وزارت اطلاعات ونشریات
وی بی ایس وائی شہری مہم فٹسیرو ٹاؤن پہنچی
Posted On:
09 JAN 2024 5:16PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیموں کے بارے میں معلومات کرنے اور بیداری پیدا کرنے کے لیے وکست بھارت سنکلپ یاترا شہری، وین آج پھیک ضلع کے تحت فٹسیرو ٹاؤن پہنچی۔ فٹسیرو کے اے ڈی سی کے دفتر میں ، ایس ڈی او سول فٹسیرو سی فنیانگ نے کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا ایک ملک گیر مہم ہے جس کا مقصد لوگوں تک رسائی حاصل کرکے ان کی بیداری میں اضافہ کرنا اورپورے ملک میں حکومت ہند کی اسکیموں کا تما م لوگوں تک فائدہ پہنچانا ہے۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے مرکز کی طرف سے شروع کی گئی مختلف فلاحی اسکیموں سے فائدہ اٹھایا ہے، انہوں نے کہا کہ وی بی ایس وائی کا مقصد ان کمزور شہریوں تک مزید رسائی حاصل کرناہے جو مختلف اسکیموں کے تحت ان سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہیں لیکن انہوں نے اس کے فوائد حاصل نہیں کیے ہیں۔ دور فونیانگ نے تمام ممکنہ استفادہ کنندگان سے مزید اپیل کی کہ وہ بینک کھاتہ کھولیں اور آدھار کارڈ حاصل کریں تاکہ وہ اپنا اندراج کرائیں اور اسکیموں کے فوائد حاصل کریں۔
P45Y.jpeg)
پروگرام کے دوران، فونیانگ نے مختلف اسکیموں جیسے پی ایم سواندھی، پی ایم اجولا یوجنا، آیوشمان بھارت - پی ایم جے اے وائی، پی ایم آواس یوجنا (شہری)، سوچھ بھارت ابھیان (شہری) کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ فونیانگ نے اجتماع کی ، وی بی ایس وائی حلف برداری بھی کرائی ۔
4UQP.jpeg)
میری کہانی میری زبانی کے دوران مرکزی حکومت کی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے حاصل کرنے والوں نے اپنی ذاتی کہانیاں اور تجربات بتائے۔ جب کہ ایل ای ڈی اسکرین والی وی نی ایس وائی وین میں وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام سنایا گیا اور فلاحی اسکیموں سے متعلق ویڈیوز، کیلنڈر اور بروشر بھی عوام میں تقسیم کیے گئے۔ وی بی ایس وائی دیہی مہم کا ایک پروگرام آج موکوک چنگ ضلع کے ٹولی بلاک کے تحت آسنگما گاؤں میں بھی منعقد کیا گیا۔

********
ش ح۔ا س ۔ ج
Uno3459
(Release ID: 1994900)