وزارتِ تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان نے گاندھی نگر میں مستقبل کے لیے افرادی قوت کی تعمیر: صنعت کے لیے ہنر مندی کا فروغ 4.0 کے  عنوان پر منعقدہ افتتاحی اجلاس میں شرکت کی


ہندوستان، صنعت اور اختراع کی دنیا میں ترقی کرتے ہوئے انڈسٹری 4.0 کا استعمال کرنے کے لیے مضبوط پوزیشن میں ہے :جناب دھرمیندر پردھان

سال 2047 تک ‘وکست بھارت’ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے، ہر کسی کو، خاص طور پر نوجوانوں کو تعاون کرنا ہوگا – جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 11 JAN 2024 2:19PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے،گجرات کے گاندھی نگر میں  مہاتما مندر کنونشن اور ایگزبیشن سینٹر میں منعقدہ وائبرنٹ گجرات سمٹ 2024 میں مستقبل کے لیے افرادی قوت کی تعمیر: صنعت 4.0 کے لیے ہنر کے فروغ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔ سیشن میں صنعت کے ممتاز رہنما، کاروباری شخصیات، گجرات حکومت کے افسران اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےجناب پردھان نے ذکر کیا کہ وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 ،قومی ترجیحات طے کرنے کے لیے ملک کے ترقیاتی سفر پر غور کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ مہاتما گاندھی اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جناب پردھان نے گلوبل ہائی ٹیبل پر ملک کے مقام کو بڑھانے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ذکر کیا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ترقی کا گجرات ماڈل ریاستوں کی ہنر مندی کی کوششوں کے لیےگائڈ بن گیا ہے جس کے ذریعہ وکست بھارت 2047 کے وژن کو پورا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم اور ہنرمندی کے موافق ماحول میں قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کی زیر قیادت مداخلت ملک کی یووا شکتی کو مستقبل کے لیے تیار کرے گی۔

جناب پردھان نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح ڈیموگرافی، ڈیمانڈ اور فیصلہ کن حکومت ہندوستان کے لمحے کے عوامل بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کے اسٹارٹ اپ اور اختراعی کلچر نے ملک کو علم اور ہنر کا مرکز بنا دیا ہے۔

وزیرموصوف نے وسیع آبادی کی مہارت، پیداواری صلاحیت، مہارت اور قابلیت کو بڑھانے کے بارے میں بھی بات کی۔ جناب پردھان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح ہندوستان انڈسٹری 4.0 کا استعمال کرنے کے لیے مضبوط پوزیشن میں ہے اور صنعت اور اختراع کی دنیا میں زبردست ترقی کررہا ہے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ جب دنیا کی آبادی تیزی سے کم ہو رہی ہے، ہندوستان اپنے نوجوانوں کوبااختیاربنارہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ اگلے 25-30 برسوں میں ملک میں کام کرنے کی عمر کی آبادی کے لحاظ سے آگے بڑھے گا۔ جناب    پردھان نے مزید کہا کہ 2047 تک ‘وکِست بھارت’ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے، سب کو اپنا تعاون کرنا ہوگا، خاص طور پر نوجوانوں کو۔

انہوں نے گجرات اور اس کے ترقی پر مبنی، جامع اور شراکتی ماڈل کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘گجرات ماڈل’ کی سب سے بڑی طاقت ‘خواتین کی قیادت میں ترقی’ ہے۔

جناب پردھان نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ کو آگے بڑھانے میں ریاست کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے ذکر کیا کہ کس طرح حکومت، این ای پی کے مطابق، تعلیم اور ہنر کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی کو فروغ دینے پر تندہی سے کام کر رہی ہے۔ جناب پردھان نے کہا کہ آج، دنیا عالمی چیلنجوں کے لیے کم لاگت، معیار، پائیدار، اور توسیع پذیر حل فراہم کرنے کے لیے ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔

پس منظر

2003 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ جناب نریندر مودی کی دوراندیش قیادت میں وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ کا تصور پیش کیا گیا تھا، جو جامع ترقی اور پائیدار ترقی کے لیے کاروباری تعاون، علم کے تبادلے اور اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے سب سے مشہور عالمی فورم کے طور پر تیار ہوا ہے۔  گجرات کےگاندھی نگر میں 10 سے 12 جنوری 2024 تک منعقد ہونے والی وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ کا 10 واں ایڈیشن، ‘‘مستقبل کا گیٹ وے’’ کے تھیم کے ساتھ ’’وائبرنٹ گجرات کے 20 سال کامیابی کے سمٹ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

اس سال کے سمٹ کے لیے 34 شراکت دار ممالک اور 16 شراکت دار تنظیمیں ہیں۔ اس کے علاوہ شمال مشرقی خطوں کی ترقی کی وزارت شمال مشرقی علاقوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو ظاہر کرنے کے لیے وائبرینٹ گجرات پلیٹ فارم کا استعمال کرے گی۔

یہ سمٹ عالمی سطح پر متعلقہ موضوعات جیسے صنعت 4.0، ٹیکنالوجی اور اختراع، پائیدار مینوفیکچرنگ، گرین ہائیڈروجن، الیکٹرک موبلٹی اور قابل تجدید توانائی اور پائیداری کی طرف منتقلی پرسمینارز اور کانفرنسوں سمیت مختلف تقریبات کی میزبانی کرے گا۔

 

Image

Image

Image

Image

 

*****

ش ح۔ع ح۔ف ر

 (U: 3490)



(Release ID: 1995154) Visitor Counter : 371