سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بین الاقوامی ارغوانی میلہ(انٹرنیشنل پرپل فیسٹیوَل) - گوا 2024 معذور افراد کے لیے امید اور شمولیت کو بلند کرتا ہے

Posted On: 09 JAN 2024 12:43PM by PIB Delhi

پنجی، گوا کے ڈی بی گراؤنڈ میں ایک عظیم الشان تقریب میں، بین الاقوامی  ارغوانی میلے کا آج آغاز ہوا، جس کے دوران معذور افراد کے لیے چھ روزہ جشن اور بااختیار بنانے کا اعلان کیاگیا۔یہ تہوار، ریاستی کمشنر برائے معذور افراد کے دفتر،حکومت گوا کے تحت سماجی بہبود کے ڈائریکٹوریٹ، اور سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت، حکومت ہند کی طرف سے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے درمیان ایک مشترکہ کوشش ہے، جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت اور سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے مرکزی وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولےنے کیا۔ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کےسکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ اس نوعیت کے تہواروں میں طرز فکر اور رویوں پر مثبت اثر ڈالتے ہوئے سماجی تناظر میں گہری تبدیلی لانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JYO1.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001X91Y.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XP67.jpg

 

 

کلیدی جھلکیاں

1. قیادت کی موجودگی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے وزیر اعظم نریندر مودی کی  طرف سے کی جانے والی تعریف کا حوالہ دیتے ہوئے معذور برادری کے لیے گوا کے منفرد اقدامات پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے معذور افراد کی متنوع صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے شمولیت پر زور دیا۔

2. ڈس ایبلٹی انفارمیشن لائن (ڈی آئی ایل): ہندوستان کی پہلی کلاؤڈ پر مبنی آئی وی آر ایس فار ڈس ایبلٹی انفارمیشن لائن (ڈی آئی ایل) کے آغاز کے ساتھ ایک سنگ میل حاصل کیا گیا۔ 24x7سروس 21 معذوروں کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے، جو ٹول فری نمبر 1800222014 کے ذریعے قابل رسائی ہے۔

3. پرپل فیسٹ پلے بک: پرپل فیسٹ پلے بک کے اجراء کے موقع پر ایونٹ کی کامیابیوں کا ایک جائزہ فراہم کیاگیا اور میلے سے پہلے، اس کے دوران اور بعد میں رسائی کے لیے اقدامات کا خاکہ پیش کیاگیا۔

4. ارغوانی ترانہ ‘دھمال’: افتتاحی تقریب میں ارغوانی ترانہ ‘دھمال’ پیش کیا گیا، جس میں معذور افراد اور ہندوستانی موسیقی کی صنعت کے نامور تخلیق کاروں کی پرفارمنس کی نمائش کی گئی، جو اتحاد اور شمولیت کی علامت ہے۔

5. پرپل ٹی وی بھارت:ایک وقف شدہ چینل، پرپل ٹی وی بھارت ، عالمی سطح پر معذور کمیونٹی کے افراد کے خیالات، کامیابی کی کہانیوں، انٹرویوز اور کامیابیوں کو دکھانے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔

6. پرپل رین فائنل: فیسٹیول کا اختتام  ارغوانی رنگ کی روشنیوں (پرپل رین) کے ساتھ ہوا، جس میں متنوع پرفارمنس پیش کی گئی، جس میں نیشنل ایسوسی ایشن فار دی بلائنڈ کے بچوں کی جانب سے بین الاقوامی منڈو، روایتی گوا کا لوک رقص مسل، کلاسیکی رقص ‘سرسوتی وندنا،’اور ہیما سردیسائی کے ذریعہ  ایک دلکش مظاہرہ فن  شامل ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004FNST.jpg

 

پہلے دن  کی جھلکیاں:

-بہرے اندھے پن  پرکا کنکلیو:دن کا آغاز گیسپر ڈایس میں بہرے اندھے پن کے کنکلیو سے ہوا، جس میں دماغی صحت، مواصلات کے حقوق، اور بااختیار بنانے جیسے اہم موضوعات پر بات کی گئی۔

شمولیتی پینل مباحثہ:گوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں، ایک پینل نے ‘چیمپئننگ انکلوسیویٹی’پر بحث کی، جس میں معذور افراد کو ملازمت دینے اور افرادی قوت میں شمولیت کو فروغ دینے کے تجربات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

-ارغوانی نمائش:رنگا رنگی کے ایک چلتے پھرتے بازار میں تبدیل ہوجانے والی،ارغوانی نمائش نے این ڈی ایف ڈی سی کے دیویا کلا میلے کے ذریعے ہندوستان کی ثقافتی دولت کی نمائش کی۔

 

*************

ش ح۔س ب ۔م ش

(U-3414)


(Release ID: 1994468) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu