سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بین الاقوامی جامنی میلہ جامع تعلیم اور معاون ٹیکنالوجی میں بااختیاری كے رُخ پر محرك

Posted On: 09 JAN 2024 8:22PM by PIB Delhi

بین الاقوامی جامنی میلہ لگاتار بااختیاری کا ایک مینار بنا ہوا ہے۔ میلے كے دوسرے روز جامع تعلیم اور معاون ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت پر اہم بات چیت ہوئی۔ متنوع علمی پس منظر رکھنے والے مقررین قابل رسائی تعلیم کی راہ سب کے لیے  روشن کرنے کی خاطر یكجا ہوئے اور جامعیت کے رُخ پر ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QZUT.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023D9E.jpg

 جامع تعلیم پر قومی سربراہی اجلاس:

پنجی کے تاریخی میکوئنز پیلیس میں، جامع تعلیم پر قومی سربراہی اجلاس كو محری  درجہ حاصل رہا۔ اس اجلاس میں ایك بصیرت افرو بات چیت کا لہجہ مرتب ہوا۔ برادرہڈ، نئی دہلی کے بانی ڈائریکٹر ستیش کپور نے معزز شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے سربراہی اجلاس کا آغاز کیا۔ پینل میں ڈاکٹر سندھیا لیمے، مارٹن میتھیو، طٰحٰہ حاذق، اور ایولینو ڈی سا جیسے روشن خیال شركاء نے بہت سارے تناظر کو اجاگر كیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WW2G.png

ٹی آئی آئی ایس ایس، ممبئی کی نمائندگی کرنے والی ڈاکٹر سندھیا لیمے نے جامع تعلیم کے لیے ایک دہائی پر محیط عزم کو اجاگر کیا۔ 120 سے زائد شرکاء کے ساتھ انہوں نے معذور لوگوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع کی ضرورت پر زور دیا۔ لیمے نے ایک ایسے مستقبل کا تصور پیش کیا جہاں جامعیت سے نہ صرف معذور بچوں کو بلکہ اقلیتی گروہوں سے ےعلق ركھنے والوں كو بھی فائدہ ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004853D.jpg

مارٹن میتھیو نے مصنوعی ذہانت کی بالادستی والے عہد میں ڈیجیٹل اسپیس کی وکالت کرتے ہوئے اس كے استعمال اور حسبِ خواہ تسکین پر گہرائی سے بات کی۔ ایولینو ڈی سا نے بیداری پیدا کرنے کی کوششوں میں حکومت كی پالیسیوں کے اہم کردار كو اہمیت دیتے ہوئے اور جامع تعلیم کے نفاذ میں درپیش چیلنجوں پر زور دیا۔

طحہٰ حاذق نے فنی جدت کے تہوار کے مركزی موضوع کے مطابق معذور لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالنے میں مصنوعی ذہانت  کے کردار کی پرجوش تائید کی۔

ٹیکنالوجی اور جامع تعلیم پر جنوبی ایشیا ورکشاپ:

آئی سی ای وی آئی مغربی ایشیا کے نائب صدر ڈاکٹر بریندرا پوکھرل کی صدارت میں جنوبی ایشیا ورکشاپ میں تعلیم میں ٹیکنالوجی کی تبدیلی کی طاقت کا مظاہرہ کیا گیا۔ اسٹارٹ اپ ٹورچلٹ كے ڈاکٹر ہومیار اور ہنی بھاگ چندانی نے اس پر زبردست بصیرتیں پیش کیں کہ ٹیکنالوجی کس طرح سائنس، ریاضی اور جدید مضامین میں سیکھنے میں  انقلاب لا سکتی ہے۔

معاون ٹکنالوجی کے میدان میں نوجوان ہندوستانی اسٹارٹ اپس کی طرف سے ایک اسٹینڈ آؤٹ ٹیک وے قابل ستائش کام تھا۔ حکومتی اقدامات سے حوصلہ پا كر ان سٹارٹ اپس نے کم لاگت میں، موثر اور ثقافتی طور پر مناسب آلات تیار كئے ہیں۔ جس سے ہندوستان کو ایک عالمی رہنما کی حیثیت ملی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005TZH1.png

اس تقریب میں جامنی میلے میں جدت پسندوں کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے اور تجربات کے لیے آئی سی ای وی آئی کا دلی شکریہ ادا کیا گیا۔ گوا کے سماجی بہبود کے وزیر سبھاش پھل دیسائی نے بیداری کو فروغ دینے میں میلے کی کامیابی کو تسلیم کرتے ہوئے جامع تعلیم کی اہمیت کا اعادہ كیا۔

ٹورچلٹ نے جو ایک تنظیم جو بسارت سے پرے وژن کو بااختیار بنانے کے لیے وقف ہے، افراد، اساتذہ اور اداروں کے لیے جدید مصنوعات کی نمائش کی۔ قابل ذکر ٹولز میں ڈیجیٹل ایکسیسبل انفارمیشن سسٹم، پائپ لائن ایپ، میگا وائس، اور میوزک بریل شامل ہیں۔

اآئی سی ای وی ای گلوبل کے زیر اہتمام اس ورکشاپ میں سستی اور موثر معاون آلات تیار کرنے میں ہندوستان کی قیادت کو اجاگر کیا گیا۔ نمائش میں معاون متنوع ٹیکنالوجیوں نے معذور لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے کی صلاحیت کو روشن کیا۔

بین الاقوامی جامنی میلہ جامعیت، تعلیم، اور تکنیکی جدت طرازی کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کا آئینہ دار ہے جو ایک ایسے مستقبل کی تشکیل کرتا ہے جہاں ہر کسی کو یکساں مواقع اور حقوق حاصل ہوں گے۔

***

ش ح۔ ع س۔ک ا



(Release ID: 1994706) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi , Telugu