وزارت دفاع

وزیر دفاع اور ان کے برطانوی ہم منصب نے لندن میں یوکے-انڈیا ڈیفنس انڈسٹری کے سی ای اوز كی گول میز ملاقات كی مشتركہ صدارت كی


ہندوستان ہنر مند انسانی وسائل کی بنیاد، ایک مضبوط ایف ڈی آئی اور کاروبار نواز ماحولیاتی نظام اور ایک بڑی گھریلو مارکیٹ کے ساتھ لیس ہے: جناب راج ناتھ سنگھ

’’ہندوستان تعاون، مشتركہ تخلیق اور مشترکہ جدت طرازی کے لیے برطانیہ کے ساتھ ایک افزودہ شراکت داری کا تصور ركھتا ہے’’

Posted On: 10 JAN 2024 6:50PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے برطانیہ کے اپنے دورے کے دوسرے اور آخری دن 10 جنوری 2024 کو لندن کے ٹرنیٹی ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں برطانیہ کی دفاعی صنعت کے سرکردہ رہنماؤں اور سی ای اوز کے ساتھ بات چیت کی۔ یوکے-انڈیا ڈیفنس انڈسٹری کے سی ای اوز كی گول میز ملاقات کی مشتركہ صدارت جناب راج ناتھ سنگھ نے اپنے برطانوی ہم منصب جناب گرانٹ شیپس کے ساتھ کی جس میں برطانیہ کی دفاعی صنعت کے سی ای اوز کی ایک بڑی تعداد شریك تھی۔ برطانوی وزارت دفاع كے حکام؛ یوکے انڈیا بزنس کونسل كے سربراہ اور سی آءی آءی انڈیا کے نمائندے شریك رہے۔ نمائندگی کرنے والی کچھ بڑی کمپنیوں میں بی اے ای سسٹمس، جی ای ویرونا، جیمس فیشر ڈیفینس، لیونردو ایس پی اے، مارٹن بیكر ائیر كرافٹ كمپنی لمیٹیڈ،  ایس اے اے بی یو كے،  تھیلس یو كے، الٹرا میری ٹائم رولس روئس، , اے ڈی ایس گروپ اور اور یم ڈی بی اے یو كے شامل تھے۔

میٹنگ میں برطانیہ کے وزیر مملکت برائے دفاعی خریداری جناب جیمز کارٹلج نے بھی شرکت کی۔ گول میز ملاقات میں ہند-برطانیہ دفاعی صنعتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر موضوعاتی بات چیت شامل تھی۔

میٹنگ میں ویر دفاع  نے برطانیہ کی جانب سے سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے تعاون کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ہندوستان ہنر مند انسانی وسائل کی بنیاد، ایک مضبوط ایف ڈی آئی اور کاروبار نواز محولیاتی نظام كے علاوہ ایک بڑی گھریلو مارکیٹ سے لیس ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان 2047 تک ایک ترقی یافتہ معیشت بننے کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے۔ اس خواہش کو کورس تیار کرنے کے لیے ایک واضح روڈ میپ کی حمایت حاصل ہے اور اس کورس کو اپنی برقراری كے حق میں 1.4 بلین ہندوستانیوں کی اجتماعی قوت ارادی کی حمایت حاصل ہے۔

ہند-برطانیہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک علامتی تعلق ہے اور حکومتِ ہند برطانیہ کے ساتھ تعاون، مشتركہ تخلیق اور مشترکہ جدت طرازی کے لیے ایک افزودہ شراکت داری کا تصور ركھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "اپنے ممالك کی طاقتوں کو ہم آہنگ کر کے ہم باہمی طور پرعظیم کام کر سکتے ہیں۔"

جناب گرانٹ شیپس نے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان علامتی تعلقات کے بارے میں جناب راج ناتھ سنگھ کے بیان سے اتفاق کیا۔ جناب گرانٹ شیپس نے مزید کہا کہ یہ تعلقات خریدار اور فروخت كنندہ كے عام تعلقات سے بالاتر ہیں اور بنیادی طور پر یہ ایک حكمت انگیز شراکت داری ہے۔

برطانیہ کے صنعت کاروں نے ہندوستان کے لیے اپنے موجودہ اور مستقبل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا۔ مشترکہ کام کے کچھ لائق توجہ شعبوں کے طور پر ایرو انجن، الیکٹرک پروپلشن، میزائل، پاور پیک اور بحری نظام کی  شناخت کی گئی۔ وزیر دفاع نے ہندوستان میں اور ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے پر برطانیہ کے سی ای اوز اور کاروباری رہنماؤں کی مثبت رویے اور جوش کا داراك کیا۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے جناب گرانٹ شیپس کے ساتھ 9 جنوری كو  باہمی ملاقات کی تھی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ اس دو طرفہ میٹنگ کے بعد ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان دو معاہدوں پر دستخط کیے گئے - ایک مفاہمت نامہ دو طرفہ بین الاقوامی کیڈٹ ایکسچینج پروگرام کے انعقاد پر اور تحقیق و ترقی میں دفاعی تعاون پر ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور برطانیہ کی ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیبارٹری کے درمیان انتظامات نامے پر۔

وزیر دفاع نے ٹیوی اسٹاک اسکوائر پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول بھی چڑھائے۔ انہوں نے لندن میں امبیڈکر ہاؤس کا بھی دورہ کیا اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ امبیڈکر ہاؤس ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا گھر تھا جو وہاں 1921 اور 1922 کے درمیان اس وقت مقیم تھے جب وہ لندن اسکول آف اکنامکس میں اکنامکس میں ڈگری اور گرے ان میں قانون کی ڈگری حاصل کر رہے تھے۔ وزیر دفاع نے ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ویزیٹرس بُك میں لکھا ہے کہ ہندوستان کے قابل احترام آئین کے خالق، ہماری جمہوریہ کی رہنمائی کی اس یادگار كا دورہ ایک بڑا تجربہ ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے نیءسڈن میں سری سوامی نارائن مندر کا بھی عقیدت كے ساتھ دورہ کیا۔

وزیر دفاع آج ہی برطانیہ کے وزیر اعظم جناب رشی سناک، اور برطانیہ کے خارجہ سکریٹری (خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کے سکریٹری) جناب ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1994968) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi , Marathi