علاقائی تحقیقی ادارہ برائے ہومیوپیتھی، سلی گڑی 1984 میں قائم کیا گیا تھا اور اس نے پہلے ہی طبی اور صحت عامہ کے تحقیقی منصوبوں میں خاص طور پر مربوط این پی سی ڈی سی ایس-آیوش  پروگرام میں نمایاں تعاون کیا ہے۔

********* 

U.NO. 3500

(ش ح۔ام۔)


(Release ID: 1995256) Visitor Counter : 82