وزارت دفاع

فوجی عملے کے سربراہ این سی سی کیڈٹس کے ذریعے کافی محظوظ ہوئے

Posted On: 09 JAN 2024 4:07PM by PIB Delhi

فوجی عملے کے سربراہ ، جنرل منوج پانڈے، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی نے آج یہاں ڈی جی این سی سی کیمپ میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی)  یوم جمہوریہ کیمپ 2024 کا دورہ کیا ۔ کیمپ  پہنچنے پر، لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، ڈی جی این سی سی نے ان کا پر تپاک خیرمقدم کیا ۔

فوجی عملے کے سربراہ نے این سی سی کی تینوں شاخوں یعنی  بری فوج، بحریہ ، فضائیہ کے  چاق و چوبند کیڈٹس کے ذریعے پیش کیے گئے شاندار ‘گارڈ آف آنر’ کا معائنہ کیا ۔  اس کے بعد سندھیا اسکول کے این سی سی کیڈٹس نے شاندار بینڈ  کا مظاہرہ کیا ۔  بعد  ازاں ، دفاعی فوج کے سربراہ نے سماجی بیداری کے موضوعات اور ثقافتی سرگرمیوں کی عکاسی کرنے والے  این سی سی کیڈٹس کے ذریعہ بنائے گئے ‘فلیگ ایریا’  کا بھی معائنہ کیا ۔  کیڈٹس نے انہیں اپنے متعلقہ  ریاستی ڈائریکٹوریٹ کے موضوعات کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی  ۔

اس کے بعد،  فوجی عملے کے سربراہ  (سی او اے ایس ) نے ‘ہال آف فیم’ کا دورہ کیا، جو  این سی سی کی ایک قابل فخر ملکیت ہے جو این سی سی کی تینوں شاخوں کے سابق طلباء کی تصاویر، ماڈلز، حوصلہ افزا اشیاء اور دیگر موضوعات کا ایک بھرپور ذخیرہ ہے ۔  فوجی عملے کے سربراہ  نے دیگر معزز مہمانوں کے ساتھ آڈیٹوریم میں این سی سی کے باصلاحیت کیڈٹس کے شاندار ثقافتی پروگرام کا بھی مشاہدہ کیا ۔

فوجی عملے کے سربراہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ این سی سی کے بہت سے سابق کیڈٹس حکومت اور مسلح افواج میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں ۔  انہوں نے کیڈٹس کو مسلح افواج کے علاوہ مختلف پیشوں میں قائدانہ کردار ادا کرنے کی ترغیب دی ۔  انہوں نے کیڈٹس پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے ہر کام میں دل اور دماغ لگائیں اور ہمارے ملک  کے نوجوانوں کے لیے رول ماڈل بنیں ۔  انہوں نے ملک کی تعمیر سے متعلق  سرگرمیوں میں این سی سی کے اہم شراکت کے بارے میں بھی روشنی ڈالی جس میں سماجی خدمت کی اسکیموں جیسے خون کے عطیہ کیمپس، ماحولیاتی تحفظ اور پونیت ساگر ابھیان وغیرہ شامل ہیں ۔

فوجی عملے کے سربراہ  (سی او اے ایس ) نے کیڈٹس کو ان کے بے مثال ٹرن آؤٹ، شاندار  اور متاثر کن ‘گارڈ آف آنر’ اور ایک دلکش ثقافتی پروگرام کے لیے خوب سراہا ۔  انہوں نے کیڈٹس کو حوصلہ دیا کہ وہ خود پر یقین رکھیں اور خود کو عزم سے لیس کریں اور پختہ عزم کے ساتھ آگے بڑھیں ۔  انہوں نے تمام این سی سی کیڈٹس کو ان کی مستقبل کی کوششوں میں کامیابی کی خواہش کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/GDM_3828L5RT.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/GDM_3937P9FX.JPG

*************

ش ح   ۔    م ع     ۔    ت ح  

U - 3423



(Release ID: 1994582) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu