وزارت آیوش
ڈبلیو ایچ او نے آئی سی ڈی-11، روایتی میڈیسن ماڈیول 2 لانچ کیا
آیوش کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر منجپرا مہندر بھائی نے ماڈیول کا آغاز کیا
آیوروید، یونانی اور سدھ کے بیماری کوڈ کی شمولیت سے روایتی ادویات کو بڑے پیمانے پر فروغ ملے گا
Posted On:
10 JAN 2024 6:21PM by PIB Delhi
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے آج آئی سی ڈی 11، روایتی میڈیسن ماڈیول 2 کے اجرا کے ساتھ ہی اس کے نفاذ کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ آیوروید، سدھ اور یونانی میڈیسن پر مبنی بیماریوں سے متعلق ڈیٹا اور اصطلاحات کو ڈبلیو ایچ او آئی سی ڈی-11 کی درجہ بندی میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کوشش کے ساتھ، آیوروید، یونانی اور سدھ ادویات میں بیماریوں کی تعریف کرنے والی اصطلاحات کو ایک کوڈ کے طور پر ترتیب دیا گیا ہے اور اسے ڈبلیو ایچ او کی بیماریوں کی درجہ بندی کی سیریز آئی سی ڈی-11 میں شامل کیا گیا ہے۔
آیوش کی وزارت نے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے آئی سی ڈی-11 سیریز کے ٹی ایم-2 ماڈیول کے تحت آیوروید، سدھ اور یونانی نظاموں میں استعمال ہونے والی بیماریوں کی درجہ بندی تیار کی ہے۔ اس درجہ بندی کے لیے عالمی ادارہ صحت اور وزارت آیوش کے درمیان عطیہ دہندگان کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے تھے۔ یہ کوشش ہندوستان کے صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے نظام، تحقیق، آیوش انشورنس کوریج، تحقیق اور ترقی، پالیسی سازی کے نظام کو مزید مضبوط اور وسعت دے گی۔ اس کے علاوہ ان کوڈز کو معاشرے میں مختلف بیماریوں پر قابو پانے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انڈیا ہیبی ٹیٹ سنٹر میں آئی سی ڈی-11، ٹی ایم ماڈیول-2 کا آغاز کرتے ہوئے، آیوش اور خواتین اور بچوں کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر منجپرا مہندر بھائی نے کہا کہ آیوش ادویات کو ہندوستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں عالمی معیارات کے ساتھ مربوط کرکے اسے جدید بنانے کی ضرورت ہے۔
وید راجیش کوٹیچ، سکریٹری (آیوش) نے کہا کہ آیوش کی وزارت آئی سی ڈی-11، ماڈیول 2 پر مبنی مستقبل میں صحت عامہ کی حکمت عملی تیار کرے گی اور اسے قومی اور بین الاقوامی سطح پر نافذ کرے گی۔ سکریٹری آیوش نے ایک پریزنٹیشن کے ذریعے ٹی ایم ماڈیول 2 کی تیاری کے سفر پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
ہندوستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر ریڈاریکو ایچ آفرین نے کہا کہ آئی سی ڈی-11 میں روایتی طبی اصطلاحات کی شمولیت روایتی ادویات اور عالمی معیارات کے درمیان ایک ربط بناتی ہے۔ ڈاکٹر سمیرا اسما، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ڈی ڈی آئی، ڈبلیو ایچ او کے مطابق، آئی سی ڈی-11 میں روایتی ادویات سے متعلق بیماریوں کی اصطلاحات کا اشاریہ ایک متحد عالمی روایت کی تعمیر میں سنگ میل ثابت ہوتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے سینیئر اسٹریٹجک ایڈوائزر ڈاکٹر شیاما کورویلا نے آن لائن تقریب میں شمولیت اختیار کی اور کہا کہ آئی سی ڈی-11 میں روایتی طبی اصطلاحات کی شمولیت سے ہندوستان کے معمول کے صحت کے نظام کو مزید تقویت ملے گی۔
ڈبلیو ایچ او کے درجہ بندی اور اصطلاحات کے یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر رابرٹ جیکب نے کہا کہ آئی سی ڈی-11 میں درج ڈیٹا عالمی استعمال کے لیے دستیاب ہوگا۔
ڈبلیو ایچ او کے رکن ممالک بشمول برازیل، بنگلہ دیش، ملائیشیا، ماریشس، سری لنکا، نیپال، ایران اور برطانیہ کے نمائندوں نے اپنے اپنے ممالک میں روایتی ادویات کی موجودہ صورتحال کے بارے میں اپنے تجربات کا اشتراک۔ اس تقریب میں ڈبلیو ایچ او اور وزارت آیوش کے سینیئر عہدیداروں نے شرکت کی جس میں اس کی ریسرچ کونسلوں کے سینیئر ترین عہدیداران، میشنل انسٹی ٹیوٹ، دو کمیشنوں، نیشنل کمیشن فار انڈیا سسٹم آف میڈیسن اور نیشنل کمیشن فار ہومیو پیتھی کے چیئرمین اور متعلقہ صدور شامل تھے۔ غور و فکر میں ڈبلیو ایچ او کے رکن ممالک کے نمائندے اور وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ آیوش کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ کویتا گرگ نے استقبالیہ خطاب کیا۔
*************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 3472
(Release ID: 1994961)
Visitor Counter : 119