خصوصی سروس اور فیچرس
مرکزی حکومت کی اسکیموں کے مستفیدین کو ان اسکیموں کی تشہیر کرنے والا بننا چاہیے: ہردیپ سنگھ پوری
Posted On:
06 JAN 2024 5:42PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر نے کنجیراپوزا گرام پنچایت، پلکڑ ضلع میں وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرام کا افتتاح کیا۔
پلکڑ: 6 جنوری 2024
ہاؤسنگ اور شہری امور نیز پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ مرکزی حکومت کی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں کو اسکیموں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات دوسروں کے درمیان پھیلانے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ ان اسکیموں تک زیادہ سے زیادہ رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔
وہ پلکڑ ضلع میں کنجیراپوزا گرام پنچایت کے کنجیرام میں مرکزی حکومت کے ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کے آخری سرے تک رابطے کو یقینی بنانے کے لیے منعقد ہ وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے اظہار خیال کررہے تھے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا کا مقصد سرکاری اسکیموں کو براہ راست عوام تک پہنچانا اور مزید مستحقین کو شامل کرنا ہے۔ مرکزی حکومت کی اسکیمیں غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ہیں۔ جناب ہردیپ سنگھ پوری نے مزید کہا کہ حکومت غریبوں اور کمزوروں کی بہبود کے لیے پرعزم ہے۔
مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں بشمول اجولا یوجنا،این یو ایلم اور پی ایم سواندھی کے مستفیدین نے ‘میری کہانی میری زبانی’ پروگرام کے تحت اپنے تجربات کا اشتراک کیا۔ تقریب میں پردھان منتری اجولا یوجنا کے تحت 100 مفت رسوئی گیس کنکشن تقسیم کیے گئے۔
*****
ش ح ۔ م ع۔ ج ا
U. No.3442
(Release ID: 1994765)
Visitor Counter : 84